17/08/2026
حفاظِ کرام کے لیے قیمتی تحفہ_!!🎁
قرآن کریم حفظ کرنے والے ایک مدرسے میں استاذ نے ایک طالب علم سے سبق سنتے وقت پوچھا کہ وہ ان سورتوں کے نام بتائے جن میں یہ آیت :
( أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ ) آئی ہے۔
طالب علم نے ایک دو سورتیں بتا دیں مگر باقی میں اٹک گیا۔
استاذ نے کہا :
یہ جملہ یاد کر لو:
"غَفَرَ اللهُ لِلْحَجِّ مُحَمَّد یوسف"
پھر وضاحت کی :
غَفَرَ اللهُ ...... سورۃ غافر
لِلْحَجِّ ........ سورۃ الحج
مُحَمَّد ....... سورۃ محمد
یوسف ...... سورۃ یوسف
یہ وہ چار سورتیں ہیں جن میں
( أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ ) کا ذکر آیا ہے۔
حفاظِ قرآن کے لیے ایک اہم نکتہ :
اکثر حفاظ کو تلاوت کے دوران الفاظ میں التباس
(کنفیوژن) ہو جاتا ہے، مثلاً کوئی یوں پڑھ دیتا ہے:
"وَفَاكِهَةً مِمَّا يَشْتَهُونَ" کی جگہ
"وَفَوَاكِهُ مِمَّا يَشْتَهُونَ"
اور اسی طرح کے دیگر متشابہ الفاظ کی کثرت سے حافظ مایوس ہو جاتا ہے۔
اس مسئلے کا حل ایک قاعدہ ہے جو پورے قرآن کی سورتوں پر لاگو ہوتا ہے:
▪️ 1. اگر سورت کا نام واحد (سنگل) ہو، جیسے: یٰسٓ، صٓ، الزخرف، الطور، الرحمٰن، الواقعہ وغیرہ —
تو لفظ "فاکہہ" (واحد) آئے گا۔
▪️ 2. اگر سورت کا نام جمع ہو، جیسے: المؤمنون، الصافات، المرسلات وغیرہ — تو لفظ "فواکہ" (جمع) آئے گا۔
ایک اور قرآنی معلومات:
سورت کے آغاز میں "یُسَبِّحُ" اور "سَبِّحْ" میں فرق کیسے کریں۔ ؟
اگر سورت کے نام کا پہلا حرف نقطے والا ہو تو ابتدا "یُسَبِّحُ" سے ہوگی۔
اور اگر سورت کے نام کا پہلا حرف بغیر نقطے کے ہو تو ابتدا "سَبِّحْ" سے ہوگی۔
مثال کے طور پر :
سورۃ الحدید "ح" سے شروع ہوتی ہے، جس میں نقطہ نہیں — لہٰذا آغاز "سَبِّحْ" سے ہے۔
سورۃ التغابن "ت" سے شروع ہوتی ہے، جس میں نقطہ ہے — لہٰذا آغاز "یُسَبِّحُ" سے ہے۔
سؤال: قرآن کریم کی سات "خماسیات"
(پانچ پانچ کے مجموعے) کیا ہیں۔؟
جواب :
سورتوں کے آغاز کو آسانی سے یاد رکھنے کے لیے، اور یہ قرآن کریم کی دقتِ نظر کی ایک مثال بھی ہے کہ اس میں یہ "خماسیات"
(پانچ پانچ سورتوں کے گروپ) پائے جاتے ہیں:
5 — 5 — 5 — 5 — 5 — 5 — 5
جو درج ذیل سات زمروں پر مشتمل ہیں:
1️⃣ پہلا زمرہ :
حمد سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:
▪ الفاتحہ
▪ الانعام
▪ الکہف
▪ سبا
▪ فاطر
یہ سب مکی ہیں
2️⃣ دوسرا زمرہ :
سبح سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:
▪ الحدید
▪ الحشر
▪ الصف
▪ الجمعہ
▪ التغابن
یہ سب مدنی ہیں
3️⃣ تیسرا زمرہ :
"الٓر" (الف لام را) سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:
▪ یونس
▪ ھود
▪ یوسف
▪ ابراہیم
▪ الحجر
یہ سب مکی ہیں
4️⃣ چوتھا زمرہ :
ندا (پکار) سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:
▪ النساء
▪ المائدہ
▪ الحج
▪ الحجرات
▪ الممتحنہ
یہ سب مدنی ہیں
5️⃣ پانچواں زمرہ :
نبی کریم ﷺ* کو مخاطب کر کے پکارنے سے
شروع ہونے والی پانچ سورتیں:
▪ الاحزاب
▪ الطلاق
▪ التحریم
▪ المزمل
*▪ المدثر*
یہ سب مدنی ہیں
6️⃣ چھٹا زمرہ :
استفہام (سوال) سے شروع ہونے والی پانچ سورتیں:
▪ الانسان
▪ الغاشیہ
▪ الشرح
▪ الفیل
▪ الماعون
یہ سب مکی ہیں
7️⃣ ساتواں زمرہ:
لفظ "قُلْ" (کہہ دو) کے حکم سے شروع ہونے والی
پانچ سورتیں:
▪ الجن
▪ الکافرون
▪ الاخلاص
▪ الفلق
▪ الناس
یہ سب مکی ہیں۔
دوسروں تک یہ مفید معلومات ضرور پہنچائیں۔
اللہ تعالیٰ اس کے لکھنے والے، شائع کرنے والے،
پڑھنے والے اور آگے بھیجنے والے سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے،
اور ان کے والدین اور ہمارے اور آپ کے والدین اور تمام مسلمانوں، زندہ و فوت شدہ، کی مغفرت فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اپنی کتاب کو متقن انداز میں پڑھنے، تلاوت کرنے اور اس میں غور و فکر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین یا رب العالمین🤲
جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی موت کے بعد بھی اس کا عمل جاری رہے، اسے چاہیے کہ علم کو پھیلائے۔
منجانب :👇
ALQURAN
Online Academy.
Jeddah.K,S,A 🇸🇦
📞+966538597859