08/06/2026
اے انسان
رات کے اندھیرے سے ڈرتے ہو قبر سے کیوں نہیں؟
جنت میں جانا چاہتے ہو مسجد میں کیوں نہیں؟
رشوت دیتے ہو غریب کو کھانا کیوں نہیں؟
دنیا کی کتابیں پڑھتے ہو قرآن پاک کیوں نہیں؟
گانے گاتے ہو درود پاک پڑھتے کیوں نہیں؟
دنیاوی امتحان کیلئے ساری رات جاگتے ہو آخرت کے امتحان میں پاس ہونے کیلئے کیوں نہیں؟
فضول میسیج روز شیئر کرتے ہو یہ میسج کیوں نہیں؟؟؟؟
#انسانیت #نیکی
04/06/2026
اگر نماز فجر کے لئے آپ اُٹھ نہ سکیں تو زندگی کے گزرے لمحات کو یاد کریں اور انہیں فوراً درست کرنے کی کوشش کریں۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فجر کے وقت صرف اسی کو اٹھاتا ہے جو اللہ والے ہوتے ہیں اور اس کے خاص بندے ہوتے ہیں۔ کیونکہ فجر منافقوں پر بھاری ہوتی ہے۔ اے اللہ! ہمیں فجر والوں میں سے بنا اور اپنا خاص بندہ بنا دے۔ آمین۔۔۔
29/05/2026
ضرورت مندوں کی مدد، اللہ کی رضا کا حصول! 🙌
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے۔ آپ کی تھوڑی سی معاونت کسی غریب کے گھر کا چولہا جلا سکتی ہے۔ آئیے، اپنے پیسے کو صحیح مقام پر خرچ کریں اور دکھی انسانیت کا سہارا بنیں۔
#انسانیت #مدد #خیرات #نیکی
27/05/2026
ہمارے طرف سے تمام امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے قربانی کی عید مبارک ہو
#عیدمبارک #عیدالاضحیٰ
27/05/2026
عید الاضحیٰ مبارک 🌙✨
امت مسلمہ کے نام خاص پیغام
ہماری طرف سے پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحٰی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے قربانیوں کو قبول فرمائے، ہمارے گناہ معاف فرمائے اور امتِ مسلمہ کو عزت، اتحاد اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
اپنے قریبیوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ یہ خوشی شیئر کریں۔
عید کی خوشیاں سب پر ہو ✨
🌙
#عیدالاضحیٰ
#عیدمبارک
26/05/2026
کونسے جانور پر قربانی جائز ہے
قربانی کے لیے جائز جانور
قربانی صرف درج ذیل چھ (6) قسم کے جانوروں پر ہی کی جا سکتی ہے:
اونٹ (Camel): نر ہو یا مادہ۔
گائے (Cow): نر ہو یا مادہ۔
بھینس (Buffalo): نر ہو یا مادہ (گائے کے حکم میں آتی ہے)۔
بکرا/بکری (Goat): نر ہو یا مادہ۔
بھیڑ/دنبہ (Sheep): نر ہو یا مادہ۔
عمر کی شرائط
قربانی کے جانور کا ایک خاص عمر کو پہنچنا ضروری ہے، اس سے کم عمر جانور کی قربانی درست نہیں:
اونٹ: کم از کم 5 سال کا ہو۔
گائے/بھینس: کم از کم 2 سال کا ہو۔
بکرا/بکری: کم از کم 1 سال کا ہو۔
بھیڑ/دنبہ: اگر بھیڑ یا دنبہ 6 ماہ کا ہو اور اتنا بڑا اور فربہ (موٹا تازہ) نظر آئے کہ دور سے دیکھنے پر ایک سال کا معلوم ہو، تو اس کی قربانی بھی جائز ہے۔
بکری، بکرا، بھیڑ اور دنبہ: ان میں صرف ایک آدمی کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے۔
گائے، بھینس اور اونٹ: ان میں زیادہ سے زیادہ 7 افراد شریک ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی ایک شخص یا 7 سے کم (مثلاً 2، 3، 4، 5 یا 6) لوگ مل کر قربانی کرنا چاہیں تو بھی جائز ہے، بشرطیکہ ہر حصے دار کا مقصد اللہ کی رضا اور قربانی ہی ہو۔
اہم شرائط (صحت اور تندرستی)
قربانی کے جانور کا بے عیب ہونا ضروری ہے۔ درج ذیل عیوب والے جانوروں کی قربانی جائز نہیں:
ایسا جانور جو اندھا ہو یا جس کی ایک آنکھ کی بینائی ایک تہائی (1/3) سے زیادہ ختم ہو چکی ہو۔
جو اتنا لنگڑا ہو کہ اپنے پاؤں پر چل کر قربانی کی جگہ تک نہ پہنچ سکتا ہو۔
جو اتنا کمزور ہو کہ اس کی ہڈیوں کا گودا ختم ہو چکا ہو۔
جس کے کان یا دم کا بڑا حصہ (ایک تہائی سے زیادہ) کٹا ہوا ہو۔
جس کے دانت اکثر ٹوٹ چکے ہوں (جس کی وجہ سے وہ چارہ نہ کھا سکتا ہو)۔
جو پیدائشی طور پر سینگ نہ رکھتا ہو (تاہم اگر لڑائی میں ٹوٹ گئے ہوں تو جائز ہے)۔
جس کا کوئی عضو اس طرح کٹ گیا ہو جس سے جانور کی قیمت میں نمایاں کمی آ گئی ہو۔
یاد رکھیں: قربانی کا مقصد صرف گوشت حاصل کرنا نہیں، بلکہ تقویٰ اور اللہ کی اطاعت ہے۔ لہذا، اپنی استطاعت کے مطابق بہترین اور صحت مند جانور کا انتخاب کرنا چاہیے۔
25/05/2026
آسمان کے دروازے کھول دیے گئے
ابنِ عمرؓ روایت ہے، انھوں نے کہا: ایک دفعہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:
اَللهُ اَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلاً
(اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اور تمام تعریف اللہ کے لیے ہے بہت زیادہ، اور تسبیح اللہ ہی کے لیے ہے، صبح و شام)
نبی کریم ﷺ نے پوچھا: "فلاں فلاں کلمہ کہنے والا کون ہے؟"
لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! میں ہوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: "مجھے ان پر بہت حیرت ہوئی، ان کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے"
(ابنِ عمرؓ نے کہا: میں نے جب سے آپ ﷺ سے یہ بات سنی، اس کے بعد سے ان کلمات کو کبھی ترک نہیں کیا)
صحیح مسلم: 1358
نوٹ: نماز میں یہ کلمات ثناء (یعنی سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلاَ إِلٰهَ غَيْرُكَ) کے بعد پڑھے جا سکتے ہیں۔