Al-Quran Al-Hadith

Al-Quran Al-Hadith رَبِّ اِنِّیْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ

اللهم ربنا ارزقنا العيش بجوار الحبيب ﷺ والدفن بالبقيع صلوا عليه وسلموا تسليما
29/08/2026

اللهم ربنا ارزقنا العيش بجوار الحبيب ﷺ والدفن بالبقيع
صلوا عليه وسلموا تسليما

28/08/2026
28/08/2026

♻️ نور ہدایت کی علامات
🕋 *ہم نے طے کیں اس طرح سے منزلیں*
*گر پڑے ، گر کر اُٹھے ، اُٹھ کر چلے*
اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائیں۔ ہمارا ظاہر و باطن اپنی مرضی کے مطابق ہمیں بنانے کی توفیق عطا فرمائیں۔
کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی
غالب نے مسلمانوں کو توبہ کرنے سے شرم دلائی تھی
؎ اس شعر کے بارے میں مولانا شاہ محمد احمد صاحب نے فرمایا کہ میں نے غالب کے اس شعر کی اصلاح کی ہے۔
ملا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ مشکوٰۃ شریف کی شرح میں حیا کی حقیقت بیان فرماتے ہیں
فَاِنَّ حَقِیْقَۃَ الْحَیَا اَنَّ مَوْلَاکَ لَا یَرَاکَ حَیْثُ نَھَاکَ
حیا کی حقیقت یہ ہے کہ تمہارا مولیٰ تمہیں ان باتوں میں مبتلا نہ دیکھے جن سے تمہیں منع کیا ہے۔
تو مولیٰ کو ناراض کرتے ہوئے تو شرم نہیں آئی، معافی مانگتے ہوئے شرم آرہی ہے، یہ شرم تو حرام ہے لہٰذا مولانا شاہ محمد احمد صاحب نے غالب کے شعر کی اصلاح کردی اور فرمایا
؎ میں اسی منہ سے کعبہ جاؤں گا شرم کو خاک میں ملاؤں گا
ان کو رو رو کے میں مناؤں گا اپنی بگڑی کو یوں بناؤں گا

🌷توبہ کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں۔

🌷نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے۔

فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّہْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَام۔
اللہ تعالیٰ جس کی ہدایت کا ارادہ فرماتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سینہ کو کس طرح کھول دیتے ہیں؟
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کہ ہاں ہدایت کا نور دل میں آنے کی تین علامات ہیں۔ دوستو! خوب غورسے سن لیجئے تاکہ ہم فیصلہ کرسکیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ہماری ہدایت کا فیصلہ فرمایا ہے یا نہیں۔
پہلی علامت : (( اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ )) دھوکہ کے گھر یعنی دنیا سے اس کا دل اُچاٹ ہوجاتا ہے، دنیا میں اس کا دل نہیں لگتا، جسم سے دنیا کے کام کرتا ہے، بیوی بچوں کا حق ادا کرتا ہے، کار بھی رکھتا ہے کاروبار بھی کرتا ہے مگر اُس کے دل میں یار ہوتا ہے یعنی اللہ تعالی کی محبت۔

(( وَالْاِنَا بَۃُ اِلٰی دَارِالْخُلُوْدِ)) دنیا سے کنارہ کش ہونے کے ساتھ ان کی دوسری صفت یہ ہے کہ ہر وقت ان کی توجہ آخرت کی طرف رہتی ہے کہ ہم کچھ ایسے کام کرلیں جن سے ہماری آخرت سنور جائے اور ایسے کاموں سے بچیں جن سے آخرت تباہ ہوتی ہے
اور تیسری علامت : (( وَاْلِاسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ)) موت کے آنے سے پہلے ہی چوکس رہتا ہے اور موت کی تیاری میں لگا رہتا ہے کہ میری کتنی نمازیں قضا ہیں،کتنے روزے قضا ہیں، کتنی زکوٰۃ رہ گئی، حج فرض ہوا یا نہیں۔ غرض سب کی درستگی کی فکر کرتا ہے تاکہ اگر مالک بلالے تو ساری فائل پیش کر سکے۔
بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

امام ابن حجر ؒ نقل کرتے ہیں؛”رسول اللہ ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے“۔...
28/08/2026

امام ابن حجر ؒ نقل کرتے ہیں؛
”رسول اللہ ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے“۔
[بذل الماعون:333]

•Halal love is the most beautiful blessing of Allah.!🤍🌷
28/08/2026

•Halal love is the most beautiful blessing of Allah.!🤍🌷

درودِ پاک وہ خوبصورت راستہ ھے .جس کی منزل پیارے آقا کریمﷺْ ھیں یہ وہ خوبصورت منزل ھے جو دنیا و آخرت کی کامیابی ھے درود پ...
27/08/2026

درودِ پاک وہ خوبصورت راستہ ھے .جس کی منزل پیارے آقا کریمﷺْ ھیں یہ وہ خوبصورت منزل ھے جو دنیا و آخرت کی کامیابی ھے درود پاک کا ورد آپ کو روز محشر ہر سختی سے محفوظ رکھے گا آپ کو محبتِ مصطفیٰ کریم ﷺْ اور توجہ مصطفیٰ کریمﷺْ حاصل ھو گی
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوۡلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمۡ❍

27/08/2026

🌷*نفس امارہ* گناہوں پر اکساتا ھے ۔بار بار خواہشات کی راہ دکھاتا ھے۔اور ابلیس راہیں آسان کرتا ھے مواقع پیدا کرتا ھے۔
🌷*نفس لوامہ* ایکٹو ھو جاتا ھے جسے آپ ضمیر بھی کہہ سکتے ھیں وہ بار بار سمجھاتا نہ کر نہ کر۔ اللہ ناراض ھو گا
ڈراتا ھے سمجھاتا ھے۔انسان بے چین اور تذبذب کا شکار ھوتا ھے
کبھی امارہ جیت جاتا ھے کبھی لوامہ
اگر مسلسل امارہ کی جیت ھو تو انسان شیطان کا ساتھی بن جاتا ھے اور پھر خود ھی شیطان کا کام کرتا ھے۔اور پھر منزل جہنم ھے
اگر لوامہ کی جیت ھو تو پھر انسان کو اللہ *نفس مطمئنہ* عطا کرتا ھے اور موت کے بعد جنتوں میں داخل کرتا ھے
اس دوران اللہ مصیبتیں نازل کر کے بھٹکے ھوئے انسان کی ڈور کھینچتا رہتا ھے کہ شاید باز آجائے ۔باز نہ آئے تو دل کالا ھو جاتا ھے اور مہر لگ جاتی ھے۔نفس لوامہ خاموش ھو جاتا ھے۔ایسے انسان بے ضمیر ھوتا ھے
نیک بندوں کا مصائب سے امتحان ھوتا ھے اور وہ اللہ کے فضل سے سرخرو ھو جاتے ھیں
اور اللہ کے سامنے نفس مطمئنہ لے کر پیش ھو جاتے ھیں
اور پھر رب فرماتا ھے میں تجھ سے راضی ھوں میری جنتوں میں داخل ھو جا۔
اللہ ھمیں نفس کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے آمین

بدترین گناہ تنہائی کے گناہ ھیں کہ انسان لوگوں سے تو چھپے مگر ربّ العالمین سے خوف محسوس نہ کرے ۔۔۔اور وہ پھر بھی بلاتا ھے...
27/08/2026

بدترین گناہ تنہائی کے گناہ ھیں کہ انسان لوگوں سے تو چھپے مگر ربّ العالمین سے خوف محسوس نہ کرے ۔۔۔
اور وہ پھر بھی بلاتا ھے کہ میں توبہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ھوں ۔۔۔سبحان اللہ
جب کوئی انسان آپ کو نہ دیکھے، تب بھی اللہ تعالیٰ آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
اصل تقویٰ یہی ہے کہ انسان جب بالکل تنہا ہو، تب بھی اللہ تعالیٰ کو یاد رکھے، اُس سے ڈرے اور اُسی کی رضا کو اپنا انتخاب بنائے۔ 🤲
اللہ تعالیٰ ہماری ظاہری اور باطنی زندگی کو پاکیزہ فرمائے، ہماری تنہائیوں کو بھی اپنی اطاعت اور ذکر سے آباد فرمائے، اور ہمیں سچا متقی بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
🤲 یا اللہ! ہمیں سچا متقی بنا دے، ہماری تنہائیوں کو پاک کر دے اور ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے منور فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ ❤️

’’کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟‘‘ہم جو کچھ بھی چھپ کر کرتے ہیں وہ پوشیدہ نہیں ہوتا۔کوئی آپ کو دیکھ نہیں سکتا، ا...
26/08/2026

’’کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟‘‘
ہم جو کچھ بھی چھپ کر کرتے ہیں وہ پوشیدہ نہیں ہوتا۔
کوئی آپ کو دیکھ نہیں سکتا، اور کوئی نہیں جانتا کہ دروازے بند ہونے پر آپ کیا کرتے ہیں، لیکن ایک ایسا ہے جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔

لہٰذا ظاہری طور پر نیک ہونے سے بچیں اور پوشیدہ طور پر آپ دوسرے شخص ہوں
کیونکہ اللہ اس سے بھی زیادہ پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے اور وہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو۔
اپنی تنہائیوں کو خوبصورت اللہ کے لئے بنائیں جیسے آپ لوگوں کے سامنے اعلانیہ طور پر ہوتے ہیں ۔ کیونکہ خلوت میں راستبازی دل کے اخلاص کا سب سے بڑا امتحان ہے۔
"اور جو کچھ تم کرتے ہو الله اس سے بے خبر نہیں ہے۔" [البقرۃ: 7﴿ألم يعلم بأن الله يرى﴾

ليس كل ما نفعله في الخفاء يخفى

قد لا يراك أحد، وقد لا يعرف أحد ما تفعله حين تُغلق الأبواب، لكن هناك من لا يغيب عنه شيء.

فاحذر أن تكون في العلن صالحًا، وفي الخفاء شخصًا آخر؛
فالله يعلم السر وأخفى، ويعلم ما تُظهر وما تُخفي.

اجعل خلواتك لله كما تحب أن تكون علانيتك أمام الناس.
فصلاح الخلوات هو أعظم اختبار لصدق القلوب.

﴿وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ﴾
[البقرة: 74]

Address

+92 300 78611 55
Mecca

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Quran Al-Hadith posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share