Perfect Rishta

Perfect Rishta

Share

Clémence, French And English Teacher 🇫🇷🇬🇧
ᴛʀʏɪɴɢ ꜱʜᴀʀɪɴɢ ᴄᴏɴᴛᴀɴᴛ ᴛᴏ ᴍᴀᴋᴇ ʏᴏᴜ 1% ʟᴇᴀʀɴᴇʀ

01/22/2026

میرا نام ڈاکٹر ہانیہ ہے پمز اسلام اباد میں ڈیوٹی کرتی ہوں پیار کرنے والا شوہر ڈھونڈ رہی ۔۔۔ see more

01/22/2026

ہمارا تعلق ایک جٹ زمیندار خاندان سے ہے۔ میرے لیے سینکڑوں رشتے آتے رہے۔ یونیورسٹی میں ٹاپ کیا تو بڑے بڑے خاندانوں کی طرف سے بھی رشتے آئے، مگر ابا جی نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم کاسٹ سے باہر شادی نہیں کریں گے۔
جب مجھے ایک بہت اچھی نوکری ملی تو جلد ہی جٹ خاندان ہی میں میرا رشتہ طے کر دیا گیا۔
میرے بھائی بیرونِ ملک تھے، شادی بہت شاہانہ انداز میں ہوئی۔
شادی کے بعد ہم ہنی مون پر گئے تو بیوی کی طبیعت خراب رہنے لگی۔ میں اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا تو ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کا مشورہ دیا۔ بیوی نے الٹراساؤنڈ کی رپورٹ مجھ سے چھپا لی۔ اس سے پہلے بھی مجھے اس کا پیٹ کچھ بڑا محسوس ہو رہا تھا، مگر میں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔
جب میں نے رپورٹ کے بارے میں پوچھا تو اس نے بہانہ بنا دیا کہ رپورٹ ہسپتال میں رہ گئی ہے، کبھی کچھ کہتی، کبھی کچھ۔
کچھ دنوں بعد جیسے تیسے کر کے میں نے رپورٹس حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ میری شادی کو صرف 20 دن ہوئے ہیں اور وہ پہلے ہی حاملہ ہے۔
یہ جان کر میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔
وہ بہت روئی، چیخی، چلائی، میرے پاؤں پکڑے، مگر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ میں نے اسلام آباد سے ہی اس کے بھائی کو فون کیا اور وہ آ کر اسے واپس لے گیا۔
میں اتنا ٹوٹ چکا تھا کہ بیان نہیں کر سکتا۔ بڑی مشکل سے گاڑی چلاتے ہوئے گھر پہنچا اور آ کر سو گیا۔
بعد میں میں نے اپنے والد کو سارا واقعہ بتایا۔
میری بیوی کے والدین آئے، ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ابھی سامان ہمارے گھر نہ بھیجیں، مگر میرے والد نے بھی یہی کہا کہ ہم نے اپنے چاند جیسے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ نے ہماری بیٹی کو رکھنا ہی نہیں تو ہم آپ کا سامان کیوں رکھیں؟
ایک ہفتے بعد وہ سارا سامان لے گئے، اور یوں طلاق ہو گئی۔
اب اس بات کو ایک سال ہو چکا ہے۔
حال ہی میں مجھے معلوم ہوا کہ وہ بچہ، جو کسی اور کا ہے، میرے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے، اور مجھے معاشرے میں بدنام کیا جا رہا ہے۔
میں نے اس کے بعد ابھی تک شادی نہیں کی۔
پچھلے مہینے میں کینیڈا آ گیا ہوں۔ کبھی کبھی مردوں کو بھی وہ سزائیں ملتی ہیں جو گناہ انہوں نے کیے ہی نہیں ہوتے۔
میں مرد ہو کر اب عورت ذات پر یقین نہیں کر سکتا۔
اور حیرت کی بات یہ ہے کہ جہاں میری شادی ہوئی تھی، وہ لوگ بظاہر بہت خاندانی تھے۔ میرے سالے بھی گورنمنٹ آفیسر تھے۔
لیکن آج کے زمانے میں صرف خاندان یا عہدے سے کردار کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، جیسا میرے ساتھ ہوا۔
میری دعا ہے کہ ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

















Want your school to be the top-listed School/college in Greenville?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


1000 William Hilton Pkwy
Greenville, SC
29928