Umme zughina

Umme zughina I am islamic teacher and arabic language teacher

04/13/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:“جس نے کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جو میرے بعد مٹ چکی تھی، اسے اتنا ہی اجر ملے گا جتنا اس پر عمل کرنے...
04/13/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“جس نے کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جو میرے بعد مٹ چکی تھی، اسے اتنا ہی اجر ملے گا جتنا اس پر عمل کرنے والوں کو۔”
حوالہ: جامع ترمذی ، حدیث نمبر: 2677
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے سنت کو زندہ کرنے کی عظیم فضیلت کو بیان فرمایا ہے، یعنی جو شخص دین کی کسی بھولی ہوئی یا چھوڑ دی گئی سنت کو دوبارہ عام کرتا ہے وہ نہ صرف خود اجر پاتا ہے بلکہ اس پر عمل کرنے والے ہر شخص کے اجر میں بھی شریک ہو جاتا ہے، یہ عمل دین کی حفاظت اور اس کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے، اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ مومن کو چاہیے کہ وہ سنتوں کو اپنی زندگی میں اپنائے اور دوسروں تک بھی پہنچائے، مثال کے طور پر اگر کوئی شخص کسی بھولی ہوئی سنت پر خود عمل شروع کرے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے تو وہ ہر اس شخص کے عمل کا اجر بھی پائے گا جو اس سنت کو اپنائے گا، یہ حدیث ہمیں یہ یقین دلاتی ہے کہ سنت کو زندہ کرنا اللہ کی رضا، اجرِ عظیم اور دین کی بقاء کا ذریعہ ہے۔

04/13/2026

*وسعتِ رزق کا وظیفہ*

وقت: اشراق یا چاشت کے بعد
---
🔹 طریقہ:
2 رکعت نفل نماز پڑھیں پھر
1000 مرتبہ "یا مُغْنِیُ" پڑھیں
پھر دوبارہ:
2 رکعت نفل نماز پڑھیں اور
1000 مرتبہ "یا مُغْنِیُ" پڑھیں
پھر تیسری مرتبہ:
2 رکعت نفل نماز پڑھیں اور
1000 مرتبہ "یا مُغْنِیُ" پڑھیں
پھرآخر میں:
2 رکعت نفل نماز پڑھیں
اور 360 مرتبہ "یا مُغْنِیُ" پڑھیں
کل تعداد:
1000 + 1000 + 1000 + 360 = 3360 مرتبہ
---
👉 یہ عمل چار ماہ مسلسل کریں
---

"یا مُغْنِیُ" اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے (معنی: بے نیاز کرنے والا، غنی بنانے والا)

11/24/2025

یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ نرا مطالعہ انسان کی زندگی پر اتنا اثرانداز نہیں ہوتا جتنا اثر کسی کی شخصیت کی صحبت سے ہوتا ہے۔ مطالعہ سے معلومات میں اضافہ تو ہو جاتا ہے لیکن صحیح فہم ، اعتدالِ مزاج اور اصلاحِ نفس شخصیات کی صحبت ہی سے حاصل ہوتی ہے۔

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ

11/06/2025

*عرب ماؤں کی دانائی* 🌷

مسعودی "مروج الذہب" میں لکھتے ہیں:
عرب عورتیں اپنے بچوں کو رُلاتے ہوئے نہیں سلایا کرتی تھیں،
بلکہ ہنسا کر، خوش کر کے سلاتی تھیں —
کہیں رونے کا غم ان کے جسم میں نہ اُتر جائے۔

✨ ان کا یقین تھا کہ خوش دلی سے سونے والا بچہ:
• خوب نشوونما پاتا ہے 💫
• چہرہ نکھرتا ہے 🌸
• خون صاف رہتا ہے ❤️
• اور عقل روشن ہوتی ہے 🌟

✨ بچے کو یہ کہہ کر سلائیں:
"چلو پیارے! اب سو جائیں، نیت کریں کہ فجر کے وقت اٹھ کر اللہ تعالیٰ کو خوش کریں گے۔" 🌙🕊️

Address

Lahore Pakistan
Lahore, VA
10001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umme zughina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category