01/14/2014
Hazrat Muhammad S.A.W
Public Figure
01/14/2014
Hazrat Usman Ghani Razi Allah Ahnu
ایک مسجد کے باہر ایک مولوی کھڑا ہو جائے اور زور زور سے چلانا شروع ہو جائے،
یہ مسجد ہے یہ مسجد ہے، یہ مسجد ہے،
میں آج منوا کے چھوڑوں گا،
یہ مسجد ہے،
تمہیں ماننا پڑے گا یہ مسجد ہے،
لوگ کہیں گے مولوی کیا ہو گیا؟
آپ کے دماغ پہ کیوں حلوے کی تہہ چڑھ گئی؟
کسی نے انکار کیا ہے مسجد کا؟
اس کی ایک ایک چیز بتا رہی ہے یہ مسجد ہے،
اس کا مینار بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
گبند بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
محراب بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
اس کی ایک ایک چیز بتا رہی ہے یہ مسجد ہے،
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا اس کی عظمت یہ ہے
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا جو اسے بنائے الله اسے جنت میں گھر بناتا ہے،
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا اس میں باوضو آتے ہیں
اس میں اعتکاف کی نیت سے آتے ہیں،
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا اس میں ایک الله کو پکارا جاتا ہے غیر الله کی پکار کی نفی کی جاتی ہے
یہ کیا زور لگانا شروع ہو گیا مسجد ہے مسجد ہے
جب کوئی انکار کرنے والا ہے ہی نہیں تیرا زور لگانا کیسا؟
میلاد ہے، ولادت ہے،
کس نے انکار کیا ؟
آقا صلی الله علیہ وسلم کی ولادت کا؟
کس نے انکار کیا؟
آقا صلی الله علیہ وسلم کی میلاد کا،
مجھے دنیا سے کوئی ایسا کافر لا کے دے جو آقا صلی الله علیہ وسلم کی ولادت کا انکار کرے،
آقا صلی الله علیہ وسلم کے میلاد کا انکار کرے،
یونہی چلا رہا ہے،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کا اٹھنا ایسے تھا،
آقا کا بیٹھنا ایسے تھا،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کا چلنا ایسے تھا،
آقا کا کھانا ایسے تھا،
آقا کا پینا ایسے تھا،
آقا کا اوڑھنا ایسے تھا،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کی غمی ایسے تھی،
آقا کی خوشی ایسے تھی،
آقا کی معیشت ایسے تھی،
آقا کی تجارت ایسے تھی،
آقا کا حسن سلوک ایسے تھا،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کی صلح ایسے تھی،
آقا کی جنگ ایسی تھی،
آقا کی عبادت ایسی تھی،
آقا کی تلاوت ایسی تھی،
آقا کی دعائیں ایسی تھی،
ادائیں ایسی تھیں وفائیں ایسی تھی
The Truth Defender"
Hazrat Muhammad S.A.W Public Figure
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
New York, NY