19/05/2026
الحمدللہ!
یہ ہمارے لیے انتہائی فخر اور خوشی کا مقام ہے کہ ڈیسنٹ ماڈل سکول اینڈ کالج چہلا بانڈی مظفرآباد کے طلبہ نے ایک بار پھر آل پاکستان سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر کے ادارے، اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
✨ AFAQ Ramadan Online Competitions 5.0 کے تحت منعقدہ Essay Writing Competition میں:
🥈 طالبہ تابندہ اقبال نے آل پاکستان دوسری پوزیشن حاصل کی۔
🌟 جبکہ طالبہ پاکیزہ میر نے آل پاکستان پانچویں پوزیشن حاصل کر کے ادارے کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
یہ شاندار کامیابی طلبہ کی انتھک محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کے بھرپور اعتماد کا نتیجہ ہے۔
ادارہ ہذا کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲
منجانب:
انتظامیہ
ڈیسنٹ ماڈل سکول اینڈ کالج چہلا بانڈی مظفرآباد