05/06/2025
All NTS Teachers Association DIKhan
ALL NTS TEACHERS ASSOCIATION DIKAHN
President Nizakat Hussain Khan Baloch. [email protected] ANTSTA DIKHAN
05/06/2025
09/02/2025
بلوچ ہاؤس کوکار
وائس آف ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے ممبران کی ترقی کی خوشی میں عبدالرؤف بلوچ کی طرف سے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صدر نزاکت حسین بلوچ سینئر نائب صدر ملک عمران اترا تحصیل صدر سمیع اللہ خان ملک دل نواز صاحب کو پرموشن کی مبارکباد پیش کی گئی اس کے علاؤہ باہمی مشاورت سے تنظیم کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے سیر حاصل بات چیت ہوئی
اخر میں عطاء اللہ خان بلوچ نے دعا فرمائی
16/03/2024
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس ڈیرہ اسماعیل خان
انٹسٹا ڈیرہ کے وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جناب ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی دوسری جانب انٹسٹا کے بانی رہنما محمد احسان خان بلوچ کو ADEO P&D کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی
ڈاکٹر ضمیر احمد کو بھیADEO P&D میل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی
آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان
30/10/2023
ڈیرہ اسماعیل خان
آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کی ضلعی کابینہ کا اجلاس سرپرست اعلیٰ جناب عطاء اللہ بلوچ و ضلعی جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد سگو کی سربراہی میں گول ہوٹل میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں کابینہ اراکین نے شرکت کی اساتذہ برادری کو درپیش مسائل کے بارے گفتگو کرتے ہوئے ان کے حل بارے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا
پرائمری سکول ٹیچرز کو درپیش ائی ڈیز پوزیشن کے مسلے کو جلد حل کرانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر مشورہ ہوا ۔
ڈیرہ بورڈ کی جانب سے میڑک اور ایف اے سالانہ امتحانات کے بل جلد از جلد جاری کرانے کے لئے چیئرمین بورڈ و کنٹرولر سے ملاقات بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔
ایجوکیشن آفس فیمیل میں پرموشن اور ٹرانسفر پوسٹنگ بارے ڈی ای او ڈیرہ سے اپیل کی گی کہ فیمیل ٹیچرز کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں ۔
اجلاس میں ملک عمران اترا اصف اقبال کانجو عبدالروف بلوچ سمیع اللہ خان فیض محمد نیازی ملک ارشد عارف سگو ملک عرفان کے علاوہ دیگر اراکین نے شرکت کی
06/09/2023
6 ستمبر یوم دفاع پاکستان
اے راہ حق کے شہیدو ،وفا کی تصویرو !!
تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!!!
یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ 6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے
جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔
اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔
*جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیور و متحد رقبے اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ملک پاکستان ہے۔ 1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام ءاور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں
❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Website
Address
DEAR ISMAIL KHAN
Kpk
29050