Rabbe Zidnii ilma
This page is created to spread the knowledge of Deen for better understanding and revival of Sunnah. Islamic Education
Operating as usual
بسم الله الرحمٰن الرحيم
📚 *رجب المرجب* 📚
✳️*رجب المرجب* اسلامی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے۔ یہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے۔
⭕دینی معلومات سے عمومی لاعلمی کی وجہ سے بہت سے ایسے اعمال اس ماہ سے وابستہ کر دیے گئے ہیں *جنکی دینِ اسلام میں کوئی حقیقت نہیں۔*
✅حرمت والا مہینہ ہونے کے ناطے ہمیں جن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، ان کو جاننا اور دوسروں کو ان کے متعلق آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔
📚 علماء کی راجح رائے کے مطابق "واقعہ معراج" بھی اسی ماہ رجب میں پیش آیا تھا۔
🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗
RZI-FORUM
رہنمائی کر رہا ہے کہ اس قیمتی مہینے اور شعبان اور رمضان کے اگلے آنے والے مہینوں کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے
⭕ماہ رجب کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات ہیں۔
✳️اس لیکچر میں آپ کو بہت ساری معلومات دی جائیں گی رجب کی بدعت سے بچنے کے لیے
غور سے سنیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کریں۔👇🏼
فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ
So do not wrong one another during these months
(Surah al-Tawbah: 36)
🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗🔗
رجب میں خاص عبادت؟
ماہ رجب میں بہت سے ایسے کام کئے جاتے ہیں جو قرآن اور حدیث سے ثابت نہیں ہوتے ، یا کچھ ایسی روایات جو قبولیت کے درجے کو نہیں پہنچتی، ان پر عمل کیا جاتا ہے،
خاص وظیفے ، خاص نمازیں، خاص روزے ، خاص نیازیں، خاص شب بیداریاں، وغیرہ، دین میں اضافہ بدعت کہلاتا ہے ، ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جائے گی۔
رجب کا آغاز ہو گیا، آدھا ہجری سال مکمل ہوا۔ خود اندازہ لگالیں کہ زندگی کتنی برق رفتاری سے برف کی مانند پگھلتی جارہی ہے۔
لہذا ایک ایک منٹ کی قدر کریں اور ماہ رجب سے ہی *رمضان المبارک کی تیاری شروع کر دیں۔*
♾️🔹♾️💙💎💙♾️🔹♾️
🩷 یہ وقت *_دلوں کو نرم_* کرنے کا ہے جیسے کسان زمین کو بیج بونے سے پہلے نرم کرتا ہے تاکہ پھل پا سکے 🎋
💙 دل بھی اپنی *_میں_* میں پک کر سخت ہو جاتے ہیں اسی *_میں_* نے ابلیس کو بھٹکایا تھا *_أناخيرمن_*
💟 *دلوں کو نرم کرنے کا طریقہ*
ہمیں خود کو اس *_میں_* سےباہر نکالنا ہے
ان شاءاللہ 🤲🏻
🦋 *_میں* دوسروں سے بہتر ہوں_* یہ خیال ہی بھٹکانے کا سبب بنتا ہے لہذا اسے فورأ کچل دیں
🧩 یاد رکھیں پہلا گناہ کفر،شرک یا سجدے سے انکار نہیں تھا بلکہ *_تکبر_* تھا ہمیشہ عاجز رہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دلوں کو نرم کرنے کا بہت پیارا نسخہ بتا دیا *کہ یتیم کے سر پر ہاتھ رکھو*۔
🤲🏻 اللہ سے دعا کرتی رہیے کہ وہ آپ کو *اپنی نظر میں* اچھا بننے کی توفیق عطا فرمائے اور دلوں کو نرمی عطا فرمائے
❇️بالخصوص رجب اور شعبان کو ہمارے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور ہمیں خیر وعافیت اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ رمضان المبارک تک پہنچادے۔
آمین 💠
✨اللّٰھما بلغنا رمضان 💎
🌐ربی زدنی علما فورم_
💠 *رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری* 💠
شیطان کا وار سب سے پہلے وہ
📿 *”رب کا ذکر“* بھلواتا ہے
اس کے بعد شیطان ہمیں ادھر ادھر کی لغو، فضول اور وقت ضائع کرنے والی باتوں کو خوبصورت دکھا کر ہمیں اس میں پھنساتا ہے۔
کیوں کہ بندہ اپنے رب سے جتنا دور رہے گا اتنا ہی آسانی سے شیطان ہم پر حاوی ہو سکے گا۔
🛡️📿 *اس لیے صبح و شام کے اذکار پڑھنا نہ بھولیے*
جب عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور وہ زخمی ہوگئے تو ان کے زخموں کا علاج کرنے کے لیے دودھ پلایا گیا۔ لیکن دودھ ان کے زخم سے باہر نکل آیا۔ اس پر طبیب نے کہا: "اے امیر المؤمنین! آپ کی زندگی کے دن محدود ہیں، وصیت کر لیجیے۔"
عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے عبداللہ کو بلایا اور کہا:
"حذیفہ بن یمان کو میرے پاس لے آؤ۔"
حذیفہ رضی اللہ عنہ وہ صحابی تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کے نام بتائے تھے، اور یہ راز صرف اللہ، رسول اللہ، اور حذیفہ ہی جانتے تھے۔
جب حذیفہ رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے، خون بہنے کے باوجود، ان سے کہا:
"اے حذیفہ! میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا رسول اللہ نے میرا نام منافقین میں لیا تھا؟"
حذیفہ رضی اللہ عنہ خاموش رہے اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اصرار کیا:
"اللہ کے لیے بتاؤ، کیا میرا نام لیا تھا؟"
حذیفہ رضی اللہ عنہ روتے ہوئے بولے:
"میں یہ راز کسی کو نہیں بتا سکتا، لیکن آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام منافقین میں نہیں لیا۔"
یہ سن کر عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا:
"اب دنیا میں میری صرف ایک خواہش باقی رہ گئی ہے۔"
عبداللہ نے پوچھا:
"وہ کیا ہے، اے ابا جان؟"
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا:
"عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ عمر بن خطاب سلام کہتا ہے، اور یہ نہ کہنا کہ امیر المؤمنین سلام کہتا ہے، کیونکہ میں آج کے دن مؤمنین کا امیر نہیں ہوں۔ اور ان سے کہو کہ عمر درخواست کرتا ہے کہ اسے اپنے دونوں ساتھیوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) کے ساتھ دفن ہونے کی اجازت دی جائے۔"
عبداللہ رضی اللہ عنہ گئے اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے اجازت مانگی۔ وہ اس وقت رو رہی تھیں، لیکن انہوں نے فرمایا:
"میں یہ جگہ اپنے لیے رکھنا چاہتی تھی، لیکن آج میں اسے عمر کے لیے قربان کرتی ہوں۔"
عبداللہ رضی اللہ عنہ خوشی خوشی واپس آئے اور خبر دی۔ لیکن عمر رضی اللہ عنہ کا چہرہ زمین پر تھا۔ عبداللہ نے ان کا چہرہ اپنی ران پر رکھنا چاہا، تو عمر نے فرمایا:
"میرے چہرے کو زمین پر رہنے دو، تاکہ میں اپنے رب کے سامنے عاجزی کے ساتھ پیش ہو سکوں۔ افسوس ہے عمر پر، اگر اس کا رب اسے معاف نہ کرے۔"
عمر رضی اللہ عنہ نے وصیت کی:
"جب میری نماز جنازہ ہو تو حذیفہ کا خیال رکھنا۔ اگر وہ میری نماز جنازہ میں شریک ہوں، تو سمجھو کہ اللہ نے مجھے معاف کر دیا۔ پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کے دروازے پر لے جانا اور کہنا:
'اے ماں! آپ کا بیٹا عمر اجازت چاہتا ہے۔' اگر انہوں نے اجازت دے دی تو مجھے وہاں دفن کرنا، ورنہ عام مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔"
چنانچہ جب حذیفہ رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ ادا کی تو عمر رضی اللہ عنہ کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے دروازے پر لے جایا گیا اور اجازت مانگی گئی۔ انہوں نے اجازت دے دی، اور یوں عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔
اللہ عمر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے۔ جنہیں جنت کی بشارت ملی، پھر بھی وہ اللہ کے خوف سے لرزتے رہے۔ لیکن آج ہم غفلت اور بے خوفی کی زندگی گزار رہے ہیں، نہ اپنے اعمال کا حساب کرتے ہیں، نہ اپنی آخرت کی فکر کرتے ہیں۔
اللهم أحسن خاتمتنا، واغفر لنا ولإخواننا المسلمين.
ترجمہ: دکتور عبد الغنی القوفی حفظہ اللہ
Assalamualaikum warehmatullahi wabarakatuhu! 🌟
Ready to transform your connection with the Quran? 📚a Join _From Dawn to Dusk: Unfolding Quranic Wisdom_—a 3-month journey to explore Quranic teachings in a simple, relatable, and impactful way ✨
Why translation? 🤔 Because the Quran is our ultimate guide, and understanding it in our own language helps us connect with its timeless wisdom on a deeper level 💖.
Each day, we’ll reflect on its words, uncover insights, and make steady progress— _10 Parahs per month_, manageable daily readings, and practical reflections 📝.
By the end, you’ll have unlocked the beauty of the Quran, one verse at a time 🔓. It’s more than reading; it’s about living the message 💫.
Let’s make this journey unforgettable, from Fajr to Isha 🌅. Ready to join? Let’s begin today! 🙌
👉 Are you in? 🤗
Embrace the Sunnahs this Friday: Purify your heart, refresh your soul, and strengthen your bond with Allah. 🌟 Let’s make the most of this blessed day!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Khobar