06/14/2023
کل ایک ادھیڑ عمر خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ سلیبس کی ایک کتاب تلاش کرتے کرتے آئیں، خاصی پریشان ۔۔ پورا بازار پھر کر دھوپ میں ان کا برا حال تھا ۔۔۔۔ اور کتاب نہیں مل رہی تھی ، کچھ عجیب سی ںے بسی سے ان کے منہ سے نکلا کہ
"میں بیوہ ہوں ۔۔۔ وہ ہوتے تھے تو گھر بیٹھے یہ کام ہو جاتے ۔۔"
عورتیں مردوں کی قدر نہیں کرتیں ۔۔۔ وہ ان کے لیے مر جاتے ہیں ، وہ دھوپ اور گرمی برداشت کرتے ہیں ان کے آرام کے لیے ۔۔۔۔ عورتیں جس وقت ٹھنڈے گھروں میں سکون سے رہ رہی ہوتی ہیں مرد ایسے میں پچاس درجے کی گرمی میں سڑکوں پر ان کے لیے آسان زندگی تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔ قدر کیا کیجیے ۔۔۔ان کی
کہ جن کی زندگی کا مقصد صرف آپ کی آسانی کی تلاش ہوتا ہے ۔۔
۔۔۔۔
ابوبکر قدوسی