30/04/2026
تیر اس مقام کی طرف اشارہ کر رہا ہے جہاں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جبلِ رماة کے مشرقی شمالی حصے میں، وادیِ قناۃ کے بالمقابل، شہید ہوئے تھے۔
پہاڑ کے کنارے پر آج بھی اُس چٹان کے آثار موجود ہیں جس کے پیچھے وحشی بن حرب چھپ گیا تھا جب اس نے حضرت حمزہؓ کو شہید کیا۔ اب اس چٹان پر چڑھائی ہو چکی ہے اور وہ مٹی سے ڈھک گئی ہے۔
@ مدینہ منورہ کے آثار و معالم @
30/04/2026
غزوۂ ذات الرقاع
استاد عزّ الدین المسکی کے مطابق اس غزوے کو "ذات الرقاع" اس علاقے کی زمین کی نوعیت کی وجہ سے کہا گیا، کیونکہ وہاں مختلف رنگوں—سیاہ، سفید، نیلے وغیرہ—کی بہت سی چٹانیں پائی جاتی ہیں۔
🗡️ غزوۂ ذات الرقاع
♥️ یہ وہ غزوہ ہے جو نبی کریم ﷺ نے ہجرت کے چوتھے سال میں بنو ثعلبہ اور بنو محارب (قبیلہ غطفان) کے خلاف کیا۔ آپ ﷺ کو اطلاع ملی تھی کہ وہ مدینہ پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، چنانچہ آپ ﷺ تقریباً چار سو مسلمانوں (اور بعض روایات کے مطابق سات سو) کے ساتھ ان کی طرف روانہ ہوئے اور مدینہ میں حضرت ابو ذر غفاریؓ کو اپنا قائم مقام مقرر فرمایا۔
نبی کریم ﷺ مدینہ سے لشکر لے کر روانہ ہوئے تو ابتدا ہی سے مشکلات ظاہر ہو گئیں۔ سواریوں کی شدید کمی تھی، یہاں تک کہ چھے اور سات افراد ایک ہی اونٹ پر باری باری سوار ہوتے تھے۔ مزید یہ کہ زمین نہایت سخت اور پتھریلی تھی، جس میں تیز دھار پتھر بکثرت تھے، جنہوں نے صحابہؓ کے پاؤں زخمی کر دیے۔ ان کے موزے پھٹ گئے اور ناخن تک جھڑ گئے، تو انہوں نے اپنے پاؤں پر کپڑے اور چمڑے لپیٹ لیے۔ اسی وجہ سے اس غزوے کو "ذات الرقاع" (یعنی پیوندوں والا) کہا گیا۔
صحیحین میں حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ:
"ہم اپنے پاؤں پر کپڑے لپیٹتے تھے، اسی لیے اسے غزوۂ ذات الرقاع کہا گیا۔"
ابن ہشامؒ کہتے ہیں کہ اس غزوے کو یہ نام اس لیے بھی دیا گیا کہ مسلمانوں نے اس میں اپنے جھنڈوں کو پیوند لگائے تھے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہاں ایک درخت تھا جسے "ذات الرقاع" کہا جاتا تھا۔
نبی کریم ﷺ دشمن کے علاقے میں آگے بڑھتے ہوئے "نخل" نامی مقام تک پہنچے، جہاں غطفان کے ایک گروہ سے سامنا ہوا، لیکن باقاعدہ جنگ نہ ہوئی۔ البتہ اسی موقع پر نبی ﷺ نے پہلی مرتبہ "نمازِ خوف" ادا فرمائی۔ حضرت جابرؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ ذات الرقاع (نخل) کی طرف گئے، غطفان کے لوگوں سے سامنا ہوا مگر لڑائی نہ ہوئی، اور لوگوں میں ایک دوسرے کا خوف پیدا ہو گیا، تو نبی ﷺ نے دو رکعت نمازِ خوف ادا کی۔ (روایت: بخاری)
جب غطفان کے قبائل کو مسلمانوں کی آمد کا علم ہوا تو وہ بھاگ گئے، اس طرح کوئی جنگ نہ ہوئی اور مسلمان کامیابی کے ساتھ واپس لوٹے۔
واپسی کے راستے میں سخت گرمی تھی۔ دوپہر کے وقت آرام کے لیے ایک ایسے وادی میں قیام کیا جہاں بہت سے درخت تھے۔ مسلمان سایہ حاصل کرنے کے لیے ادھر ادھر پھیل گئے۔ نبی کریم ﷺ ایک درخت کے نیچے آرام فرما رہے تھے اور اپنی تلوار اسی پر لٹکا دی تھی۔ اسی دوران ایک بدو (دیہاتی) کافر آیا اور تلوار اٹھا لی۔ نبی ﷺ بیدار ہوئے تو اس نے کہا: "اب آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "اللہ!"
یہ سن کر وہ لرزنے لگا اور تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی۔ نبی ﷺ نے تلوار اٹھائی اور اسے معاف کر کے چھوڑ دیا۔ (متفق علیہ)
اس غزوے کا اثر یہ ہوا کہ عرب قبائل کے دلوں میں رعب بیٹھ گیا، اور غطفان کے قبائل دوبارہ سر اٹھانے کی جرات نہ کر سکے۔ وہ خاموش ہو گئے، یہاں تک کہ بعد میں اسلام قبول کر لیا۔ ان میں سے بعض نے فتح مکہ اور غزوۂ حنین میں بھی شرکت کی۔ اس کے نتیجے میں علاقے میں امن و امان قائم ہوا اور بڑے ممالک و سلطنتوں میں اسلام کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوئی۔
@ مدینہ منورہ کے آثار و معالم @
30/04/2026
مدینہ کی مٹی ایک کہانی بھی ہے اور معاشی و جمالیاتی دولت بھی… یہ کھجوروں والی سرزمین ہے۔
1- قباء اور العوالی کی مٹی
🪶 بھاری چکنی (صلصالی) مٹی
2- العیون اور سید الشہداء کی مٹی
🪶 ہلکی پیلی چکنی (صلصالی) مٹی
3- وادی العقیق کی مٹی
🪶 زرخیز گاد والی (غرینی) مٹی
4- ابیار علی اور الحرف کی مٹی
🪶 ریتیلی مٹی
5- جبل سلع کی مٹی
🪶 نمکیاتی مٹی
✍️ ڈاکٹر فؤاد المغامسی
@ مدینہ منورہ کے آثار و معالم @
23/03/2024
اسلام کی پہلی مسجد (مسجد قباء )مدینة منورة کا فضائی منظر
احد پہاڑ اور مسجد نبوی شریف بھی نمایاں ہے
12 رمضان 1445
22مارچ 2024م
02/11/2023
مدینہ یونیورسٹی کے کلیات کا تعارف | كليہ شريعہ كے شعبہ جات | شعبہ فقہ
👇🏻
https://youtu.be/LfkQQo8IvG8
مزید فوری معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے
https://chat.whatsapp.com/Gx3i8faxrkNKIW0c2SWhZH
مدینہ یونیورسٹی کے کلیات کا تعارف | كليہ شريعہ كے شعبہ جات | شعبہ فقہ
عرب جامعات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے https://chat.whatsapp.com/Gx3i8faxrkN...نیز ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن مدنی کا واٹس ا...
30/10/2023
*سعودی جامعات میں اعلی تعلیم (ماسٹر اور ڈاکٹریٹ) کے مواقع کیوں کم ہیں؟*
جواب: 👇🏻
سوال نمبر: 7 (سعودی جامعات میں اعلی تعلیم کے مواقع کیوں کم ہوتے ہیں؟)
عرب جامعات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے https://chat.whatsapp.com/Gx3i8faxrkN...نیز ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن مدنی کا واٹس ا...
29/10/2023
الدرس (11)
سبق نمبر (11)
👇🏻👇🏻
الوحدة-2 | الدرس-11 (الأُسْرَةُ) Unit-2 | Lesson-11
غیر عرب کے لیے عربی زبان کے کورس سے مستفید ہونے کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں سے سب سے اہم درج ذیل ہیں: 1- کورس کے اہداف کا تعین کریں: کورس کے ذریعے آپ جو اہد...
29/10/2023
الدرس (10)
سبق نمبر (10)
👇🏻👇🏻
الوحدة-2 | الدرس-10 (الأٌسْرَةُ ) Unit-2 | Lesson-10
غیر عرب کے لیے عربی زبان کے کورس سے مستفید ہونے کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں سے سب سے اہم درج ذیل ہیں: 1- کورس کے اہداف کا تعین کریں: کورس کے ذریعے آپ جو اہد...
26/09/2023
┄┉▪︎❈❀❀❀❈▪︎┉┄
*دورة تعليم اللغة العربية*
┄┉▪︎❈❀❀❀❈▪︎┉┄
👈🏻کیا آپ گھر بیٹھے فری عربی کورس کرنا چاہتے ہیں؟
👈🏻کیا آپ عربی زبان میں بات کرنے اور لکھنے میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
*تو آئیے*👇🏻
👈🏻 یہاں آپ کے لئے ایک شاندار موقع موجود ہے!
👈🏻 *ہم فری عربی کورس کا آغاز کر رہے ہیں۔*
👈🏻 کورس ہر عمر کے طلباء وطالبات کے لیے یکساں مفید ہے
📅 *کورس کی تاریخیں:*
----------------------------------
داخلہ:👈🏻 26 تا 30 ستمبر
آغاز: 👈🏻 1 اکتوبر 2023
✍🏻 *کورس کی خصوصیات؟* -------------------------------
▪️ اردو بولنے والوں کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے تعلیمی دروس۔
▪️ پڑھنے، لکھنے، سننے، اور بات کرنے کے مہارتوں پر تربیت۔
▪️ مفردات اور صحیح تلفظ کی تدریب ۔
▪️ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال۔
▪️ عربی محاورہ اور تعاملی سرگرمیوں میں شرکت کی مواقع۔
✍🏻 *اساتذہ:*
----------------
مدینہ یونیورسٹی مدینہ منورہ کے فارغ التحصیل
💰 *کورس کی فیس:*
-----------------------------
فری۔ مفت
✒️ *کورس کے ذرائع:*
----------------------------
👈🏻واٹس ایپ + یوٹیوب Live+ فیس بک+ Zoom
✍🏻 *اسباق اور ہوم ورک:*
----------------------------------
کورس میں رجسٹریشن کے لیے التربيه اکیڈمی کا یوٹیوب چینل اور درج ذیل تمام واٹس گروپس جوائن کرنا لازمی ہے:
1️⃣ التربیہ اکیڈمی کا یوٹیوب چینل👇🏻 https://youtube.com/
2️⃣ *اسباق وصول کرنے کا گروپ:*
https://chat.whatsapp.com/Fg9uiLO8tqSKEpmKvn51i4
3️⃣ *ہوم ورک اور امتحانات وصول کرنے کا گروپ:*
https://chat.whatsapp.com/KQTl7m4tpuy0bzZMsq5cz6
4️⃣ *ہوم ورک بھیجنے کا گروپ:*
https://chat.whatsapp.com/KYqwxYJCkMr0cuBrWQQJyR
5️⃣ *تکلم کا گروپ (برائے حضرات):*
https://chat.whatsapp.com/Kd9cZPXAu5xHvXOvy7qJy1
6️⃣ *تکلم کا گروپ (برائے خواتین):*
پرائیویسی کی خاطر، خواتین ایڈمن کو وائس میسیج میں درج ذیل عبارت کہیں *(مجھے عربی تکلم کے گروپ میں شامل کریں)*،
تاکہ آپ کو گروپ میں شامل کیا جا سکے۔
💯 ہمیں امید ہے کہ یہ کورس آپ کے لیے عربی سیکھنے کا ایک شاندار موقع ہے، جس سے آپ عربی زبان میں اپنی مہارتوں *(قراءة + كتابة+ تحدث+استماع)*
کو بہتر بنا سکیں گے۔ ان شاءاللہ
🌹 *ہم اس شاندار کورس میں شدت کے ساتھ آپ کے منتظر ہیں!* 🌹
*التربیہ اکیڈمی*
*عربی سب کی زبان*
------------------------
فائدہ عام کرنے کے لیے یہ میسیج اپنوں کے ساتھ شیئر کریں۔
جزاکم اللّہ خیرا
03/08/2022
خانہ کعبہ کے اردگرد سے کل رات 2.5 سال کے بعد رکاوٹیں ہٹا دی گئی
الحمد للہ