Aastana e Jamalia

Aastana e Jamalia

Share

حضرت جلال الدين المعروف شاه نور جمال (رح)

رسمی طور پر پیجز کو لائک کرنے والے اجتناب کریں اور صرف وہ لوگ لائک کریں جو پوسٹ کو پڑھتے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں ۔

22/08/2026
22/08/2026

اے کاش، اللہ تعالیٰ بھی بروز قیامت یہی فرما دے کہ ”ہمارے حبیب ﷺ کی محبت میں یہ شخص پاگل ہے، اِسے بغیر حساب و کتاب کے جنت میں جانے دو۔“

نہ کسی کے رقص پہ طنز کر
نہ کسی کے غم کا مذاق اُڑا
جِسے چاہیں جیسے نواز دیں
یہ مزاجِ عشقِ رسول ﷺ ہے

(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)🌹❤️

20/08/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

🌿صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🌿

جمعہ مبارک

‎ سورۃ الکہف، سورۃ الدخان، استغفار اور درودپاک کا
‎اہتمام کیجیے

دن کا آغاز تلاوت پاک اور درود شریف ﷺ سے کریں،رحمتوں میں رہیں
گے

20/08/2026

محبتِ مصطفٰی (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَاٰلِهٖ وَبَارَكَ وَسَلَّمۡ) صرف زُبان سے کیے گئے دعوے کا نام نہیں؛ یہ اُن کی تعلیمات کو زندگی میں اُتارنے، اُن کے ادب کو دل میں بسانے اور اُن سے نسبت رکھنے والوں سے محبت رکھنے کا نام ہے۔ *"کہتے ہیں، محبوب کا محبوب بھی محبوب ہوتا ہے"* —اس لیے اُن کے محبوبین سے محبت بھی دراصل اُنکی محبت کی ایک خوبصورت شاخ ہے۔ یہی محبت ہمارے دل کو آقا کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَاٰلِهٖ وَبَارَكَ وَسَلَّمۡ کے ذریعے اللّٰه کے قریب کرتی ہے۔
*اَللّٰهُمَّ صَلِ وَسَلِمۡ وَبَارِكۡ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدۡ*

19/08/2026

ولادت مصطفیٰﷺْ کریمﷺْ کےوقت کے واقعات

❤️ زمین و آسمان کے عجائبات❤️

حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں

"جب حضور ﷺ پیدا ہوئے تو زمین مشرق سے مغرب تک روشن ہوگئی، آسمان کے ستارے قریب آگئے، اور میں نے تین جھنڈے دیکھے: ایک مشرق میں، ایک مغرب میں، اور ایک کعبہ کی چھت پر نصب تھا۔"
(الخصائص الکبری للسیوطی: 1/47، دلائل النبوۃ للبیہقی: 1/113)

❤️ فرشتوں کی حاضری❤️

روایت میں ہے کہ جب آپ ﷺ کی ولادت ہوئی تو حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے پاس ملائکہ نے حاضر ہوکر برکت اور بشارت دی۔
(الوفاء لابن الجوزی: 1/90)

❤️ قصر کسریٰ کا زلزلہ❤️

حضور ﷺ کی ولادت کے وقت فارس کے بادشاہ کسریٰ کے محل کے چودہ کنگرے گر گئے۔ یہ اس بات کی علامت تھی کہ فارس کی بادشاہت ٹوٹ جائے گی۔
(تاریخ طبری: 2/166، دلائل النبوۃ للبیہقی)

❤️ آتشکدہ فارس کا بجھ جانا،❤️

ہزاروں برس سے جلتا ہوا مجوسیوں کا آتش کدہ جو کبھی بجھا نہیں تھا، آپ ﷺ کی ولادت کی رات اچانک بجھ گیا۔
(الخصائص الکبری: 1/47، ابن کثیر: البدایہ والنہایہ 2/265)

❤️بحیرہ ساوہ کا خشک ہونا❤️

ایران کے علاقہ میں بحیرہ ساوہ نامی جھیل جو صدیوں سے موجود تھی، آپ ﷺ کی ولادت پر خشک ہوگئی۔
(ابن کثیر: البدایہ والنہایہ

💚آمد سرکارﷺ سے ظلمت ہوئی کافور ہے
کیا زمیں ۔کیا آسماں ۔ہر سمت چھایا نور ہے

اھلاً وسھلاً مرحبا یارسول الله ﷺ🌹
اھلاً وسھلاً مرحبا یاحبیب الله ﷺ🌹

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللهﷺ️
💚الصلواۃ والسلام علیک یا سیدی یا حبیب اللهﷺ💚

Want your school to be the top-listed School/college in Medina?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Medina