Halal Business Advisory

Call Directions Website Contact the school

Halal Business Advisory Where Faith Meets Finance
کل کے لیے آج کی شرعی رہنمائی

13/09/2026

ابراہیم گارڈ پر سائن کرنے کے لیئے سعودی عرب کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔جب آبنائے ہرمز پر ایران نے تسلط شروع کیا تو ہم نے اس وقت بھی کہاتھا کہ یہ ہنود ، یہود اور شیعت گٹھ جوڑ ہے سنی اقوام بالخصوص سعودی عرب کے خلاف ۔۔۔۔۔اور آج ہرمز کی تقریبا بندش کے بعد آبنائے مندب پر شیعوں کا تیزی سے بڑھتا کنٹرول اور امریکہ کا سعودی عرب کو براہ راست جنگ میں شریک نہ ہونے کا جواب ۔۔۔۔کچھ تو بتارہا ہے کہ 2002 میں ہنود اور شیعت کا اتحاد جو کہ یہود کے لیئے براہ راست فایدہ مند ہے وہ اب اپنی آب وتاب دکھانے کے لیئے مچل رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔کبھی کبھی آستین کے سانپ کو پہلے مارنا ضروری ہوتا ہے۔۔۔۔۔حل ایک ہی ہے واعدوالھم مااستطعتم الخ

یوم دفاع مبارک ہو
06/09/2026

یوم دفاع مبارک ہو

آئیے عھد کریں کہ ہم اپنے معاملات آقاعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی سیرت طیبہ کی روشنی میں سر انجام دیں گے ۔۔۔۔صلی اللہ علیہ وسل...
22/08/2026

آئیے عھد کریں کہ ہم اپنے معاملات آقاعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی سیرت طیبہ کی روشنی میں سر انجام دیں گے ۔۔۔۔
صلی اللہ علیہ وسلم
ربیع_الاول

السلام علیکم کہہ کر سلام کہنا مسلمان کا شعار ہے،دفاتر وغیرہ میں یہ بات دیکھنے کو ملتی ہے کہ لوگ نکلتے وقت اللہ حافظ کہہ ...
18/08/2026

السلام علیکم کہہ کر سلام کہنا مسلمان کا شعار ہے،دفاتر وغیرہ میں یہ بات دیکھنے کو ملتی ہے کہ لوگ نکلتے وقت اللہ حافظ کہہ نکلتے ہیں ۔۔۔۔۔یہ بھی برا نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ مسلمان کو السلام علیکم کا اضافہ بھی کرنا چاہیئے کیونکہ اصل حکم سلام کا ہے نہ کہ اللہ حافظ کا ۔۔۔۔۔۔
آپ کے دفتر میں کیا طریقہ کار ہے ، آپ کا مشاہدہ کیا ہے کومنٹس باکس میں لازمی بتائیں ۔

دعائیں تقدیر بدل سکتی ہیں، اس لیئے رب سے مانگنے کا معمول بنائیں، اللہ کرے ہمیں رب سے مانگنا اجائے۔
17/08/2026

دعائیں تقدیر بدل سکتی ہیں، اس لیئے رب سے مانگنے کا معمول بنائیں، اللہ کرے ہمیں رب سے مانگنا اجائے۔

ذاتی گھر کے حصول کا وظیفہ ۔۔۔۔۔۔پڑھیں اور اللہ رب ذوالجلال سے خوب مانگیں وہ اپنے بندوں پر ضرور فضل فرماتا ہے۔
17/08/2026

ذاتی گھر کے حصول کا وظیفہ ۔۔۔۔۔۔پڑھیں اور اللہ رب ذوالجلال سے خوب مانگیں وہ اپنے بندوں پر ضرور فضل فرماتا ہے۔

16/08/2026

پیارے پاکستان میں اتفاق و اتحاد کی فضاء پیدا فرما

ربیع الاول سیرت پر عمل کا درس دیتا ہے:-----------------------------------------------------------ربیع الاول آقاصلی اللہ ...
16/08/2026

ربیع الاول سیرت پر عمل کا درس دیتا ہے:
-----------------------------------------------------------
ربیع الاول آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا پیغام مسلمانوں کو ہرسال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا پیغام ہے
-اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو
-كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ﷺ کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔“
(سورۃ الاحزاب: 21)
2۔ اللہ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول ﷺ
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ
”کہہ دیجیے! اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا۔“
(سورۃ آل عمران: 31)
3۔ رسول ﷺ کی اطاعت دراصل اللہ کی اطاعت ہے
مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ
”جس نے رسول کی اطاعت کی، اس نے اللہ کی اطاعت کی۔“
(سورۃ النساء: 80)

احادیثِ مبارکہ
5۔ سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کی تاکید
فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي
”تم پر میری سنت لازم ہے۔“
(سنن ابی داؤد، جامع ترمذی)
اسی حدیث میں آپ ﷺ نے آگے فرمایا:
وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ
”اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو بھی لازم پکڑو۔“
6۔ آپ ﷺ کی اتباع جنت کا راستہ ہے
كُلُّ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبَى... مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَى
”میری تمام امت جنت میں داخل ہوگی سوائے اس کے جو انکار کرے… جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا۔“
(صحیح بخاری)
ایک جامع پیغام
سیرتِ رسول ﷺ صرف پڑھنے کے لیے نہیں، زندگی میں اتارنے کے لیے ہے۔
آپ ﷺ کی عبادت میں اتباع، معاملات میں دیانت، تجارت میں امانت، گفتگو میں سچائی، اخلاق میں نرمی، اہلِ خانہ کے ساتھ حسنِ سلوک اور مخلوق کے ساتھ خیرخواہی—یہی حقیقی محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے۔
محبت کا دعویٰ اتباع سے ثابت ہوتا ہے، اور اتباع کا آغاز سیرت کو جاننے اور اسے اپنی زندگی میں نافذ کرنے سے ہوتا ہے۔

خدارا شیطان کو اپنا ہم سفر مت بنائیں یہ انسان کا پکا اور ازلی دشمن ہے، گاڑی میں حمد ،نعت، تلاوت کا استعمال کریں، پرانی ع...
16/08/2026

خدارا شیطان کو اپنا ہم سفر مت بنائیں یہ انسان کا پکا اور ازلی دشمن ہے، گاڑی میں حمد ،نعت، تلاوت کا استعمال کریں، پرانی عادت چند دن میں بدل جائے گی ۔۔۔۔۔اور ہاں ساتھ اللہ سے دو رکعت صلاۃ الجاحت پڑھ کر دعاء بھی مانگیں ۔۔۔۔۔کیونکہ موسیقی دل کا روگ ہے جس کو رب کے فضل کے بغیر چھوڑنا مشکل ہوگا ۔۔۔۔۔

Address

Online
Lahore
05444

Opening Hours

Monday 19:00 - 21:00
Tuesday 19:00 - 21:00
Wednesday 19:00 - 21:00
Thursday 19:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 17:00
Sunday 11:00 - 17:00

Telephone

+923007254324

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halal Business Advisory posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Halal Business Advisory:

Shortcuts

Share

Category