UMMUL QURA أم القریٰ
It's Our New Page... The Old page was Hacked by Someone..
انس رضی اﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ’’میں نے وہ دن دیکھا جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں داخل ہوئے تھے ۔ وہ دن اتنا اچھا تھا کہ اس سے زیادہ خوبصورت اور زیادہ روشن دن میں نے کبھی نہیں دیکھا ۔ اور میں نے وہ دن بھی دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا ۔ وہ دن اتنا غمناک تھا کہ اس سے زیادہ قبیح اور زیادہ تاریک دن میں نے کبھی نہیں دیکھا ۔‘‘
15/09/2024
کرپشن کی جڑ
👈 اگر آپ ہوٹل یا ریستوران میں ہیں اور چائے میں گھر سے زیادہ چینی یا دودھ ڈالتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کرپشن کے لیے تیار ہیں۔
👈 اگر آپ ریستوران یا عوامی جگہ پر گھر سے زیادہ ٹشو پیپر، صابن یا پرفیوم استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کو چوری کرنے کا موقع ملے تو ضرور کریں گے۔
👈اگر آپ شادیوں یا کھانے کی مفت پارٹیوں میں اپنی بھوک سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں صرف اس لیے کہ کوئی اور بل ادا کرے گا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کو سرکاری رقم لوٹنے کا موقع ملے تو ضرور لوٹیں گے۔
👈 اگر آپ عام طور پر قطار میں لائن توڑ دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسروں کی کمر پر چڑھ کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
👈 اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سڑک سے جو کچھ آپ اٹھاتے ہیں وہ آپ کا حق ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ میں چوری کی عادت ہے۔
👈 اگر آپ عام طور پر مشہور شخصیت کو نام سے جاننے کے بجائے قوم اور ذات والے نام میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ نسل پرست ہیں اور ممکن ہے کہ آپ کسی شخص کی صرف اس وجہ سے مدد کریں کہ وہ کس ذات یا قوم سے تعلق رکھتا ہے۔ اور آپ حق بات اور انصاف کے بجائے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں۔
👈 اگر آپ ٹریفک کے قوانین توڑتے ہیں اور ٹریفک کے سگنل کی کوئی پرواہ نہیں کرتے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہر قسم کی خلاف ورزی کرنے کے لیے تیار ہیں، یہاں تک کہ اگر اس میں بے گناہ لوگ متاثر ہوں۔
⚠️ کرپشن سے لڑائی خود سے شروع ہوتی ہے۔ آئیے ہم ایسی شخصیت کے بننے کی کوشش کریں جو کہیں بھی ہو بہترین ہو۔ یاد رکھیں کہ ایمانداری وہ ہے جو آپ اپنے اور اپنی ذات کے درمیان کرتے ہیں، صرف لوگوں کے سامنے نہیں۔
عربی تحریر سے مترجم
13/09/2024
بدعت میں تطور کی ایک واضح مثال
السلام علیکم ورحمةالله وبركاته
05/09/2024
إذا كنت لا تدري فتلك مصيبة
وإن كنت تدري فالمصيبة أعظم
فضیلہ الشیخ ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
''عہد نبوی میں تو چونکہ صرف مومن اور کفار و مشرکین اور منافقین ہی تھے ،اس لیے اس مسئلہ(یعنی بدعت کے ساتھ ولاء اور براء ) کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے میں کوئی خاص پیچیدگی نہیں تھی ۔جبکہ بعد میں مسلمانوں کے اندر متعدد بدعتی فرقے معرض وجود میں آگئے، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ خاص اہمیت اختیار کر گیا اور اس کی تطبیق بھی کافی مشکل ہو گئی۔ بالخصوص عصر حاضر میں ولاء اور براء کے حدودِ اطلاق اور عملاً تطبیق میں خاصی افراط و تفریط کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ایک طرف کچھ لوگوں نے اس میں کافی شدت اختیار کر رکھی ہے ،اور وہ معمولی فقہی اختلاف کو بنیاد بنا کر براء ت کا اظہار کرنے میں جلد بازی سے کام لے رہے ہیں ،اور اپنے مسلک سے فقہی اختلاف رکھنے والے شخص کو اس کی کوئی نہ کوئی غلطی تلاش کر کے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کر کے اس کے پیچھے نماز ادا کرنے کو منع قرار دیتے ہیں جو سلف امت کے طرز عمل کے سراسر منافی ہے ۔
دوسری طرف کچھ لوگوں کی وسعت ظرفی کا دائرہ شرعی حدود و قیود سے تجاوز کر گیا ہے، وہ کلمہ گو مشرکین اور یہود و نصاریٰ کے لیے اہل ا یمان کے دلوں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں اور بین المذاہب مکالمے کی آڑ میں کفار و مشرکین اور اعداء اسلام کے لیے ولاء کا راستہ ہموار کرنے میں شعوری یا لاشعوری طور پر مصروف ہیں ،اس طرح مخصوص اغراض یا قلت ادراک کی وجہ سے وحدت ادیان کا ملحدانہ فلسفہ نشر کیا جا رہا ہے ،جو رسول اللہ ﷺ پر ایمان کے خلاف بین الاقوامی یہودی سازش کا حصہ ہے ،اور جدید افلاطونیت اور مغرب کی ''روشن خیالی '' کو مسلمانوں میں قابل قبول بنانے کی سعی نامشکور ہے ۔'' (مقالات تربیت ص ۱۷۴،۱۷۵)
از محمد آصف مغل
25/07/2024
25/06/2024
ناصر السنة والدین. ورحمةالله عليه رحمة واسعة
ہم دیکھتے ہیں کہ کسی مشین کو ایجاد کرنے والا موجد وہ سب سے زیادہ جاننے والا ہوتا ہے کہ کون سی چیز اس مشین کے لیے بہتر ہے اور کون سی چیز اس کے لیے نقصان دہ ہے تو رب العالمین تو ہمارا خالق ہے ہمارے جسموں کو بنانے والا ہے تو وہ کیسے غافل ہو سکتا ہے کہ ہمارے جسموں کے لیے کیا کچھ بہتر نہیں ہے۔تو روزہ بھی ان بہتر اور نفع بند چیزوں میں سے ایک ہے جو اللہ تعالی نے ہم پر فرض کیا ہے انسان کے دل میں یہ نہ ائے کہ میں نے روزہ رکھ لیا تو پتہ نہیں کیا ہو جائے گا اور بچ پاؤں گا یا نہیں بچ پاؤں گا بلکہ اس کو یقین رکھنا چاہیے کہ میرا جو خالق ہے جو میرے جسم کو بنانے والا ہے وہ میرے جسم کے بارے میں بہتر جانتا ہے کہ میرے جسم کے لیے کیا کچھ بہتر ہے۔
لہذا خالق کی بات ماننے میں ہی بھلائی ہے۔
08/03/2024
يا باغي الخير أقبل
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
المبخرة
Makkah
258952