عیدالفطر مبارک!
تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہم سب کو خوشیاں، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
Zamung Swat
Its the Officail page of Our Swat & also created for educational purpose...
www.facebook.com/ourswat
خیبر پختونخوا: دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کی تلاش جاری
خیبر پختونخوا کے ریسکیو حکام کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر 70 افراد پانی کے ریلے میں پھنس گئے تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک 55 افراد کو زندہ حالت میں بحفاظت نکال لیا ہے، جب کہ 5 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے باقی 10 لاپتہ افراد کی تلاش میں مسلسل مصروف عمل ہیں، جن کے لیے غوطہ خور ٹیمیں اور مقامی رضا کاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق مشکل جغرافیائی صورتحال اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں درپیش ہیں تاہم کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
اس افسوسناک واقعے میں سب سے زیادہ متاثر ایک ہی خاندان ہوا ہے، جس کے 18 افراد سیلابی پانی کی زد میں آئے۔ مذکورہ خاندان کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ، تحصیل ڈسکہ سے بتایا گیا ہے، جو سیر و تفریح کی غرض سے سوات آیا ہوا تھا۔ ان 18 میں سے تین افراد کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا، جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
ورزش کو عموماً صرف جسمانی صحت سے جوڑا جاتا ہے، لیکن درحقیقت یہ ایک مکمل طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔ ورزش نہ صرف جسم کو فِٹ اور متحرک رکھتی ہے بلکہ ذہن، رویے اور موڈ پر بھی گہرے مثبت اثرات ڈالتی ہے۔
ذہنی تبدیلی
جب ہم باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں، تو دماغ میں ایسے کیمیکل خارج ہوتے ہیں جو سکون، اطمینان اور خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ ان میں "اینڈورفنز" اور "ڈوپامین" جیسے ہارمونز شامل ہیں جو ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہیں اور انسان کو زیادہ پر اعتماد بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ورزش یادداشت کو بہتر بناتی ہے، ارتکاز میں اضافہ کرتی ہے اور دماغی تھکن کو کم کرتی ہے۔
رویے میں بہتری
ورزش انسان کے رویے میں مثبت تبدیلی لاتی ہے۔ جو لوگ ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بناتے ہیں، وہ زیادہ منظم، باقاعدہ اور پر عزم ہوتے ہیں۔ یہ عادت انہیں وقت کی قدر سکھاتی ہے، خود پر قابو پانے کی تربیت دیتی ہے اور زندگی کے اہداف کے حصول میں مددگار بنتی ہے۔ انسان زیادہ پر سکون اور تحمل مزاج بن جاتا ہے، جو اس کے سماجی تعلقات میں بھی بہتری لاتا ہے۔
موڈ میں خوشگوار تبدیلی
ورزش کے بعد انسان نہ صرف جسمانی طور پر ہلکا محسوس کرتا ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی ترو تازہ ہو جاتا ہے۔ جب آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے تو آپ زیادہ خوش اخلاق ہوتے ہیں، تعلقات میں بہتری آتی ہے اور زندگی کے مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ افسردگی اور بے چینی جیسے مسائل سے نمٹنے میں بھی ورزش انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔
نتیجہ
مختصراً، ورزش صرف ایک جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ مکمل ذہنی، جذباتی اور اخلاقی تبدیلی کی کنجی ہے۔ اگر آپ ایک صحت مند، خوش باش اور پُر اعتماد زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ ایک بہتر جسم کے ساتھ ایک بہتر ذہن اور دل بھی آپ کا منتظر ہے۔
اکوڑہ خٹک دھماکہ کی سی سی ٹی وی
سوات مینگورہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ پانچ افراد زخمی اور ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔
28/01/2025
ایک دن پروفیسر صاحب سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا
’’ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘
پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا
’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے‘‘
بچے کا اگلا سوال تھا
’’کیسے؟‘‘
پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا‘اوراسکےکھوکھے کی دیوار پر
دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں‘
پہلی لکیر پر محنت‘ محنت اور محنت لکھا‘
دوسری لکیر پر ایمانداری‘ ایمانداری اور ایمانداری لکھا
اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر )Skill( لکھا۔
بچہ پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا‘ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد بچے کی طرف مڑا اور بولا:
ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں‘
پہلا زینہ محنت ہے.
آپ جو بھی ہیں‘ آپ اگر صبح‘ دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے.
آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں، آپ کی دکان‘ فیکٹری‘ دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہئے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہئے‘
آپ کامیاب ہو جائیں گے‘‘۔
پروفیسر نے کہا ’’ہمارے اردگرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں‘ یہ محنت نہیں کرتے‘ آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصد سست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں‘ آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں".
اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے.
ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے.
وعدے کی پابندی‘ جھوٹ سے نفرت‘ زبان پر قائم رہنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا۔
آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو‘ وعدہ کرو تو پورا کرو‘ جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو‘
زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی‘ کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو‘
تم ایماندار ہو جاؤ گے۔
کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے.
آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں. آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے.
اور پیچھے رہ گیا 20 فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے.
آپ کا پروفیشنل ازم‘ آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا.
"آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے‘‘.
پروفیسر نے بچے کو بتایا۔
’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر‘ پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے‘ آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں.
لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں۔
آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا‘
ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا'
آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا‘‘۔
پروفیسر نے بچے کو بتایا۔
"میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘
کیوں؟
کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی'
اور میں نے دنیا کے بے شمار بےہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا‘-
’تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو‘
تم آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگو گے‘‘
24/01/2025
تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، مرغوں پر جوا کرنے والے 23 ملزمان گرفتار۔
سٹے پر لگائی گئی مبلغ 3 لاکھ 55 ہزار 720 روپے اور 12 عدد اصلی مرغے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بمقام مامون کالونی رحیم آباد میں مرغوں کی لڑائی میں مصروف 23 ملزمان کو سٹے پر لگائی گئی رقم مبلغ 3 لاکھ 55 ہزار 720 روپے اور 12 عدد اصلی مرغوں سمیت گرفتار کرکے جن کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیا گیا ۔
24/01/2025
کھیل زندگی کا حصہ ضرور ہونا چاہئیے لیکن ۔۔۔
کاش اس طرح ہمارے لوگ اپنے کام میں بھی مگن ہوتے کچھ روزی روٹی کمانے کے لئے بھی کوشش کرتے اپنا کوئی چھوٹا موٹا کاروبار بھی شروع کرتے کسی دوسرے کو روزگار دینے کا وسیلہ بنتے
تو ہر بندہ ملک سے باہر مسافر نہ ہوتا۔
24/01/2025
بچوں کو مسجد سے نہ بھگائیں.
ان کی معصوم شرارتیں اللّٰہ کو بہت پسند ہیں.
مسجد کو پیار محبت اور امن کی جگہ ہی ہونا چاہیے.
تاکہ ہر مسجد آنے والا یہی پیغام لے کر جائے۔.
بچوں کو تو خصوصی شفقت اور محبت دی جانی چاہیے.
تاکہ انہیں پتہ چلے اللّٰہ کیسا ہے.
جس کے گھر میں انہیں اتنی محبت مل رہی ہے.
یاد رہے۔۔!!!
یہ معصوم بچے اپنے گھروں میں ٹی وی، موبائل، اور کھیلوں کو چھوڑ کر مسجد آتے ہیں.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Kharerai
Riyadh