10/04/2026
🐍 جنوبی بیل نما سانپ - ٹہنی جیسا سانپ
🐦 پرندہ سانپ
🌿 (تھیلوٹورنس کیپینسس کیپینسس)
🌱 انتہائی زہریلا اور جانلیوا
- کوازولو ناتال، جنوبی افریقہ 🇿🇦
تھیلوٹورنس کیپینسس کیپینسس (عام طور پر جنوبی بیل نما سانپ یا ٹہنی جیسا سانپ کے نام سے جانا جاتا ہے) ایک انتہائی باریک جسم والا، غقبی دانتوں والا، اور بہت زیادہ زہریلا درختوں پر رہنے والا سانپ ہے جو جنوبی افریقہ کا مقامی ہے۔
• ظاہری شکل:
اس کا جسم راکھ جیسا سرمئی، ہلکا بھورا اور دھبے دار ہوتا ہے جو ایک چھوٹی شاخ یا ٹہنی جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے تیر کی شکل والے سر کے اوپر ہلکا نیلا یا سبز رنگ ہوتا ہے اور اس کی آنکھوں کی پتلیاں چابی کے سوراخ جیسی افقی ہوتی ہیں۔
• جسامت:
بالغ سانپ کی کل لمبائی عام طور پر ستر سینٹی میٹر سے ایک سو پچاس سینٹی میٹر (دو اعشاریہ تین سے چار اعشاریہ نو فٹ) تک ہوتی ہے۔
• رویہ:
یہ دن کے وقت سرگرم اور متحرک رہنے والا اور درختوں پر رہنے والا گھات لگا کر شکار کرنے والا سانپ ہے جو دن بھر جھاڑیوں میں بے حرکت پڑا رہتا ہے، اور ہوا سے ہلتی ہوئی شاخ کی نقل کرنے کے لیے آہستہ آہستہ جھولتا ہے۔
• دوربین جیسی نظر:
زیادہ تر سانپوں کے برعکس، اس کی آنکھیں سامنے کی طرف ہوتی ہیں اور تھوتھنی سے آنکھ تک ایک نالی ہوتی ہے جو اسے شکار پر حملہ کرتے وقت فاصلے کو درست ناپنے کے لیے دوربین جیسی نظر دیتی ہے۔
• "لالچ" کا چھوٹا قصہ:
کبھی لوگ سمجھتے تھے کہ یہ سانپ اپنی چمکدار سرخ نارنجی، کالی نوک والی زبان کو پرندوں کو قریب لانے کے لیے بطور لالچ استعمال کرتا ہے، سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک جھوٹا اور من گھڑت قصہ ہے۔
• گردن پُھلانے کا عجیب انداز:
جب اسے چھیڑا یا تنگ کیا جائے یا خطرہ محسوس ہو تو یہ آسانی سے پیچھے نہیں ہٹتا، یہ اپنی گردن کو عمودی طور پر چپٹا اور پُھلا کر اپنے جسم کے سکیلز کے درمیان چمکدار مختلف رنگ کی جلد کو ظاہر کر سکتا ہے۔
• بغیر تریاق کے طاقتور خون کو متاثر کرنے والا زہر:
اس کے پچھلے دانتوں والا زہر خون کو جمنے سے روک دیتا ہے، جس سے شدید اندرونی خون بہنے لگتا ہے اور ناک اور مسوڑھوں سے خون نکلنے لگتا ہے۔ جان لیوا ہونے اور کوئی مخصوص تریاق دستیاب نہ ہونے کے باوجود، اس کے کاٹنے کے واقعات انتہائی کم ہیں کیونکہ ان سانپوں کا مزاج بہت نرم اور شرمیلا ہوتا ہے۔
• مشہور تاریخی شکار:
مشہور جرمن خزندوں کے ماہر رابرٹ مرٹینز اپنے پاس ایک قید میں رکھے ہوئے تھیلوٹورنس کیپینسس کے کاٹنے سے المناک طور پر ہلاک ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے فوری طبی امداد لینے میں دیر کر دی تھی۔
• مسکن:
یہ جنوبی افریقی ممالک میں نشیبی جنگلات، مرطوب اور خشک گھاس کے میدانوں اور گھنی جھاڑیوں میں پایا جاتا ہے۔
• جغرافیائی پھیلاؤ:
تھیلوٹورنس کیپینسس کیپینسس (عام طور پر جنوبی ٹہنی جیسا سانپ یا جنوبی بیل نما سانپ کے نام سے جانا جاتا ہے) بنیادی طور پر جنوبی افریقہ میں پایا جاتا ہے، اور اس کا پھیلاؤ خاص طور پر شمال مشرقی اور مشرقی جنوبی افریقہ، اسواتینی، جنوبی موزمبیق، مشرقی بوٹسوانا اور جنوبی زمبابوے تک پھیلا ہوا ہے.
•
•
•
•
•
#نوٹ:-
سانپ ہمارے ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کی آبادی کو قابو میں رکھ کر توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ان حیرت انگیز رینگنے والے جانداروں کو سمجھ کر اور ان کی قدر کر کے ہم خوف کو کم کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
#انتباہ: ©
براہ کرم میرے پوسٹ کئے گئے تمام مواد (تصاویر - ویڈیوز) کو کاپی پیسٹ اور بغیر اجازت استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
ان پوسٹس کو ری شئیر کیا جاسکتا ہے لیکن اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے میرے یا اس مواد کے مالکان کے نام کے بغیر پوسٹ کرنا منع ہے۔
شکریہ!
تحقیق اور تحریر:
سنیکرز Ⓢ
4 اکتوبر 2026
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
🐍𝗦𝗼𝘂𝘁𝗵𝗲𝗿𝗻 𝗩𝗶𝗻𝗲 𝗦𝗻𝗮𝗸𝗲
🐦𝗧𝗵𝗲 𝗕𝗶𝗿𝗱 𝗦𝗻𝗮𝗸𝗲
🌿 𝗧𝗵𝗲 𝗧𝘄𝗶𝗴 𝗦𝗻𝗮𝗸𝗲
🍀 (Thelotornis capensis capensis)
🌱 𝗘𝘅𝘁𝗿𝗲𝗺𝗲𝗹𝘆 𝗩𝗲𝗻𝗼𝗺𝗼𝘂𝘀 & 𝗗𝗲𝗮𝗱𝗹𝘆
- 𝗞𝘄𝗮𝗭𝘂𝗹𝘂-𝗡𝗮𝘁𝗮𝗹, 𝗦𝗔 🇿🇦
The Thelotornis capensis capensis (commonly known as the Southern Vine Snake or Twig Snake) is an extremely slender, rear-fanged, and highly venomous tree-dwelling snake native to southern Africa.
• 𝗔𝗽𝗽𝗲𝗮𝗿𝗮𝗻𝗰𝗲:
It features an ash-grey, light brown, and mottled body designed to mimic a small branch or twig. It has a distinct light blue or green top on its arrowhead-shaped head and unique keyhole-shaped horizontal pupils.
• 𝗦𝗶𝘇𝗲:
Adults typically measure between 70 cm and 150 cm (2.3 to 4.9 feet) in total length.
• 𝗕𝗲𝗵𝗮𝘃𝗶𝗼𝗿:
It is a diurnal (day-active) and arboreal (tree-living) ambush predator that spends days motionless in bushes, swaying gently to mimic a wind-blown branch.
• 𝗕𝗶𝗻𝗼𝗰𝘂𝗹𝗮𝗿 𝗩𝗶𝘀𝗶𝗼𝗻:
Unlike most snakes, it has specialized forward-facing eyes and a muzzle-to-eye groove that gives it binocular vision to accurately judge distances when striking prey.
• 𝗧𝗵𝗲 "𝗟𝘂𝗿𝗲" 𝗠𝘆𝘁𝗵 𝗶𝘀 𝗙𝗮𝗹𝘀𝗲:
People once believed the snake used its bright red-orange, black-tipped tongue as a physical lure to trick birds into coming close; scientists have proven this is a myth.
• 𝗕𝗶𝘇𝗮𝗿𝗿𝗲 𝗡𝗲𝗰𝗸 𝗜𝗻𝗳𝗹𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻:
When cornered or threatened, it doesn't back down easily—it can vertically flatten and inflate its neck to expose bright, contrasting skin between its scales.
• 𝗣𝗼𝘁𝗲𝗻𝘁 𝗛𝗲𝗺𝗼𝘁𝗼𝘅𝗶𝗰 𝗩𝗲𝗻𝗼𝗺 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗡𝗼
𝗔𝗻𝘁𝗶𝘃𝗲𝗻𝗼𝗺:
Its rear-fanged venom stops blood from clotting, causing severe internal bleeding and forcing blood out of the nose and gums. Despite being deadly with no specific antivenom available, bites are exceptionally rare and the snakes have a very docile, shy temperament.
• 𝗙𝗮𝗺𝗼𝘂𝘀 𝗛𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝗶𝗰𝗮𝗹 𝗩𝗶𝗰𝘁𝗶𝗺:
The famous German herpetologist Robert Mertens tragically died after being bitten by a captive specimen of Thelotornis capensis because he delayed seeking immediate medical intervention.
• 𝗛𝗮𝗯𝗶𝘁𝗮𝘁:
Found across lowland forests, moist and arid savannas, and thick shrubs in southern African countries.
• 𝗚𝗲𝗼𝗴𝗿𝗮𝗽𝗵𝗶𝗰 𝗗𝗶𝘀𝘁𝗿𝗶𝗯𝘂𝘁𝗶𝗼𝗻:
The Thelotornis capensis capensis (commonly known as the southern twig snake or southern vine snake) is primarily found in Southern Africa, specifically ranging across northeastern and eastern South Africa, Eswatini, southern Mozambique, eastern Botswana, and southern Zimbabwe.
•
•
•
•
#𝗡𝗼𝘁𝗲:-
Snakes play a vital role in our ecosystem by controlling pest populations and maintaining balance. By appreciating and understanding these incredible reptiles, we can reduce fear and promote coexistence
#𝗪𝗮𝗿𝗻𝗶𝗻𝗴: ©
Please avoid copy-pasting and using this page's posted content (images - videos) without permission. These posts can be reshared, but posting them from your personal account without crediting me or the content owners is prohibited.
ʀᴇꜱᴇᴀʀᴄʜ ᴀɴᴅ ᴡʀɪᴛᴛᴇɴ ʙʏ:
SNAKER's Ⓢ
4TH October 2026
PC: Johan Marais © - Tyrone Ping ©
ASI ©
-----------𓆙 •𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐑𝐞𝐩𝐭𝐢𝐥𝐞𝐬 𝐎𝐟 𝐖𝐢𝐥𝐝• 𓆙