Ahadith e Nabwi احادیثِ نبوی صلى الله عليه وآله وسلم

Ahadith e Nabwi احادیثِ نبوی صلى الله عليه وآله وسلم

Share

Page Dedicated for sharing the Ahadith e Nabwi ‎صلى الله عليه وآله وسلم
احا?

11/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

سوار، پیدل کو اور پیدل، بیٹھنے والے کو سلام کرے اور کم زیادہ کو۔
#حدیثءنبوی

11/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان ایذا نا پائیں اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے، جن کی اللہ نے ممانعت فرمائی ہے۔
#حدیثءنبوی

11/05/2021

انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم عیدالفطر کے روز طاق عدد میں کھجوریں تناول فرما کر عیدگاہ جایا کرتے تھے۔
#حدیثءنبوی

09/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں
اور اس شخص کا وضو نہیں جس نے وضو کے شروع میں "بسم اللہ" نہیں کہا۔
#حدیثءنبوی

09/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

جو نیکی کر کے خوش ہوا اور برائی کر کے پریشان ہوا، وہ مومن ہے۔
#حدیثءنبوی

09/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھونڈو۔
#حدیثءنبوی

06/05/2021

عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم اگر میں شبِ قدرکو پا لوں تو اس میں کیا دعا مانگوں؟
آپؐ نے فرمایا، یہ دعا مانگو:

اللْهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، لہٰذا مجھے معاف فرما دے

06/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

شبِ قدر کو اکیسویں یا تئیسویں یا پچیسویں یا ستائیسویں یا انتیسویں رات میں تلاش کرو۔
#حدیثءنبوی

06/05/2021

حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ مجھ کو رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے ہر نماز کے بعد معوذات (قل اعوذ برب الفلق، اور قل اعوذ برب الناس) پڑھنے کا حکم دیا۔
#حدیثءنبوی

06/05/2021

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نماز میں کیا (فضیلت و ثواب) ہے تو ان کے لئے (مسجد میں) آئیں اگرچہ انہیں سروں کے بل گھسٹ گھسٹ کر ہی آنا پڑے۔
#حدیثءنبوی

05/05/2021

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں، میں نے نبی صلى الله عليه وآله وسلم کو اس طرح کھلکھلا کر ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ صلى الله عليه وآله وسلم کے حلق کا آخری حصہ دیکھ سکوں کیونکہ آپ صلى الله عليه وآله وسلم صرف تبسم (مسکراہٹ) فرمایا کرتے تھے۔
#حدیثءنبوی

05/05/2021

روایت ہے:

رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت ہر کسی پر رمضان کا صدقہ کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع مقرر فرمایا۔
کہا: لوگوں نے گندم کا ایک صاع اس (جو) کے کے (ایک صاع) مساوی قرار دیا۔
#حدیثءنبوی

Want your school to be the top-listed School/college in Medina?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Masjid E Nab
Medina