04/09/2022
السلام علیکم ،
کچھ دوستوں سے اس آئی ڈی کے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں کہ یہ ان سے رابطہ کرکے پیسے مانگ رہا ہے ۔ یہ آئی ڈی شاید دو گھنٹے پہلے ہی بنائی گئی ہے اور میری فیس بک پروفائل پکچر اور کور فوٹو استعمال کی گئی ہے ۔ برائے مہربانی اس آئی ڈی سے میسج آنے یا کسی قسم کے رابطے کی صورت میں اس کو اگنور کریں اور اس کی کسی بات پہ یقین نہ کریں ۔ ویسے بھی جو میرے دوست احباب ہیں وہ فوراً اس کو بطور نقلی ثمین ثاقب پہچان لیں گے جیسا کہ دو تین دوستوں نے اس کو فوراً پہچانا ۔
میں اس کو رپورٹ کر چکا ہوں۔
شکریہ 😊