16/05/2026
اشتہار برائے بھرتی ہیڈکوارٹر فرنٹئیر کور (ساؤتھ) صوبہ خیبرپختونخواہ
برائے مہربانی اشتہار میں اپنے ضلع کے دیے گئے تاریخ پر بھرتی کیلئے چلے جائے۔
پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور مزید اپڈیٹس کیلئے پیج کو فالو کریں شکریہ۔
30/04/2026
جیب خالی ہو تو پنکچر لگواتے وقت پانی میں اٹھتا ایک چھوٹا سا بلبلا بھی دل کی دھڑکن تیز کر دیتا ہے۔ 💔
29/04/2026
📢 گورنمنٹ کالجز کراچی میں نوکری کا سنہری موقع!
🎓 ادارہ: ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی ریجن
📌 پوسٹ: لیبارٹری اسسٹنٹ (BPS-07)
📊 کل اسامیاں: 448
📋 اہلیت:
کم از کم انٹرمیڈیٹ (سائنس)
کسی تسلیم شدہ بورڈ سے کم از کم گریڈ "C"
🎂 عمر کی حد:
کم از کم: 18 سال
زیادہ سے زیادہ: 28 سال (حکومتی رعایت کے مطابق اضافہ ممکن)
📊 کوٹہ تفصیل:
اقلیت: 5%
معذور افراد: 5%
خواتین: 15%
ٹرانسجینڈر: 0.5%
📝 اہم ہدایات:
✔️ درخواست دینے کے لیے سندھ گورنمنٹ کے جاب پورٹل پر اپلائی کریں
✔️ STS (Sukkur IBA Testing Service) کا جنرل اسکریننگ ٹیسٹ پاس ہونا ضروری ہے
✔️ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ اشتہار کے 15 دن کے اندر ہے
✔️ انٹرویو کے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا لازمی ہوگا
🌐 اپلائی کریں: https://sjp.gos.pk
📣 اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک یہ معلومات ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی بھی اس موقع سے محروم نہ رہے!
29/04/2026
جہاں پر لڑکیوں کی منگنی نکاح ہوئی ہو غربت کی وجہ سے سامان جہیز نہ ہونے پر رخصتی نہ ہورہی ہو وہ یہ فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کرکے مقامی زکات دفتر میں جمع کروادیں۔ eligible ہونے پر انکو 10/12 دن میں مالی امداد مل جائیگی ۔۔
اسے زیاددہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق لوگوں تک پہنچ سکیں ۔
29/04/2026
Peshawar High Court Abbottabad
آن لائن اپلائی کل یعنی 30 آپریل 2026 آخری تاریخ ہے۔
28/04/2026
ویسے سوچنے والی بات ہے پہلے خود فالو کرتے ہے لائک کرتے ہے اور فل سپورٹ کرتے ہیں بعد میں کہتے ہیں فلاح بےحیائی پہلاتی ہے۔۔ افسوس
28/04/2026
ٹائنز (TIENS) کمپنی کا مبینہ فراڈ - ایک بھائی کی کہانی
یہ 2020 کی بات ہے جب میرا ایف ایس سی کا امتحان ہو چکا تھا (کورونا کی وجہ سے امتحان منعقد نہیں ہوا تھا اور ہمیں فری میں پاس کر دیا گیا تھا)۔ اس وقت میں نوکری کی تلاش میں تھا۔ میں نے مختلف کمپنیوں اور ہوٹلوں میں کام تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن کہیں بھی کامیابی نہیں ملی۔ قسمت میں شاید یہی لکھا تھا کہ میرا سامنا ٹائنز کمپنی کے تجربے سے ہو۔
میں اور میرا دوست سلمان ہمیشہ ساتھ کام کی تلاش میں نکلتے تھے، مگر ہمیں کہیں بھی نوکری نہ ملی۔ ایک دن ہمارے سابقہ کلاس فیلو کا فون آیا جس نے بتایا کہ ایک چائنیز میڈیسن کمپنی ہے جہاں 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ مل سکتی ہے، لہٰذا آپ لوگ آجائیں۔ یہ ہمارے لیے ایک بہترین موقع محسوس ہوا، اس لیے میں نے فوراً سلمان کو بھی اطلاع دی۔
ہم مشورے کے بعد کراچی غنی چورنگی کے قریب انعم ٹریڈ سینٹر (شیرشاہ) پہنچ گئے۔ وہاں سگنل پر ایک سفید ریش بزرگ (فالسے فروش) سے ہم نے راستہ پوچھا تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ اگر کام کی تلاش میں آئے ہو تو واپس چلے جاؤ، یہاں کوئی کام نہیں بلکہ دھوکہ اور فراڈ ہوتا ہے۔ لیکن ہم اپنے کلاس فیلو پر مکمل اعتماد کرتے تھے، اس لیے ہم نے اس کی بات کو نظر انداز کر دیا۔
انعم ٹریڈ سینٹر کے اندر جا کر ہمیں ایک عجیب ماحول نظر آیا۔ وہاں لوگوں کو مخصوص انداز میں رکھا گیا تھا اور ہر طرف خاموشی اور کنٹرول محسوس ہوتا تھا۔ ہمارے کلاس فیلو ہمیں اپنے سینئر کے کمرے میں لے گیا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ جس سینئر سے ہماری ملاقات کروائی گئی وہ میرے دوست سلمان کا بھی سابقہ کلاس فیلو نکلا، جس سے ہمارا اعتماد مزید بڑھ گیا۔
ہم نے اس سینئر سے واضح طور پر بات کی کہ اگر یہ ایسا کام ہے جس میں دوسروں کو لانا پڑتا ہے تو ہم یہ نہیں کریں گے، البتہ کوئی قانونی اور حلال کام ہو تو ہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس نے یقین دہانی کرائی کہ اگر آپ یہ کام نہیں کرنا چاہتے تو بھی ہمارے پاس دوسرے کام موجود ہیں، مگر اس کے لیے پانچ دن کی ٹریننگ ضروری ہے۔ ہم نے اس شرط کو قبول کر لیا اور داخلے کے لیے تقریباً 2100 روپے فی بندہ جمع کر دیے۔
اس کے بعد ہمیں مختلف سرگرمیوں اور ہال سیشنز میں شامل کیا گیا جہاں موٹیویشنل ویڈیوز، بلند آواز میں موسیقی اور کامیابی کی جھوٹی کہانیاں دکھائی جاتی تھیں۔ ہفتے کے دن ایک خصوصی تقریب میں ان لوگوں کو اسٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے دوسروں کو کمپنی میں شامل کروایا تھا، انہیں ہار پہنائے گئے اور چیک دیے گئے۔ ماحول اس قدر متاثر کن بنایا جاتا تھا کہ انسان کو وہاں ٹھہرنے کا دل کرتا تھا، مگر اصل حقیقت کچھ اور تھی جس کا اندازہ ہمیں بعد میں ہوا۔
ہمیں بتایا گیا کہ پانچ دن کی ٹریننگ کے بعد اصل کام شروع ہوگا، اور ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک میڈیسن کمپنی کی نوکری ہے۔ تاہم بعد میں ہمیں معلومات حاصل ہوئیں کہ یہ ایک نیٹ ورک مارکیٹنگ سسٹم ہے جس میں اصل فائدہ نئے لوگوں کو شامل کرنے پر ہوتا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اگلے حصے میں پانچ دن کی ٹریننگ کا مکمل احوال تفصیل سے بیان کریں گے تاکہ اس پورے نظام کی حقیقت واضح ہو سکے۔