Ayesha Quran Academy

Ayesha Quran Academy

Share

✨Learn Quran online with ease - expert teachers, flexible schedules!✨

01/24/2025

𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐀𝐲𝐞𝐬𝐡𝐚 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞 𝐀𝐜𝐚𝐝𝐞𝐦𝐲

💠 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐖𝐞 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫:
✔ Quran Recitation with Tajweed
✔ Quran Memorization (Hifz)
✔ Basic Qaida for Beginners
✔ Translation and Tafseer
✔ Islamic Studies and Daily Duas

📚 𝐅𝐨𝐫 𝐀𝐥𝐥 𝐀𝐠𝐞𝐬
🌟 𝐊𝐢𝐝𝐬, 𝐀𝐝𝐮𝐥𝐭𝐬, 𝐚𝐧𝐝 𝐄𝐥𝐝𝐞𝐫𝐬 — 𝐄𝐯𝐞𝐫𝐲𝐨𝐧𝐞 𝐢𝐬 𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞!
🕰 𝐅𝐥𝐞𝐱𝐢𝐛𝐥𝐞 𝐓𝐢𝐦𝐢𝐧𝐠𝐬
💻 𝐎𝐧𝐞-𝐨𝐧-𝐎𝐧𝐞 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞 𝐂𝐥𝐚𝐬𝐬𝐞𝐬
👩‍🏫 𝐇𝐢𝐠𝐡𝐥𝐲 𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐟𝐢𝐞𝐝 𝐚𝐧𝐝 𝐄𝐱𝐩𝐞𝐫𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞𝐝 𝐓𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐫𝐬

📞 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐔𝐬 𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲 𝐭𝐨 𝐁𝐨𝐨𝐤 𝐚 𝐅𝐫𝐞𝐞 𝐃𝐞𝐦𝐨 𝐂𝐥𝐚𝐬𝐬!

📩 𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: +923085420423
📌 𝐄𝐧𝐫𝐨𝐥𝐥 𝐍𝐨𝐰 𝐚𝐧𝐝 𝐁𝐞𝐠𝐢𝐧 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐉𝐨𝐮𝐫𝐧𝐞𝐲 𝐨𝐟 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧𝐢𝐜 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧𝐢𝐧𝐠!

03/26/2024

بیمار یا مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهٖ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰي كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا

(ترجمہ) تمام تعریفیں اﷲکے لیے ہیں جس نے عافت دی مجھے اس (تکلیف) سے جس میں تجھے مبتلا کیا اور اپنی بہت سے مخلوق میں سے مجھے فضیلت بخشی۔

03/25/2024

نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ

(۱) اَللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ ذَا الْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمَاتِ التَّآمَّاتِ وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَ اَعْیُنِ الْاِنْسِ

(۲) بِسْمِ اللّٰهِ يُبْرِيْكَ وَمِنْ كُلِّ دَاءٍ يَّشْفِيْكَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَشَرِّ كُلِّ ذِيْ عَيْنٍ

(۳) اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّمِنْ كُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے:
(1)اِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ (نظر بد کا اثر حق ہے) (مؤطا امام مالک)

(2)اِنَّ الْعَيْنَ لَتُدْخِلُ الرَّجُلَ الْقَبْرَ وَالْجَمَلَ الْقِدْرَ
یعنی نظر بد انسان کو قبر میں اور اونٹ کو ہنڈیا میں داخل کردیتی ہے۔ (الجامع لاحکام القرآن للقرطبی:9/۲۲۶)

حضرت جبرئیل علیہ السلام امین حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمزدہ تھے، جبرئیل علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کیوں غمزدہ ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ حسن وحسین کو نظر لگ گئی ہے، جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا کہ نظر واقعی حق ہے، لیکن آپ نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں اللہ کی پناہ میں کیوں نہ دیا؟ آپ نے پوچھا کہ وہ کلمات کونسے ہیں؟ تو جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا وہ کلمات یہ ہیں
(دعا نمبر ۱)
ترجمہ: ” اے اللہ ! اے بڑی بادشاہی والے، اے قدیم احسانات والے ، اے بزرگ ہستی والے ، پورے کلموں اور مقبول دعاؤں کے مالک، حسن و حسین کو جنات کی ہواؤں اور انسانوں کی آنکھوں سے عافیت دے (حسن و حسین کی جگہ اپنے مریض کا نام لے) “
آنحضرت ﷺ نے یہ دعا پڑھی تو اسی وقت دونوں بچے اُٹھ کھڑے ہوئے اور آپ کے سامنے کھیلنے کودنے لگے، حضور ﷺ نے فرمایا ’’لوگو! اپنی جانوں ‘ اپنی بیویوں اور اپنی اولاد کو اس دعائے جبریل کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دے دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ نہیں‘‘۔
(تفسیر ابن کثیرفی تفسیر قولہ تعالی: وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ، الآيۃ: سورۃ القلم آیت:51)
(2)

حضور اقدس ﷺجب بیمار ہوتے تو جبریل علیہ السلام ان کلمات کو پڑھ کر آپ پر دم کیا کرتے تھے۔
(دعا نمبر ۲)
ترجمہ: ”اس اللہ کے نام سے (دم کرتاہوں) جو تجھے بَری کرے اور ہر بیماری سے شفا بخشے اور (بچائے ) حسد کرنے والے کے شر سے اور (بچائے) ہر آنکھ والے کے شر سے“۔

(دعا نمبر ۳)
ترجمہ: ” میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے پورے کلمات کی ہر شیطان سے اور ہر زہریلے جانور کی برائی سے اور ہر نظر لگانے والی آنکھ سے۔
حضور نبی اکرمﷺ حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کو یہ دعا پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔

03/24/2024

اسّى سال کى عبادت کا اجر

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْماً

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث میں یہ نقل کیا گیاہے کہ: جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے اَسّی مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہوں گے، اور اَسّی سال کی عبادت کا ثواب اُس کے لیے لکھا جائے گا (فضائل درود شریف)

03/23/2024

حقوق والدین ادا کرنے کى دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ وَلَهُ الْكِبْرِيَآءُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ لِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰت وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ وَ لَهُ الْعَظْمَةُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ هُوَ الْمَلِكُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبُّ الْاَرْضِ وَ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ وَ لَهُ النُّوْرُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص ایک مرتبہ یوں کہے پھر کہے کہ یا اللہ ! اس کا ثواب میرے والدین کو عطا فرما ،تو اس نے والدین کے تمام حقوق ادا کر دئیے (عمدۃ القاری 3/118)

03/22/2024

عورت نکاح کر کے لائے یا خادم لائے تو پڑھے

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ

ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے اس کی اور اس کی فطرت کی خیر وبرکت کا سوال کرتا ہوں اور اس کے اور اس کی فطرت کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں ۔
اور جب اونٹ خریدے تو اس کے کوہان کی بلندی کو پکڑ کر اسی طرح کہے یعنی مذکورہ بالا دعا پڑھے۔ ایک اور روایت میں عورت اور غلام کے بارہ میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ پھر عورت یا غلام کی پیشانی کے بال پکڑ کر خیر و برکت کی دعا کرے ۔ (مشکوٰۃ 2/755)

فائدہ: عبداللہ بن عمرو نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے یا کوئی غلام خریدے تو وہ یہ دعا پڑھے

03/19/2024

جب آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھے تو یہ دعا مانگے

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِيْ فَحَسِّنْ خُلُقِيْ

اے اللہ ! تو نے ہی میری صورت اتنی اچھی بنائی ہے پس تو ہی میرے اخلاق بھی اچھے بنا دے (حصن)

03/17/2024

ہر مجلس کے آخر مىں

سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُكَ وَاَتُوْبُ اِلَيْكَ

ترجمہ: یا اللہ میں آپ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور آپ کی حمد کرتا ہوں ، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں آپ سے مغفرت مانگتا ہوں اور آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں (ابن السنی )

03/15/2024

استخارہ کى مختصر دعا

اَللّٰهُمَّ خِرْ لِي وَاخْتَرْ لِي

ترجمہ: اے اللہ ! میرے لئے خیر پسند فرما اور میرے کام میں برکت پیدا فرما (ترمذی بسند ضعیف)

نبی ﷺ جب کسی کام کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے

03/13/2024

استخارے کى دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ وَاَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَاَسْاَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ العَظِيْمِ فَاِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَآ اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَآ اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ هٰذَا الاَمْرَ خَيْرٌ لِّيْ فِيْ دِيْنِي وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ اَمْرِي فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيْهِ وَاِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ هٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِّيْ فِيْ دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ اَمْرِيْ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِيْ عَنْهُ وَاقْدُرْ لِيَ الخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ اَرْضِنِيْ بِہِ

ترجمہ: یا اللہ ! میں آپ کے علم سے استخارہ کرتا ہوں اور آپ کی قدرت سے طاقت چاہتا ہوں اور آپ کے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ آپ قدرت رکھتے ہیں، میں قدرت نہیں رکھتا، آپ علم رکھتے ہیں میں علم نہیں رکھتا، بے شک آپ غیب کی باتوں کو خوب جاننے والے ہیں۔ یا اللہ ! اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کام میرے لئے بہتر ہے، میرے دین کے اعتبار سے بھی، میری دنیوی زندگی کے اعتبار سے بھی اور میرے انجام کار کے اعتبار سے بھی تو اسے میرے لئے آسان کر دیجئے، اور اس میں مجھے برکت عطا فرمائیے اور اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کام میرے لئے بُرا ہے، میرے دین کے اعتبار سے یا میری دنیوی زندگی کے اعتبار سے، یا میرے انجام کار کے لحاظ سے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لئے جہاں بھی بہتری ہو اس کو مقدر فرما دیجئے اور اس پر مجھے راضی بھی کر دیجئے (بخاری)
بہتر ہے کہ اہم کاموں کے لئے یہ عمل سات دن تک کیا جائے۔خط کشیدہ الفاظ کی جگہ اپنی حاجت کا نام لے۔
نوٹ:۔ علم الاعداد کے ذریعہ استخارہ کروانے کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ، نہ ہی اس کو شرعاً استخارہ کہنا جائز ہے۔ نیز علم الاعداد کی بھی شریعت میں کوئی اصل نہیں بلکہ شرک کی ایک شکل ہے اس سے احتراز لازم ہے۔

دو رکعت نفل نماز ادا کریں اس کے بعد یہ دعا کریں

03/11/2024

جامع دعا

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَاسَاَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْکَ الْبَلَاغُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ سے عرض کیا کہ حضور! دعائیں تو آپ نے بہت سی بتادی ہیں اور ساری یاد رہتی نہیں، کوئی ایسی دعا بتادیجئے جو سب دعاؤں کو شامل ہوجائے۔ اس پر حضور ﷺ نے یہ دعا تعلیم فرمائی

03/10/2024
Want your school to be the top-listed School/college in New York?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

New York, NY