05/12/2021
🕋 جب کسی مرد کا اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ ہو تو پہلے یہ دعا پڑھے ۔ اس دعا کے پڑہنے کا حکم صرف مرد کو ہی دیا گیا ہے عورت کو نہیں اور مرد جب یہ دعا پڑہتا ہے تو دونوں کی طرف سے دعا ہو جاتی ہے تمام احادیث میں غور فرمائیں مرد جب "ہمیں" کا لفظ استعمال کرتا ہے تو اس سے مراد میاں بیوی دونوں ہی ہوتے ہیں بعض لوگ عورت کو بھی یہ دعا پڑھنے کا حکم دیتے ہیں جس کا کسی بھی حدیث سے ثبوت نہیں البتہ اگر کوئی عورت یہ دعا پڑھے تو اس کی اپنی مرضی ہے🇵🇰
🕋 1
عَنِ ابْنِ عَبَّاس رضی اللہ عنہ يَبْلُغُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ قَالَ _بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا_ فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرُّهُ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے ج**ع کرے تو کہے «بسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا» _اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں۔ اے اللہ! ہمیں شیطان سے بچا اور شیطان کو اس چیز سے دور رکھ جو تو ہمیں عطا فرمائے_ یہ دعا پڑھنے کے بعد (ج**ع کرنے سے) میاں بیوی کو جو اولاد ملے گی اسے شیطان نقصان نہیں پہنچا سکتا
بخاری 141
🕋 2
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَمَا إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ وَقَالَ _بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا_ فَرُزِقَا وَلَدًا لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آتا ہے اور یہ دعا پڑتا ہے «بسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا» _اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اے اللہ! ہم سے شیطان کو دور رکھ اور جو کچھ ہمیں تو دے اس سے بھی شیطان کو دور رکھ_ پھر اگر ان کے یہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو شیطان اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا
بخاری 3271
🕋 3
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آنے کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے «باسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا» _اللہ کے نام سے اے اللہ! ہمیں شیطان سے دور رکھ اور جو کچھ تو ہمیں عطا فرمائے اسے بھی شیطان سے دور رکھ_ تو اگر اس صحبت سے کوئی اولاد مقدر میں ہو گی تو شیطان اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا
بخاری 6388
🕋4
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ فَقَالَ _بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا_ فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرُّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے اور یہ دعا پڑھ لے «باسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا» _شروع اللہ کے نام سے اے اللہ! ہمیں شیطان سے دور رکھنا اور تو جو ہمیں بچہ عطا کرے اسے بھی شیطان سے دور رکھنا_ تو اگر اسی صحبت میں ان دونوں سے کوئی بچہ نصیب ہوا تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا
بخاری 7396
#ابوعمرسلفي