04/19/2025
لعنت بھیج کر شیئر کریں۔۔۔۔
Mustanad Maloomat, Zaroori Masaail, Ulama k Bayanaat k liye HAFIZ SAHAB k page ko zaroor like karain.
04/19/2025
لعنت بھیج کر شیئر کریں۔۔۔۔
04/18/2025
ماشاءاللہ
بائیکاٹ جاری رہے گا
ابھی تو صرف پشاور زلمی نے پیپسی ک بائیکاٹ کیا ہے جب تک تمام ٹیمیں اسرائیل مصنوعات کے لوگو کو اپنی کرسی سے نہیں ہٹاتی پی ایس ایل کا بائیکاٹ چلتا رہےگا
04/18/2025
آج کل مختلف چینلز میں رونا دھونا لگا ہوا ہے کراچی والے PSLمیچ دیکھنے نہیں آتے۔۔
الحمدللہ کراچی والے غیرت مند ہیں آج کل وہ مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں مصروف ہیں۔
شاہراہ فیصل اور شاہراہِ قائدین کامنظر❤️
یہ بات پہلے ہی بتا دوں کہ ان دھرنوں میں شرکت آسان نہیں۔۔ ٹریفک انتہاء درجے کا، پارکنگ کے مسئلے، گرمی میں رش برداشت کرنا۔۔ یہ سب کراچی والوں نے کیا ہے، لہذا یہ بات نہ کی جائے کہ اسٹیڈیم میں مسائل ہیں اسلئے نہیں آئے۔۔ پہلے کچھ تو آجاتے تھے مگر اب تو وہ بھی گئے۔۔۔ بہتر ہے کہ کے ایف سی اور پیپسی سے علیہدگی اختیار کریں۔۔ نیز اگلے پی ایس ایل میں بھی اگر کے اخف سی ہوا تو ہم اس تحریک کو مزید بڑھائیں گے۔۔۔
04/18/2025
بی ایم ڈبلیو بہانہ فتوی نشانہ
یہ انتہائی فضول سوال ہے جس کی کوئی اخلاقی، شرعی یا قانونی بنیاد نہیں کہ مفتی صاحب بی ایم ڈبلیو میں کیوں سوار تھے؟ بھئی بعض اس سے بھی مہنگی گاڑیوں میں ہم خود متعدد بار سواری کرچکے ہیں۔
اور لوگ دین کی نسبت سے اگر ہم جیسے ان کے نکمے شاگرد کو عزت کے ساتھ اپنی عمدہ گاڑیوں میں بٹھا سکتے ہیں تو شیخ الاسلام دامت برکاتہم کے کیا کہنے؟
سوال یہ ہوسکتا ہے کہ آیا وہ گاڑی مفتی صاحب کی تھی یا کسی اور کی؟ اگر کسی کی تھی جیسا کہ واضح ہے تو مسئلہ ہی نہیں اور اگر بالفرض ان کی اپنی ملکیت ہے تو سوال ہوسکتا ہے کہ آیا ان کی مالی حالت اس کی متحمل ہے؟ میں پانچ سال سے زیادہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں رہاہوں۔تو مشاہدے کی بنیاد پر یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ شیخ کے صرف مکتبہ معارف القرآن کی آمدن ہی الحمد للہ اتنی ہے کہ وہ بی ایم ڈبلیو رکھ سکتے ہیں۔
صاحبو!اصل مسئلہ یہ نہیں ہے۔اصل مسئلہ ان دین بے زار لوگوں کا یہ ہے کہ مولوی کی وقعت و عزت انہیں ہضم ہی نہیں ہوتی۔
ہم المعاییر الشرعیہ کا درس حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہم سے لیتے تھے۔حضرت نے دوران درس واقعہ سنایا کہ ایک اسلامی بینک نے غیر شرعی صکوک کا معاملہ کیا۔حضرت نے اس کے عدم جواز کا فتوی دیا تو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا۔اس پر مغربی پریس میں بڑی خبر یہ نہیں تھی کہ فلاں معاملے میں کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوگیا بلکہ خبر یہ بنی کہ ایک ملاں کے فتوی میں اتنی پاور کیسے آگئی کہ وہ ہماری اقتصادیات میں اتنا بڑا خلل ڈال رہا ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ شیخ الاسلام کا غازا سے متعلق فتوی صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے عالم اسلام پر اثر انداز ہوا ہے۔ خلاصہ یہ کہ بی ایم ڈبلیو بہانہ ہے شیخ الاسلام کا فتوی اصل نشانہ ہے۔۔ عبدالرحیم جامعہ عربیہ اسلامیہ اوکاڑہ
Copied!
04/17/2025
کاش! ترازو سب کے لیے ایک سا ہوتا...
جج جو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے، ہیرو کہلاتا ہے، حالانکہ بندوق اُس کے ہاتھ میں نہیں۔ وزیر جو جنگ کی منظوری دے، محبِ وطن کہلاتا ہے، حالانکہ وہ مورچے میں نہیں اُترتا۔ افسر جو کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرے، فرض شناس کہلاتا ہے، حالانکہ وہ صرف دستخط کرتا ہے۔
لیکن اگر مفتی جہاد کا فتویٰ دے، تو وہ "منافق" ہے... کیونکہ وہ خود میدان میں نہیں اُترا؟
یہ ترازو کیوں بدل جاتا ہے جب ہاتھ میں تسبیح ہو اور لبوں پر قرآن؟
فکری دیوالیہ پن
کاش... ترازو سب کے لیے ایک سا ہوتا۔
ڈاکوؤں اور قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دینے والا جج قابل ستائش ہے حالانکہ وہ خود مجرموں کو پکڑنے نہیں جاتا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دینے والے وزراء محب وطن ہیں حالانکہ وہ خود جا کر دہشتگردوں سے نہیں لڑتے۔ کرپٹ لوگوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرنے والے وزارت داخلہ کے افسران بڑے فرض شناس ہیں حالانکہ وہ خود صرف کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرنے والا وزیراعظم قوم کا بہادر سپوت ہوتا ہے جبکہ وہ خود بندوق بھی نہیں اٹھا سکتا۔ لیکن مسلم ریاستوں کو جہاد کا فتویٰ دینے والا مفتی غلط ہے کیونکہ وہ خود میدان میں نہیں نکلتا۔
لبرل منافقت
04/12/2025
04/12/2025
کراچی والوں نے جس طرح PSL میچ کا بائیکاٹ کیا، اس کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن بہت خوب لگا۔ آج اسٹیڈیم خالی خالی ہی رہا۔ KFC کے ساتھ کنٹریکٹ کی بنا پر PSL کا بھرپور بائیکاٹ ہونا چاہیے، لہذا تمام حضرات اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھنے سے اور آن لائن دیکھنے سے بھی بائیکاٹ کریں، یہ ہماری ایمانی غیرت کا تقاضا بھی ہے اور غ ز ہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کی ایک ادنٰی کوشش بھی۔
اللہ تعالٰی استقامت نصیب فرمائے۔
04/12/2025
#بائیکاٹ
04/12/2025
اہلیان کراچی کی جانب سے پی ایس ایل کا بھرپور بائیکاٹ!
زندہ آباد کراچی کے غیور مسلمان ، آپ لوگوں نے سرزمین انبیاء کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی کے جذبے کا عملی ثبوت دیا ہے!