Quran-e-Fajr

Quran-e-Fajr

Share

Trying to Unite Muslim Community Sects on Most Common Points | A humble effort

09/05/2026

**ترتیبِ اعمال - اللہ تعالیٰ کی نظر میں*
(سورۂ الشوریٰ کی 5 آیاتِ مبارکہ)
*قرآن الفجر پراجیکٹ 📖*
خلاصہ:
1. ایمان باللہ
2. توکّل علی اللہ
3. کبائر سے اجتناب
4. صغائر و فواحش سے بچنا
5. غصہ آئے تو معاف کر دینا
6. احکام خداوندی ماننا
7. نماز قائم کرنا
8. باہمی مشورے سے چلنا
9. صدقہ و خیرات کرنا
10. ظالموں سے بدلہ لینا
11. اصلاح کی خاطر معاف کرنا
12. کسی پر ظلم نہ کرنا
13. محبتِ الٰہیہ کا طلبگار رہنا

*تفصیل (ترجمہ و مارکنگ) :*
سو تمہیں جو کچھ بھی (مال و متاع) دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کا (چند روزہ) فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور پائیدار ہے، (یہ) اُن لوگوں کے لئے ہے جو (1) ایمان لاتے اور اپنے (2) رب پر توکّل کرتے ہیں۔‏ (آیت 36)

اور جو لوگ (3) کبیرہ گناہوں سے بچتے اور (4) بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب انہیں (5) غصّہ آتا ہے تو معاف کر دیتے ہیں۔‏(آیت37)

اور جو لوگ اپنے رب کا (6) فرمان قبول کرتے ہیں اور (7) نماز قائم رکھتے ہیں اور اُن کا فیصلہ (8) باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور اس مال میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا ہے (9) خرچ کرتے ہیں۔‏ (آیت 38)

اور وہ لوگ کہ جب انہیں (کسی ظالم و جابر) سے ظلم پہنچتا ہے تو (10) (اس ظالم سے) بدلہ لیتے ہیں۔‏ (آیت 39)

اور برائی کا بدلہ اسی برائی کی مِثل ہوتا ہے، پھر جِس نے معاف کر دیا اور (11) (معافی کے ذریعہ) اصلاح کی تو اُس کا اجر اللہ کے ذمّہ ہے۔ بیشک وہ (12) ظالموں کو (13) دوست نہیں رکھتا۔‏ (آیت 40)

(الشُّوْرٰی‏ 42 - Al-Shūrā [36-40])
ترجمہ: عرفان القرآن, استاذ: حبیب احمد کوکب

10/03/2026

https://youtu.be/KAdqJSL4u5A
نماز جو دل بدلے || Namaz Jo Dil Badlay (PART-1)
نماز اور باجماعت کی ترغیب || حکمتِ مسائل

Want your school to be the top-listed School/college in Medina?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Medina