01/02/2023
Quran Al Hakeem
The Noble Qur’an was revealed to the Messenger of Allah (peace be upon him) and was accepted by th
01/02/2023
05/09/2022
زندگی میں ایک وقت آتا ہے جب بہت گہرے دوست، دوست تو ہوتے ہیں
لیکن اس رشتے کے درمیان سے کچھ نکل جاتا ہے۔ کچھ ہوتا ہے جو پہلے جیسا نہیں رہتا۔ لوگوں کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ دوستیاں بھی بدلتی رہتی ہیں۔ بعض اوقات آپ تو وہی ہوتے ہیں لیکن آپ کی زندگی کی اس کہانی کے کردار بدل جاتے ہیں۔
کبھی فرصت میں بیٹھ کر اپنی زندگی کی پوری کہانی پہ نظر دوڑا کر دیکھیں تو میٹرک کے وہ دوست جو بڑے جگری ہوا کرتے تھے اب کہیں بہت دور پائے جاتے ہیں۔
دوست تو شاید اب بھی ہوں وہ لیکن ویسا کچھ نہیں رہا ہوتا جیسا کبھی ہوا کرتا تھا۔
پھر اپنے کالج لائف کو دیکھیں تو بہت سے نئے کردار جو میٹرک کے بعد زندگی میں آئے تھے وہ سب بھی اب کہیں نہیں ہیں۔ بہت کم ہوں گے جو ٹھہر گئے زندگی میں۔ لیکن ان بہت کم لوگوں میں سے بھی کچھ کردار نکل جاتے ہیں جب ہم یونیورسٹی کی لائف میں قدم رکھتے ہیں۔
کوئی ایسا دوست جسے ہم بہت خاص رکھ کر اپنے ساتھ لئے چلتے رہتے ہیں ایک وقت آتا ہے جب اس خاص میں سے بھی کچھ خاص نکل جاتا ہے۔ لوگ آتے ہیں، اپنا کردار نبھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ واپس سکول یا پھر کالج کا کبھی رخ کریں تو بلڈنگ تو وہی ہوتی ہے مگر وہاں کے کردار بدل چکے ہوتے ہیں۔ ان بدلتے کرداروں کے ساتھ خود کو بھی بدلنا سیکھیں۔ اس بھاگتی زندگی میں، ہر وقت چلتی اس کہانی میں اور اس کہانی کے بدلتے کرداروں میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ہر وہ دکھ جو اکیلے، راتوں میں سسکتے، روتے آپ نے سہے کیا تب کوئی ان کرداروں میں سے کوئی کردار ساتھ تھا آپ کے؟ آپ کے وہ آنسو کوئی نہیں جانتا ان انسانوں ان دوستوں میں سے۔ اگر کوئی جانتا بھی ہے تو وہ محسوس نہیں کر سکتا جیسا آپ نے محسوس کیا ہے۔
وہ سب کون جانتا ہے؟ آپ کو کس وقت کیسا محسوس ہوا یہ کون جانتا ہے؟ ہمارے اللہ تعالی جانتے ہیں نا۔۔۔۔ وہ ایک واحد دوست ہیں ایسے جو اس دکھ، اس تکلیف میں بھی ساتھ ہوتے ہیں جب کوئی نہیں ہوتا۔ جب یہ دنیا ہمیشہ رہنے والی نہیں ہے تو پھر یہاں کے لوگ ہمیشہ آپ کی زندگی میں کیسے رہیں گے؟؟؟ لوگ آئیں گے اور چلے جائیں گے۔ پاس کون رہ جائے گا آپ کے۔۔۔ آپ کا رب۔ وہ رب جو ہمیشہ دوستی کی دعوت دیتا ہے اور جب دوست بن جائے تو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔۔ جس سے اگر آپکو محبت ہو تو آپ کی محبت کبھی یک طرفہ نہیں رہتی۔۔ رب سے محبت ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہے۔ وہ ہماری محبت کا جواب دینا جانتے ہیں۔ اللہ تعالی کی محبت وہ واحد محبت ہے جو ہمیشہ رہنے والی ہے۔ جو کبھی نہیں بدلے گی۔ جو اس دنیا میں نہیں بلکہ اس دنیا کے بعد بھی ہمیشہ رہے گی۔
15/08/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
MAKKAH
Jeddah