Stockholm Study & Cultural Circle -SSC

Stockholm Study & Cultural Circle -SSC

Dela

Kontaktinformation, kartor och vägbeskrivningar, kontaktformulär, öppettider, tjänster, betyg, foton, videor och meddelanden från Stockholm Study & Cultural Circle -SSC, Webbplats om utbildning, Stockholm.

Best way to Convey Message of Islam to Europe| Interview with Syed Shaukat Ali, a Qur’anic Expert 31/03/2026

سٹاک ہوم کے علاقہ فتیا میں طویل عرصہ سے مقیم جناب سید شوکت علی روز اول سے جب ہم نے 2007 نومبر میں سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے تحت ماہانہ درس قرآن کا سلسلہ شروع کیا تو وہ ہمارے ساتھ شامل تھے اور باقاعدگی سے نہ صرف شرکت کرتے بلکہ شرکاء ان کے فہم قرآن سے مستفید ہوتے تھے۔ وہ عالم با عمل، شیریں گفتار اور ان کا نرم لہجہ دلوں میں اتر جاتا تھا۔ ان کا 27 مارچ کو انتقال ہوگیا تھ اور شج 31 مارچ کو انہیں آشکبار آنکھوں اور دکھی دل کے ساتھ سپرد خدا کیا۔ رب کریم ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
کچھ عرصہ قبل ان سے ایک بہت خاص انٹرویو کیا جسے آپ اس لنک سے ملاحظہ کرسکتے ہیں

Best way to Convey Message of Islam to Europe| Interview with Syed Shaukat Ali, a Qur’anic Expert Best way to Convey Message of Islam to E...

28/03/2026

سانحۂ ارتحال

نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اسٹاک ہوم میں مقیم ہمارے نہایت محترم دوست، فکرِ قرآن کے داعی، جناب سید شوکت علی صاحب 27 مارچ کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرحوم کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، مگر سویڈن میں وہ پاکستانی، بھارتی اور دیگر کمیونٹیز میں یکساں طور پر مقبول تھے۔ وہ ہر سال فتیا مسجد میں نمازِ عید کے موقع پر امامت و خطابت کے فرائض انجام دیتے تھے۔ اس عیدالفطر پر بھی، 20 مارچ کو، انہوں نے نمازِ عید کی امامت کی۔

وہ اسٹاک ہوم اسٹڈی سرکل کے زیرِ اہتمام ماہانہ درسِ قرآن میں باقاعدگی سے شریک ہوتے اور اپنے فہمِ قرآن سے حاضرین کو مستفید کرتے تھے۔ بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب "سبق آموز کہانیاں (حصہ اول)" کا بنگالی زبان میں ترجمہ بھی انہی کی کاوش ہے۔

سید شوکت علی صاحب ایک نہایت شریف النفس، مخلص دوست، خوش اخلاق اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ وہ قرآنِ حکیم کے گہرے عالم تھے اور دین کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔

27 مارچ کو اچانک فالج کے باعث ان کا انتقال ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر نے تمام احباب کو غمگین کر دیا ہے، اور ہر طرف ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نمازِ جنازہ کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
آمین

Holy Quran Summary of Part 30 |قرآن مجید کے تیسویں پارے کا خلاصہ |Understanding Quran| Arif Kisana 19/03/2026

قرآن مجید کے تیسویں پارہ کا خلاصہ
قرآن حکیم سمجھنے کا آسان انداز
Summary of Part 30
Let's understand Quran in this Ramadan. Watch & Share. Jazak Allah
youtu.be/IiAXRBlN0O8

کل عید الفطر منائی جارہی ہے۔ میری جانب سے آپ اور آپ کے جملہ اہل خانہ کو دلی مبارکباد۔

اس پلے لسٹ میں قرآن حکیم کے تمام تیس پارے موجود ہیں۔ اسے آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں
Playlist of all 30 parts
https://youtube.com/playlist?list=PLLeDwW7AAhXyWpgc2xAThUHTu4tEwAVIO&si=68AjdyQubo0ksAXr

Holy Quran Summary of Part 30 |قرآن مجید کے تیسویں پارے کا خلاصہ |Understanding Quran| Arif Kisana #قرآن # ...

14/03/2026

Qaum ki tarbiyat kaun kare?

Vill du placera din skola/högskola längst upp i Skola/högskola-listan i Stockholm?

Klicka här för att få din sponsrade notering.

Plats

Adress


Stockholm