Marifat e Imam Zamana as

Marifat e Imam Zamana as Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Marifat e Imam Zamana as, Educational consultant, 601 Burlington E Canada, Hamilton, CA.

09/03/2025
کیا ہم امام مہدی (علیہ السلام)کو اپنی خواہشات کے لیے چاہتے ہیں ؟؟پوری تاریخ میں ہمیشہ دوقسم کے شیعہ موجود رہے ہیں کچھ شی...
07/30/2025

کیا ہم امام مہدی (علیہ السلام)کو اپنی خواہشات کے لیے چاہتے ہیں ؟؟
پوری تاریخ میں ہمیشہ دوقسم کے شیعہ موجود رہے ہیں کچھ شیعہ وہ تھے جو امام عج کو اپنے مقاصدکے حصول اورشخصی مفادات کیلئے چاہتے تھے اور کچھ وہ تھے جوعاشق امام عج تھے وہ فقط اس لئے چاہتے تھے کہ وہ اللہ کا خلیفہ ہے اوران کا امام ہے اور بس ? وہ امام عج کو اسمائ الٰہی کا آئینہ جانتے تھے اورایسا موجود جو معنویت اورروحانیت سے سرشار ہے ۔
اکثر شیعوں کی اپنے امام عج کی طرف توجہ پہلی قسم سے ہے اگرچہ یہ امر ؟ بے معرفتی اورناآشناسی کے نتیجہ میں ہے یہی وجہ ہے کہ جب ہمیں کوئی مصیبت اورمشکل پیش آتی ہے توہماراارتباط اورتوسل اس حالت میں اپنے امام ع سے زیادہ ہوجاتاہے اور جب ہمیں خوشحالی اورنعمت حاصل ہوتی ہے تو ہما ر ی توجہ اپنے امام سے کم ہوجاتی ہے یہ نکتہ بڑی مصیبت ہے اورامامت کے متعلق ہماراکمزور عقیدہ ہے جولو گ امام ع کو اپنے ذاتی منافع اور مفادات کیلئے چاہتے ہیں اور اپنے مفادات تک پہنچنے کا وسیلہ قرار دیتے ہیں انکا اپنے امامٴ سے توسل اوررابطہ وقتی ہے اس میں ہمیشگی اور تسلسل نہیں ہے کیونکہ جب انہیں خوشحال زندگی نصیب ہو جائے اور انکے مادی مسائل حل ہوجائیں توکبھی بھی امام عج کی یاد نہ کریں جو بھی اس نگاہ سے اپنے امام عج کو دیکھتاہے اس کے لئے سوائے تباہی اور بربادی کے اورکچھ نہیں ہے اگرایک شخص مشکل اور مصیبت کے وقت امام ٴ کی پنا ہ میں جاتاہے اور اپنی مصلحت اورمفاد کی خاطر امام ٴعج کوپکارتاہے اور انہیں یادکرتاہے اوراگرانکی دعا قبول نہ ہوتو وہ امام ع سے رابطہ توڑ لیتاہے کیونکہ وہ امام (عج) کو فقط اپنے ذاتی منافع کیلئے چاہتاہے جو امام عج اسے فائدہ نہ دے اسکے لئے وہ امام کس کام کا؟
البتہ یہ بات اپنی جگہ پر درست ہے کہ ہم ہر چیز اپنے امامٴ سے طلب کریں لیکن بہتریہ ہے کہ ہم ان سے فقط ان کی ذات کو چاہیں اورخود ان کے حضورکی آرزو کریں کیونکہ اسی میں تمام مسائل اورمشکلات کا حل ہے ہمارا عشق اورتعلق ایسا ہو جیسا یعقوب ع کا حضرت یوسف ع سے تعلق ورابطہ تھا یوسف زہرائ ع کو خود ان کی ذات کے حوالے سے چاہیں کیونکہ تمام خوبیوں جمالات وکمالا ت کا سر چشمہ وہی ہیں

Naqsh e Nade ALI as
07/29/2025

Naqsh e Nade ALI as

07/29/2025

Surat No 102 : سورة التكاثر - Ayat No 1 to 8

اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿1﴾

ز یادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کر دیا

حَتّٰی زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَ ؕ﴿2﴾

یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے ۔

کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿3﴾

ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے ۔

ثُمَّ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ؕ﴿4﴾

ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا ۔

کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿5﴾

ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو ۔

لَتَرَوُنَّ الۡجَحِیۡمَ ۙ﴿6﴾

تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے ۔

ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیۡنَ الۡیَقِیۡنِ ۙ﴿7﴾

اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے ۔

ثُمَّ لَتُسۡئَلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ ٪﴿8﴾

پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا ۔

اللہ عزوجل کی عظیم ترین نعمتیں جنکے بارے میں حشر میں سوال کیا جائے گا

مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ اپنے شاگردوں کے ساتھ تشریف فرما تھے اور قرآن کریم کی اس آیت کے بارے میں گفتگو ہوئی

ثم لتسئلن یومئذ عن النعیم
اور اس دن ہم تم سے اپنی نعمتوں کے بارے میں سوال پوچھیں گے
(سورہ التکاثر آیت 8)

امام ص نے اپنے ایک شاگرد سے پوچھا
اے نعمان ! اگر بروز حشر اللہ عزوجل تمہیں یہ شرف عطا فرمائیں کہ تم سے یہ سوال پوچھیں تو تمہارے نزدیک وہ نعمتیں کیا ہونگی ؟
کافی سوچنے کے بعد اس نے کہا
پیٹ بھر کر کھانا اور اس کے ساتھ ٹھنڈا پانی، اس سے بڑی نعمت اور کیا ہوگی
امام ص نے فرمایا۔۔۔۔۔ پھر تو اللہ عزوجل کو کئی سال تو تم سے صرف کھانے پینے کے سوالوں میں لگ جائیں گے

نعمان نے عرض کی ۔ ۔۔ اے رسول اللہ ص کے فرزند ص آپ جناب ارشاد فرمائیں کہ وہ کونسی نعمتیں ھیں جن کے بارے میں اس آیت میں ذکر پاک ھے

مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا ۔۔۔۔۔۔ وہ نعمتیں ہم اہلبیت ص ھیں کہ اللہ عزوجل نے ہمارے وجود کے ذریعے اپنے بندوں کو نعمت عطا فرمائی اور ان کے اختلاف کے بعد الفت بخشی، ان کے دلوں کو ہماری وجہ سے جوڑا، اور انہیں ایک دوسرے کا بھائی بنا دیا جبکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ اور ہمارے ھی ذریعے سے انہیں اسلام کی طرف رہنمائی فرمائی ۔ ہاں ! نعیم پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان جناب کی اہلبیت اطہار صلواۃ اللہ علیہم اجمعین ھیں
( تفسیر نورالثقلین جلد 9 ص 8-367)

سوال ہوگا کہ تمہارا اپنے زمانے کے پاک امام عجص سے رویہ کیسا تھا؟
جانثار دوستوں والا ۔۔ دشمنوں والا ۔۔ منافقوں والا ۔۔ لاتعلقوں والا ( یہ سوال ہمیں اپنے اپ سے پوچھنا ھے اور اس کی تیاری کرنی چاہیئے)

اس سے ملتی جلتی ایک اور حدیث پاک بھی ھے

عَنْ أَبِي يُوسُفَ اَلْبَزَّازِ عَنْ أَبِي عَبْدِ اَللَّهِ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ قَالَ: تَلاَ عَلَيْنَا أَبُو عَبْدِ اَللَّهِ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ هَذِهِ اَلْآيَةَ ﴿ فَاذْكُرُوا آلاٰءَ اَللّٰهِ ﴾ قَالَ أَ تَدْرِي مَا آلاَءُ اَللَّهِ قُلْتُ لاَ قَالَ *هِيَ أَعْظَمُ نِعَمِ اَللَّهِ عَلَى خَلْقِهِ وَ هُوَ وَلاَيَتُنَا*
ابی یوسف سے روایت ہے کہا کہ مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے ہمارے لیئے یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿ اللہ کی آلاءَ ( نعمتوں ) کو یاد کرو ﴾ ( امام ص نے مجھ سے ) فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ اللہ عزوجل کی نعمتیں کیا ہیں ؟ میں ( راوی ) نے کہا نہیں جانتا ، تو امام ص نے فرمایا : *یہ اللہ عزوجل کی عظیم ترین نعمت ہماری ولایت ھے
(ولایت کا مطلب ھے کہ اپنی جان مال عزت و ناموس اور دین و ایمان کا مالک سمجھنا)

بحوالہ۔۔۔ بصائر الدرجات صفحه 81

برادران و خواہران محترم! ہم وہ یتیم ھیں جو اپنے زمانے کی عظیم ترین نعمت (عجص) سے دور ھیں ۔ صدیوں سے حجابِ غیبت میں ہمارے زمانے کے پاک امام عجص صبح شام خون کے آنسو رو رھے ھیں۔ آئیں ۔۔ سب مل کر صدق دل سے بکثرت دعائیں کریں

اللھم عجل لیولیک الفرج
اللھم عجل لیولیک الفرج
اللھم عجل لیولیک الفرج
اللھم عجل لیولیک الفرج
اللھم عجل لیولیک الفرج
اللھم عجل لیولیک الفرج

🅓🅐🅣🅔᪤🅘🅝🅕🅞
07/29/2025

🅓🅐🅣🅔᪤🅘🅝🅕🅞

04/25/2025

اپنے بچوں کو دعائے عہد کی تعلیم دو
04/07/2025

اپنے بچوں کو دعائے عہد کی تعلیم دو

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِاَللَّهُمَّ رَبَّ ٱلنُّورِ ٱلْعَظِيمِوَرَبَّ ٱلْكُرْسِيِّ ٱلرَّفِيعِوَرَبَّ ٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِوَمُنْزِلَ ٱلتَّوْرَا....

09/23/2023

Ka Hussain we Sa Satany ga Karbala pa Buyaban Zakir Syed Muhammad Ashtar | Sardab Karbala

09/12/2023

Alama Kiramat Haideri sab ka Nabi Karim saww k Hayat par Tarikhi byan

Address

601 Burlington E Canada
Hamilton, CA
L8L4J5

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marifat e Imam Zamana as posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Marifat e Imam Zamana as:

Shortcuts

Share