15/12/2025
الحمدللہ 🤍
چھٹی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات آج نہایت شاندار، منظم اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
اس بابرکت اور یادگار تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب حاجی عبدالحمید صاحب (سابقہ وزیرِ بلدیات) جبکہ صدرِ محفل جناب سلطان علی خان صاحب (صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گنگ چھے) تھے۔
دیگر معزز مہمانوں میں
نمبردار موسی خان
ریٹائر صوبیدار میجر عبداللہ جان صاحب
سرکردہ جابر قولیوا صاحب،
حاجی ثناءاللہ صاحب (صدر غازیان گنگ چھے)،
غلام نبی صاحب (صدر عسکری ویلفیئر آرگنائزیشن)،
وسیم قمبر صاحب (صدر براہ یوتھ آرگنائزیشن)
اور علاقے کے دیگر معززینِ کرام شامل تھے۔
تقریب کا آغاز بچوں کی خوبصورت تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت، تقاریر اور ننھے منے بچوں کی جانب سے تین دلکش ٹیبلو پیش کیے گئے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال کے نقصانات پر مبنی ایک مؤثر اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں کے اعتماد، نظم و ضبط اور کارکردگی کو دیکھ کر اساتذہ اور منتظمین کی محنت کو دل کھول کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
آخر میں پرنسپل یونیک ایجوکیٹرز براہ نے خطبۂ شکرانہ پیش کرتے ہوئے سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔
الحمدللہ! اس سال سکول کا مجموعی نتیجہ 97٪ رہا۔
تمام پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر معزز شخصیات کی جانب سے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا:
حاجی عبدالحمید صاحب کی طرف سے 30,000 روپے
وسیم قمبر صاحب کی طرف سے 20,000 روپے
سلطان علی خان صاحب کی طرف سے 10,000 روپے
حاجی جابر قولیوا صاحب کی طرف سے 5,000 روپے
حاجی ثناءاللہ صاحب کی طرف سے 5,000 روپے
ایک خاتون کی طرف سے 1,000 روپے
تمام بچوں کو مارک شیٹ کے ساتھ ساتھ ان کا تعلیمی رجسٹر بھی دیا گیا، جس میں سال بھر کے ماہانہ ٹیسٹ، فرسٹ ٹرم اور فائنل ٹرم کے پیپرز شامل تھے۔
اللہ تعالیٰ اس تعلیمی سفر کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، آمین۔
یونیک ایجوکیٹرز براہ — تعلیم، تربیت اور اعتماد کا روشن مرکز