Jawaki Student Federation

Jawaki Student Federation OFFICIAL Account 🇵🇰
Jawaki Student Federation (JSF)
علم,، اتحاد،خدمت
Follow My page...

📅 Registration Starts: 10 August 2026📅 Last Date: 22 August 2026
08/07/2026

📅 Registration Starts: 10 August 2026
📅 Last Date: 22 August 2026

08/05/2026
📢 JSF آفیشل وزٹآج JSF ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج اڑاخیل، جواکی، کوہاٹ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران زیرِ تعمیر کالج کے مختلف ح...
08/04/2026

📢 JSF آفیشل وزٹ
آج JSF ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج اڑاخیل، جواکی، کوہاٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران زیرِ تعمیر کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا گیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیم نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہوگا تاکہ علاقے کے طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔
JSF تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
JSF Team
Education • Unity • Service

08/01/2026

JSF President Muhammad Yousaf Afridi Visited Government Girls Primary School, Landiwal No. 2, Jawaki😎

🚨 Paya Jawaki کا Ufone ٹاور کئی دنوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے طلبہ، مریض، کاروباری افراد اور عام شہری شدید مشکلات کا سامن...
07/29/2026

🚨 Paya Jawaki کا Ufone ٹاور کئی دنوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے طلبہ، مریض، کاروباری افراد اور عام شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہم ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ Paya Jawaki کے Ufone ٹاور کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

📢 ہماری آواز کو طاقت دیں!
اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ Share اور Repost کریں تاکہ یہ پیغام انتظامیہ تک پہنچ سکے۔

JSF – Jawaki Student Federation
اتحاد • تعلیم • خدمت

جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF) – اجلاس کی رپورٹالحمدللہ! آج جی ایم ایس حبیب اللہ سکول، پایا میں جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF)...
07/27/2026

جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF) – اجلاس کی رپورٹ
الحمدللہ! آج جی ایم ایس حبیب اللہ سکول، پایا میں جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF) کا ایک کامیاب، منظم اور باوقار اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے طلبہ، نوجوانوں اور تنظیمی اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت صدر جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن، یوسف آفریدی نے کی۔ اجلاس میں سکندر آفریدی نے تنظیم کے مستقبل، اتحاد اور نوجوانوں کے کردار پر اہم گفتگو کی، جبکہ شاہد اللہ نے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے قیمتی تجاویز اور نئے آئیڈیاز پیش کیے۔ خصوصاً حجرہ کمپین اور مارکیٹنگ کمپین کے آغاز پر تفصیلی مشاورت ہوئی، جسے تمام شرکاء نے سراہا۔ تمام اہم نکات باقاعدہ نوٹ کیے گئے اور ان پر اتفاقِ رائے بھی کیا گیا۔
اجلاس میں حفیظ آفریدی سمیت جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے تمام ساتھیوں، پایا کے نوجوانوں اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی، جس سے تنظیم کے عزم اور اتحاد کا بھرپور اظہار ہوا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے صدر یوسف آفریدی، سکندر آفریدی، حفیظ آفریدی، تمام تنظیمی ساتھیوں، علاقے کے نوجوانوں، طلبہ اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا قیمتی وقت، تعاون اور مفید مشورے دیے۔
ان شاء اللہ جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن اتحاد، تعلیم اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی اور پایا کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF)

جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF) کی جانب سے پایا کے تمام طلبہ، نوجوانوں اور معزز بزرگوں کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی پُرخلوص د...
07/26/2026

جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF) کی جانب سے پایا کے تمام طلبہ، نوجوانوں اور معزز بزرگوں کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔
اس اجلاس میں صدر اور کابینہ کی تشکیل، تنظیمی امور پر مشاورت، آئندہ کے لائحۂ عمل کی تیاری اور پایا کے تعلیمی، سماجی اور نوجوانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
آئیں! اپنے علاقے پایا کے روشن مستقبل، تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے اتحاد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کی قیمتی شرکت اور تجاویز ہماری تنظیم کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہیں۔
جواکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (JSF)
"علم • اتحاد • خدمت"
"آئیں! مل کر پایا کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔"

Address

United State
New York, NY
10001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jawaki Student Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Featured

Share

Category