Fαвι αуує ααlαι яαввιкυмα тυкαzzιвαи

Fαвι αуує ααlαι яαввιкυмα тυкαzzιвαи

Share

"Then which of the favours of your Lord will you deny?"
"Aur tum apne parvar-digar ki kaun kaun si naymaat ko jhultao ge?"

Bismillah ir-Rahman ir-Rahim
Assalamu Alaykum wa Rahmatullahi wa Barakatuhu

Dear Brothers and Sisters in Islam and All Arabs and Muslims who were born as Muslims,

Today we want to give you very important advices and messages for our Ummah. Islam must be spread to All world, and the Message of Quran must be reached to All people in the whole world because it's an order from Allah and His messenger salla Allahu alaihi wa sallam , and It's the Duty of All muslims, the duty of our Ummah!

03/07/2025

جوں جوں سر پر محبت سے پھِرنے والے ہاتھ کم ہوتے جاتے ہیں، زندگی کی تلخیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔

یا اللہ… میرے اور سب کے اُن والدین پر اپنا خاص رحم فرما جو حیات ہیں ۔ اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اُن کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے،
اور ہمیں اُن کے لیے صدقۂ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرما۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ

آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

30/05/2024

اللهم انصر الإسلام والمسلمين وعبادك الضعفاء والمظلومين في فلسطين، وفي غزة الحبيبة، وفي كل مكان على أرضك، وثبت أقدامهم يا رب.

18/04/2024

تلاوت کلام پاک کرتے وقت کیا نیت و ارادہ کرنا چاھیے ؟

بہت سے مسلمان قرآن مجید کی تلاوت کرتے ھوئے محض اجر و ثواب کی نیت کرتے ہیں۔
جبکہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے وقت مزید کئی بڑی نیتیں بھی کی جا سکتی ہیں جس سے اکثر لوگ ناواقف ہیں

حالانکہ قرآن پاک کی تلاوت کے وقت درج ذیل نیتیں کرنے سے قرآن پاک کے بے شمار انعامات و ثمرات سے بھی مستفید ھو سکتے ہیں

جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

* إنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى*

* "اعمال کا دارومدار نیتوں ہی پر ہے۔ اور ہر شخص کے لیے وہی کچھ ہےجس کی اس نے نیت کی”* - ( مفہوم حدیث)

قرآن پاک کی تلاوت کے وقت درج ذیل نیتیں بھی کر لی جائیں تو یقینا اس تلاوت پر ہم بے بہا انعامات حاصل کر سکتے ہیں :-
جیسا کہ ۔۔۔۔

1- میں علم اور اس پر عمل کی نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

2- میں اللہ تعالی سے ہدایت کے ارادے و نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

3- میں اللہ تعالی کو یاد کرنے کی نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

4 - میں اپنی ظاہری و باطنی ( جسمانی و روحانی ) بیماریوں سے پاک ہونے کے ارادے و نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

5- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی مجھے اندھیروں سے نکال کر روشنی اور نور عطا فرما دیں ۔

6- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی میرے دل کی سختی کو دور کر دیں اور میرے دل کو نرم فرما دیں ۔

7- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی میرے سینے کے تفکرات کو ختم فرما دیں ۔

8- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں غافل لوگوں میں نہ لکھا جاوں بلکہ یاد رکھنے والوں میں شمار کیا جاوں ۔

9- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی کی ذات و صفات پر میرے یقین اور ایمان میں ترقی و اضافہ ھو ۔

10- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالٰی کے حکم کی تعمیل کرنے والا بن جاوں ۔

11- میں قرآن مجید کو ثواب کے لئے پڑھتا ہوں ، تاکہ مجھے اسکے ہر حرف کے بدلے 10 نیکیاں ملیں اور اللہ تعالی اپنے فضل سے مزید بڑھا کر عطا فرما دیں ۔

12- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ قیامت کے دن مجھے قرآن کریم کی شفاعت حاصل ھو جائے ۔

13- میں رسول اللہﷺ کے حکم کی تعمیل کی نیت سے قرآن پڑھتا ھوں ۔

14- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی قرآن مجید کے سبب مجھے بلند مرتبہ والوں میں شمار فرما دے۔

15- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ قرآن مجید کی وجہ سے اللہ تعالی مجھے جنت میں داخل فرما دے اور مجھے اور میرے والدین کو تعظیم کا تاج پہنا دے ، اور میرے والدین کو کرامت کا لباس پہنا کر جنت میں داخل فرمادے ۔

16- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اسکا پڑھنا مجھے اللہ تعالی کے قریب کر دے ۔

17- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں اللہ تعالی کے خاص بندوں میں شامل ہوجاؤں۔

18- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ معزز فرشتوں کے ساتھ ھو جاوں اور اللہ تعالی مجھے قرآن کے ماھر میں شمار فرمادے ۔

19- میں جھنم کی آگ اور اللہ تعالی کے عذاب سے بچنے کی نیت سے قرآن پڑھتا ھوں ۔

20- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجھے اللہ تعالی کی معیت ( تعلق ) نصیب ھو جاے۔

21- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں دنیا و آخرت کی ذلت ورسوائی سے بچ جاوں ۔

22- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ یہ قرآن میرے حق خلاف دلیل نہ بنے بلکہ میرے حق میں دلیل بنے ۔

23- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی مجھے اس پر ثابت قدمی عطا فرما دے ۔

24- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجھے سکینہ ( اطمینان ) ملے اور رحمت مجھ پر نازل ہو اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں میرا تزکرہ ھو ۔

25- میں اللہ تعالی سے خیر اور فضل کے حصول کے ارادے سے قرآن مجید پڑھتا ہوں۔

26- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجھے پاک ھوا ( خوشبو ) نصیب ہو ۔

27- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں اس دنیا میں گمراہ نہ ہوں اور نہ ہی آخرت میں دکھی ہوں۔

28- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اس کی برکت سے مجھ سے رنج و غم اور پریشانیوں کو دور کر دیا جائے ۔

29- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ قبر میں مجھے قرآن سے مجھے ( انسیت ) ھو ، اس دنیا میں میری رہنمائی کرے ، اور مجھے جنت میں لے جائے۔

30- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی مجھے حلم دے اور مجھ کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم والے اخلاق سے مزین فرما دے۔

31- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ حق پر قائم رھوں اور جھوٹ اور باطل سے محفوظ رھوں ۔

32- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجاھدہ نفس حاصل کر کے نفس و شیطان اور اسکے مکر و فریب سے محفوظ رھوں ۔

33- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی قیامت کے دن میرے اور کافروں کے درمیان پردہ حائل فرما دے۔

تو آئیے قرآن مجید والے لوگوں میں سے بنیں !!

یقینا یہ اللہ تعالی کے ساتھ نفع بخش تجارت ہے ، جس پر اللہ تعالی اپنی رحمت اور کبھی نہ ختم ہونے والا فضل و احسان عطا فرما تے ہیں ۔
یا اللہ یہ تمام انعامات ہم سب کو عطا فرما
( آمین یا رب العالمین )

28/10/2023

“O Allah, we place You before them and we take refuge in You from their evil.”

28/10/2023

پوری امت سے گزارش ہے کہ درج ذیل دعائیں پڑھیں۔

🇵🇸 حَسْبُنَا اللَّهُ وَ نِعْمَ الْوَ كِيلُ

🇵🇸 اَللّٰهُمَّ إنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ

🇵🇸 ایت کریمہ

براہ کرم اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ ان شاء اللہ.

سارے گھر والوں دوست احباب کو بولیں کہ پڑھیں اور شیئر کریں سب کے ساتھ.
کل رات بہت شدید حملے ھوے ھیں غزہ پر.

29/09/2023

تیری اللّہ والی چُپ ...

کیا ہوتی ہے اللّہ والی چُپ؟

سوال پوچھا تو جواب ملا کہ ابنِ آدم و بنت ہوا پہ یہ کیفیت ضرور آکر رہتی ہے۔ اور جب تک یہ آتی نہیں، تب تک آپ اسے سمجھ نہیں سکتے .

کم عمر تھا تو بس مزید نہ پوچھا پر جوں جوں وقت گزرتا گیا یہ سطر شعور و لاشعور کا ایسا جُزو بنتی گئی جس سے باوجود کوشش میں جان و سوچ نہیں چھڑا پا رہا تھا .
پھر یوں ہوا کہ یہ سطر سمجھ آنا شروع ہوگئی یا شاید میری ذات میں اُترنا شروع ہوگئی ، جس کی وجوہات ہزاروں تھیں شاید اسی لیے یہ سطر ذات کا حصہ بننے لگی ۔

لوگ سوال کرتے ، میرے پاس جواب ہوتے پر میں چُپ ..
لوگ الزام لگاتے میرے پاس وضاحت ہوتی پر میں چُپ..
لوگ بے حس بولتے میں انکے لیے اپنے دل کے جذبات دکھا سکتا تھا پر میں چُپ
لوگ دور جارہے ہوتے میں اُنہیں آواز دیکر روک سکتا تھا لیکن ... لیکن میں بس چُپ

دوست بنتے گئے، رشتے بنتے گئے پر جوں ہی یہ اللّہ والی چُپ مجھ پہ حاوی ہوتی وہ دور ہوجاتے ۔ اُنہیں لگتا تھا میں تعلق نہیں رکھنا چاہتا ہوں اسلئے خاموش ہوجاتا ہُوں .. تو بس وہ چلے جاتے !

پھر سوال کیا لوگ چھوڑ کیوں جاتے؟ کیا یہ چُپ اتنی بری؟

لوگ خدا کو بھی تو اسی چُپ کیوجہ سے چھوڑ جاتے ہیں .. عشق کا دعویٰ کرتے ہیں ، ماتھے ٹیکتے ہیں اور وہ عرضیاں سامنے رکھتے ہیں جن کا اُنہیں یقین ہوتا خدا ضرور پوری کرے گا لیکن خدا چُپ ہوتا ہے ، خدا بولتا کہاں ہے؟ اُسکی بولی اُسکی چُپ ہی ہے ۔ سب دیکھتے رہنا ، سب جانتے رہنا ، سب معلوم ہونا لیکن بس چُپ رہنا۔ تو لوگ خدا کو بھی تو چھوڑ دیتے ہیں۔

بتاؤ! کیا نہیں چھوڑتے؟

تو خدا ایسا کیوں کرتا ہے؟

جواب ملا جو چُپ (خامشی) ہی نہ سمجھے وہ عاشق ہی کیسا؟ جو چُپ نہ سنے وہ ولی اللّہ کیوں ہو؟ جو چُپ نہ مانیں وہ محبوب کیسے ہو؟ جو چُپ پہ سر تسلیم خم نہ کرے وہ عابد کیسا؟ وہ تابعدار کیسا؟
اللّہ کی چُپ ہی سربستہ راز ، جو اُسکی چُپ پہ راضی وہ اسی پہ چُپ کی زبان کھولتا ہے وہ اُسی کو چُپ کے راز دکھلاتا ہے

پھر میں ابنِ آدم کیا کروں؟

وہی جو خدا کرتا ہے۔۔
جانے والوں کو جانے دو۔ جو قابل ہوا وہ جائے گا ہی نہیں .. وہ رہے گا ، وہ تب تک رہے گا جب تک تمہاری چُپ اُسے گفتگو نہ لگنے لگے ، جب تک تمہاری چُپ میں اُسے تمہارا دل نہ دِکھنے لگے، جب تک تمہاری چُپ میں اُسے تمہاری چیخیں ،آنسو و درد نہ دِکھنے لگے۔ اور جب ایسا کوئی ہوگا تب ہی ٹوٹے گی یہ چُپ .. یہ تیری اللّہ والی چُپ ..

27/06/2023

Wishing you all a joyful and prosperous Eid Mubarak. May this festive season bring you happiness and fulfillment. 🐐

For those who embarked on the sacred journey of Hajj this year, may Allah accept their prayers and bless them with ease throughout this blessed pilgrimage. Aameen. May their Hajj be accepted and rewarded. 🤲🏼

27/06/2023

اے اللہ تمام عازمین کا حج ان کی دعائیں ان کی عبادتیں قبول فرما اور ہم سب پہ بھی اپنا رحم اپنا کرم فرما اور ہماری دعائیں قبول فرما ۔۔۔ آمین

26/06/2023

اللهم آمين

26/06/2023

الحج ١٤٤٤

26/06/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Medina?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Medina