05/10/2026
پاکستان میں پیٹرول(Petrol) اور ڈیزل(Diesel) کی قیمتوں میں ٹیکسز اور مختلف چارجز کا بڑا حصہ سامنے آگیا ہے، جس کے بعد ایندھن کی اصل قیمت اور صارف تک پہنچنے والی قیمت میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر بھاری ٹیکسز، لیوی، ڈیوٹی (Fuel Taxes) اور دیگر اخراجات شامل ہونے سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر بنیادی قیمت ٹیکسز کے بغیر تقریباً 216 روپے 68 پیسے بنتی ہے، جبکہ اس میں تقریباً 198 روپے سے زائد کے مختلف ٹیکسز اور چارجز شامل کیے جا رہے ہیں۔ ان میں 117 روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی، 22 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی، کلائمٹ سپورٹ لیوی، ڈسٹری بیوشن مارجن، فریٹ چارجز، آئل کمپنیوں کا منافع اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پریمیم اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی قیمت کا حصہ بنتے ہیں۔
05/10/2026
کراچی (کامرس ڈیسک) ملکی و عالمی گولڈ مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث صرافہ بازاروں میں ہلکی سی سستی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 343 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4713 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 12 روپے کمی کے بعد 8513 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
05/10/2026
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور وہ فضائی ح ملے میں زخمی ہونے کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای ح ملے کے بعد سے عوامی منظر نامے سے غائب ہیں جب کہ ان کی سیکیورٹی غیر معمولی حد تک سخت کردی گئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ح ملے کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہ اس وقت مکمل آرام کر رہے ہیں اور جدید الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات سے بچنے کے لیے اپنے پیغامات میسنجر کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا تاہم سیاسی حلقوں میں اس خبر پر گرما گرم بحث ہو رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں تو اس کے ایران کی ملکی سیاست اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ عالمی میڈیا مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اور سلامتی سے متعلق خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
05/10/2026
علاقائی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کے تقابلی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان(Petrol) میں پیٹرول کئی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مہنگائی سے متاثرہ شہریوں پر مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں ایندھن نسبتاً کم نرخوں پر دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول تقریباً 370 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چین میں اس کی قیمت لگ بھگ 360 روپے فی لیٹر بتائی گئی ہے۔
اسی طرح بھارت میں پیٹرول تقریباً 302 روپے جبکہ بنگلا دیش میں 288 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور مالدیپ میں بھی پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں، جبکہ ایران میں حکومتی سبسڈی کے باعث ایندھن انتہائی کم نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
05/10/2026
لاہور (کامرس ڈیسک) برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 540 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 359 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریٹیل میں 373 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ اس کے باوجود کئی دکاندار سرکاری نرخوں کے برعکس برائلر گوشت فروخت کر رہے ہیں اور عوام سے اضافی پیسے وصول کر رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف علاقوں میں صافی گوشت کے نام پر 650 روپے فی کلو تک گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 230 روپے فی درجن مقرر کیا ہے تاہم انڈوں کے کارٹن کا ہول سیل ریٹ 6780 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
مارکیٹ میں اوور چارجنگ اور سرکاری نرخوں کی عدم تعمیل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ لیکن مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخوں کے برعکس قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
حکومت نے اس صورتحال میں دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے، تاکہ عوام کو مناسب قیمت فراہم کی جاسکے۔
05/10/2026
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، پشاور، چارسدہ اور ہری پور کے علاوہ خیبر، نوشہرہ، دیر، صوابی، دروش، شانگلہ، بونیر، سوات اور کالام میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ عوام کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلع خیبر میں تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پشاور میں تیز ہواؤں کے باعث آسمان رات میں تبدیل ہونے لگا، شہر گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں،تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دو روز کے اندھیرے کے بعد موسم بدل گیا، ہوا کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، پی ڈی ایم نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
05/10/2026
وفاقی حکومت نے ملک میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز(Strategic Petroleum Reserves) قائم کرنے کے منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان میں 90 دن تک پیٹرول اور ڈیزل کا محفوظ ذخیرہ تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا اور قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ عالمی سطح پر توانائی کے غیر یقینی حالات اور سپلائی چین کے ممکنہ مسائل کے پیش نظر اس منصوبے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کا براہ راست اثر عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ علاقائی تنازعات اور جنگی ماحول نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر مستحکم کر دیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم لیوی کے نظام پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ اس بڑے منصوبے کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جا سکیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ تقریباً 20 ارب لیٹر تیل استعمال ہوتا ہے، اور اگر فی لیٹر 10 روپے لیوی عائد کی جائے تو سالانہ 200 ارب روپے تک آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔
05/10/2026
لاہور (10 مئی 2026): شوگر ملز مالکان نے حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے، جب کہ وزارتِ پیداوار کو ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر سے متعلق اعداد و شمار بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع وزارتِ پیداوار کے مطابق شوگر انڈسٹری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اضافی چینی برآمد کرنے سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع شوگر انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو شوگر ملز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب وزارتِ پیداوار کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ حکومت شوگر ملز مالکان سے اس بات کی گارنٹی طلب کر رہی ہے کہ چینی کی برآمد کے باوجود ملک میں اس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کسی واضح یقین دہانی کے بغیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
05/10/2026
(10 مئی 2026): تامل ناڈو کی سیاسی جماعت تاملگا ویٹری کزگم کے سربراہ وجے نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی بطور رکن اسمبلی استعفیٰ دے دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پیرامبور اور تروچی ایسٹ سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں ہی نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے، چونکہ قانون کے مطابق ایک وقت میں صرف ایک ہی حلقے کی رکنیت برقرار رکھی جا سکتی ہے اس لیے انہوں نے تروچی ایسٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ریاستی وزرا سینگوٹائیان اور وینکٹ رامنن نے وجے کا استعفیٰ اسمبلی سیکرٹری سری نواسن کے حوالے کیا۔ تروچی ایسٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے بعد اب الیکشن کمیشن 6 ماہ کے اندر اس حلقے میں ضمنی انتخاب کروائے گا۔
05/10/2026
نیو یارک: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کہا تھا کہ ’مستقبل پرائیویسی کا ہے‘، مگر اب اسی کمپنی نے اپنے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی محفوظ میسجنگ فیچر ایسا تھا جس میں بھیجے گئے پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے خاتمے کے بعد اب انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور خود میٹا بھی صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
میٹا کے مطابق یہ تبدیلی گزشتہ روز سے نافذ العمل ہو چکی ہے کیونکہ بہت کم لوگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے، اس لیے اسے برقرار رکھنا سود مند ثابت نہیں ہورہا تھا۔
05/10/2026
واشنگٹن (10 مئی 2026): علاقائی کشیدگی اور مغربی پابندیوں کے دوران سپلائی کے نئے اور پیچیدہ راستے سامنے آ رہے ہیں، جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ روس، ایران اور چین ایران کے فوجی پروگرام اور اس کی پیداواری صلاحیت پر بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ کا مل کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں پر جاری امریکی ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، روس نے بڑھتے ہوئے دباؤ کے دوران بحیرہ قزوین (بحیرہ کیسپین) کے ذریعے ایران کو سامان کی ترسیل شروع کر دی ہے۔
بحیرۂ کیسپین خلیج فارس سے سینکڑوں میل شمال میں واقع ایک وسیع آبی ذخیرہ ہے۔ نیویارک ٹائمز نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ اس سمندر کو عموماً نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ روس اور ایران کے درمیان تجارتی راستے کے طور پر نئی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔