10/21/2024
کیا مثبت سوچ رکھنی چاہیئے یا منفی؟
فرض کریں کہ آپ ایک جیٹ طیارے میں سوار ہیں، اور یورپ کی طرف جارہے ہیں، راستے میں طیارے کے پر کو نقصان پہنچتا ہے۔ آپ کی نظر میں پائلٹ کا ردعمل کیسا ہونا چاہیئے؟ کیا آپ چاہیں گے کہ پائلٹ یہ کہے: "پرسکون رہیں اور اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں! ہم کو ایک خطرناک اور مشکل سفر درپیش ہے، لیکن ہم مسئلے کا حل نکال لیں گے" یا آپ اسطرح چاہیں گے کہ پائلٹ ادھر ادھر دوڑنے لگے اور چلا چلا کر کہے: "ہم سب مرنے والے ہیں، ہم ختم ہو جائیں گے!" ان دونوں میں سے کون سا رویہ آپ کو بحفاظت زمین پر اتارے گا؟
اب اپنی زندگی کے بارے میں سوچیں، آپ اپنی زندگی کے پائلٹ ہیں۔ آپ کے خیال میں کون سا طریقہ آپ کو اپنی مشکلات کا حل نکالنے میں مدد دے گا؟ "میں کوئی راستہ تلاش کر لوں گا" یا "میں مر جاؤں گا"؟ یہ مثبت سوچ کا فلسفہ ہے۔ شاید یہ کامیابی کی ضمانت نہ دے، لیکن یہ آپ کو بہترین موقع ضرور فراہم کرے گا۔ ناکام لوگ اتنے مسائل پر توجہ دیتے ہیں کہ انہیں صرف مسائل ہی نظر آتے ہیں۔ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ممکنہ حل پر غور کرتے ہیں اور دستیاب راستوں پر توجہ مرکوز کر کے اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔
10/21/2024
آیا فکر مثبت داشته باشیم یا فکر منفی؟
فرض کنید سوار یک هواپیمای جت هستید، جایی آن طرف اروپا بال هواپیما آسیب میبیند دوست دارید عکس العمل خلبان چگونه باشد؟ دوست دارید خلبان پرواز بگوید: «آرام باشید و کمربندها را ببندید! مسیر پرتکان و ناهمواری در پیش داریم اما راهی برای رفع مشکل پیدا میکنیم یا ترجیح میدهید که کاپیتان پرواز به هر طرف بپرد و فریاد بزند : همه ی ما می میریم ما کشته. می شویم. کدام یک از این دو شما را سالم بر زمین می نشانند؟ حالا در مورد زندگی خود فکر کنید، شما خلبان زندگی خودتان هستید. به نظرتان با کدام شیوه می توانید مشکلات خود را حل کنید راهی خواهم یافت!» یا «من می میرم کدام یک؟ این ماهیت تفکر مثبت است. شاید موفقیت شما را تضمین نکند اما بهترین شانس را به شما میدهد. بازنده ها آن قدر روی مشکلات تمرکز میکنند که فقط مشکلات را میبینند. افراد مثبت نگر به راه حلهای ممکن فکر میکنند و با تمرکز روی راه های موجود به مقصد خود می رسند.
07/22/2024
یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے
کہ ایک مظلوم کی یاد میں دوسرے مظلوم کی حمایت کرنے میں ایسی کیا قباحت ہے؟
جس کو ہم نے مشکلات کا اتنا بڑا پہاڑ بنا دیا ہے
کہ اب اس کو سر کرنا معما بن گیا ہے۔
04/19/2024
اسرائ ی ل نے اصفھان پر جوابی حملہ کردیا
جس میں 5 مچھر اور چیونٹیاں ہلاک
😅😅
04/14/2024
ایران کا حملہ اس ر ائ ی ل پر کم ترین اثر یہ رکھتا ہے
کہ اب دنیا انگریزی کے بجائے فارسی سیکھنا شروع کر دے گی
سینکشنس کی بھر مار کے باوجود اتنی ہمت و ترقی
03/04/2024
کسی بزرگ نے کہا تھا کہ زندگی ٹوٹی ہوئی گلاس میں پانی کی طرح ہے
پیو گے تب بھی ختم ہوگی
نہیں پیو گے تب بھی
پس زندگی کو انجوائے کرو
کیونکہ ہر صورت میں ختم ہونی ہے۔
03/03/2024
صدقہ دیتے وقت اپنی جیب میں کم سے کم ترین نوٹ کو ڈھونڈ کے دینے کی کوشش کرتے ہیں
جبکہ خدا سے بڑی سے بڑی نعمتوں کے طلب گار ہوتے ہیں
ناچیز کی بخشش کر کے بڑی بڑی چیزوں کی تمنا کرتے ہیں
03/01/2024
ہر چیز کی قدر کریں جو آپ کے نصیب میں ہوتا ہے
حتی غم اور رنجشیں
کیونکہ ہو سکتا ہے یہی غم و رنجشیں آپ کو ایک اچھا انسان بننے میں مدد کریں۔۔۔
02/29/2024
زندگی کو ایک کتاب کی طرح دیکھنا چاہیئے
وہ کتاب جو اپنے پڑھنے والے کا انتظار کرتی ہے
جس کی ہر لائن کو جدا جدا پڑھا جائے
نہ ہی ماضی کے بارے میں سوچنا چاہیئے
اور نہ ہی مستقبل کے بارے میں
اصل یہی موجودہ وقت ہے جو گزر رہی ہے
وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے
لفظ بہ لفظ۔۔ لحظہ بہ لحظہ
02/28/2024
جب آپ کسی کو اسکی اوقات سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں تو آپ اپنے حق سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں
02/14/2024
افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
اِک پل کی تھی بس حکومت یزید کی
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا
ولادت با سعادت مولا حسین رسول و فاطمہ کا نور عین آپ تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
❤️❤️❤️❤️