Sydney Urdu School

Sydney Urdu School At Sydney Urdu School, we teach Urdu Language to kids from the age of kindergarten to Year 12.

خود اعتمادی وہ طاقت ہے جو ہمیں اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنا اور آگے بڑھنا سکھاتی ہے۔آئیے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں تا...
26/09/2026

خود اعتمادی وہ طاقت ہے جو ہمیں اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنا اور آگے بڑھنا سکھاتی ہے۔
آئیے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں تاکہ وہ ہر قدم اعتماد اور یقین کے ساتھ اٹھائیں۔

#خوداعتمادی

میرا گھر، میرا خاندان! سڈنی اردو اسکول کی آبرن برانچ میں بچوں نے «گھر میں کون رہتا ہے؟» کے موضوع پر سیکھا۔ ابتدائی درجے ...
20/09/2026

میرا گھر، میرا خاندان!

سڈنی اردو اسکول کی آبرن برانچ میں بچوں نے «گھر میں کون رہتا ہے؟» کے موضوع پر سیکھا۔ ابتدائی درجے کے طلبہ نے اردو قاعدے کی مدد سے حروف جوڑ کر الفاظ پڑھنے اور لکھنے کی مشق کی، جبکہ لیول ٹو کے بچوں نے خاندان کی اہمیت جانی اور اپنے گھر والوں کے بارے میں لکھا۔

آخر میں چیونٹی اور ٹڈے کی کہانی سے سیکھا کہ کسی کا مذاق نہیں اُڑانا چاہیے۔

ابّو کے لیے، پیار کے رنگ! سڈنی اردو اسکول کی آبرن برانچ میں بچوں نے فادرز ڈے پر اپنے والد کے لیے محبت کا اظہار کیا، نظم ...
19/09/2026

ابّو کے لیے، پیار کے رنگ!

سڈنی اردو اسکول کی آبرن برانچ میں بچوں نے فادرز ڈے پر اپنے والد کے لیے محبت کا اظہار کیا، نظم کے ذریعے اُن کی اہمیت جانی اور خوب صورت کارڈز بنائے، جنہیں اپنے ابّو کو دکھانے کے لیے وہ بے حد پُرجوش تھے!

آج کا خوبصورت لفظ ہے “شفقت” شفقت ہمیں نرمی، محبت اور مہربانی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھنا سکھاتی ہے۔ بچوں میں شفقت کا جذ...
19/09/2026

آج کا خوبصورت لفظ ہے “شفقت”
شفقت ہمیں نرمی، محبت اور مہربانی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھنا سکھاتی ہے۔ بچوں میں شفقت کا جذبہ پیدا کریں تاکہ وہ ایک محبت بھرا اور خوبصورت معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

شفقت دلوں کو جوڑتی ہے۔

#شفقت

ابّو کے نام، محبت بھرا پیغام! گزشتہ اتوار سڈنی اردو اسکول، بالکم ہلز میں بچوں نے فادرز ڈے کی مناسبت سے اپنے والد کی خوبی...
18/09/2026

ابّو کے نام، محبت بھرا پیغام!

گزشتہ اتوار سڈنی اردو اسکول، بالکم ہلز میں بچوں نے فادرز ڈے کی
مناسبت سے اپنے والد کی خوبیوں پر گفتگو کرتے ہوئے اردو کے
توصیفی الفاظ سیکھے، نظم «کون آیا؟» پڑھی اور پیار بھرے کارڈز بنائے۔

تمام والدوں کی محبت اور محنت کو سلام!

خدمت صرف دوسروں کی مدد نہیں، بلکہ ایک خوبصورت کردار کی پہچان ہے۔ آئیں بچوں کو سکھائیں کہ چھوٹے چھوٹے نیک کام اور دوسروں ...
12/09/2026

خدمت صرف دوسروں کی مدد نہیں، بلکہ ایک خوبصورت کردار کی پہچان ہے۔
آئیں بچوں کو سکھائیں کہ چھوٹے چھوٹے نیک کام اور دوسروں کا خیال رکھنا ہمیں ایک بہتر انسان بناتا ہے۔

خدمت انسان کو عظیم بناتی ہے۔

#خدمت

آج کا لفظ: تعاون مل جل کر کام کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا اور ساتھ آگے بڑھنا ہی تعاون کی اصل روح ہے۔ بچوں کو سکھائیں کہ ...
05/09/2026

آج کا لفظ: تعاون

مل جل کر کام کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا اور ساتھ آگے بڑھنا ہی تعاون کی اصل روح ہے۔ بچوں کو سکھائیں کہ تعاون کامیابی کی کنجی ہے اور چھوٹی سی مدد بھی بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے۔

#تعاون

سڈنی اردو اسکول – لیکمبا برانچآج لیکمبا برانچ میں بچوں نے “گھر” کے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے “بیڈ روم” سے متعلق نئے اردو ...
03/09/2026

سڈنی اردو اسکول – لیکمبا برانچ

آج لیکمبا برانچ میں بچوں نے “گھر” کے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے “بیڈ روم” سے متعلق نئے اردو الفاظ سیکھے۔

بچوں نے پہلے ورک شیٹ پر موجود چیزوں کے نام انگریزی میں پہچانے، پھر سوال و جواب اور آوازوں کو توڑ کر انہی الفاظ کو اردو میں لکھنا سیکھا۔ اس کے بعد بچوں نے ورک شیٹ اپنی کتابوں میں چسپاں کی اور تصاویر کے نام اردو میں لکھے۔ ابتدائی سطح کے بچوں نے تصاویر کے نام یاد کرنے کی مشق بھی کی۔

جشنِ آزادی – لیکمبا برانچ گزشتہ ہفتے میں سڈنی اردو اسکول کی لیکمبا برانچ میں جشنِ آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بچ...
02/09/2026

جشنِ آزادی – لیکمبا برانچ

گزشتہ ہفتے میں سڈنی اردو اسکول کی لیکمبا برانچ میں جشنِ آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بچوں نے آزادی کے مفہوم، پاکستان کی مختصر تاریخ اور قومی علامات کے بارے میں سیکھا اور دلچسپ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

کلاس کو خوبصورتی سے سجایا گیا، بچوں نے ثقافتی لباس پہنے، قومی نغمے سنے اور جشنِ آزادی کے خوبصورت پوسٹرز تیار کیے۔ اس موقع پر بچوں نے مل کر کھانا بھی شیئر کیا اور خوشیوں سے بھرپور وقت گزارا۔

آج کے سبق کا خوبصورت پیغام تھا: “زندگی کی اصل نعمت انسان کا آزاد ہونا ہے۔”

گزشتہ ہفتے میں بچوں نے بیڈ روم سے متعلق نئے اردو الفاظ سیکھے۔ بچوں کو بیڈ روم میں موجود مختلف چیزوں کے نام سکھائے گئے، ا...
01/09/2026

گزشتہ ہفتے میں بچوں نے بیڈ روم سے متعلق نئے اردو الفاظ سیکھے۔ بچوں کو بیڈ روم میں موجود مختلف چیزوں کے نام سکھائے گئے، الفاظ کو توڑ کر صحیح تلفظ کے ساتھ دہرایا گیا اور ان الفاظ کی مدد سے آسان جملے بنانا بھی سیکھا۔

Address

Sydney, NSW
2128

Opening Hours

10am - 1pm

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sydney Urdu School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share