Online Quran Tutor

Online Quran Tutor BINT E RAFIQUE

26/08/2026

*اگر دل بےچین ہو* ...

تو لوگوں کے پاس نہیں،

*اپنے رب* کے سامنے
*سجدے* میں جایا کریں۔

کیونکہ
*سکون* ہمیشہ
*نماز* سے شروع ہوتا ہے

23/08/2026

*اے اللہ!*
ہمیں اتنا بدل دے یہاں تک کہ تو ہم سے محبت کرنے لگے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*

19/08/2026

*دنیــا میـں سـب سـے زیـادہ وزن غیـر ضـروری سـوچـوں کـا ہـوتـا ہـے جـو کـانـدھـوں پـر نـظـر نہـیـں آتـا مـگـر انـسـان کـو تـھـکـا دیـتـا ہـے۔۔۔*

17/08/2026

*اس عارضی حیات میں کئی بار ہم تھک جاتے ہیں اور کئی جگہوں سے نکال بھی دیے جاتے ہیں، تبھی تو اللہ نے اپنے بندوں کے لیے ایسی جنت تیار کی ہے جس میں نہ کوئی تھکاوٹ ہوگی اور نہ نکالے جانے کا خوف*

*اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ*

14/08/2026

🇵🇰-•❂ یا اللُٰه یا رحمن یا رحیم ❂••🇵🇰

🇵🇰-•❂ اے میرے ملک پاکستان کے مالک ❂••🇵🇰
تو اس وطنِ عزیز کو اپنی حفاظت میں لے لے 🤲🏻
اس کی سرحدوں کی حفاظت فرما
اس کے اندر اور باہر کے دشمنوں کے شر سے محفوظ فرما

🇵🇰-•❂ یا اللُٰه ❂••🇵🇰
ہمارے وطن میں امن اتحاد 🤝، بھائی چارہ اور محبت قائم فرما
نفرت، دہشتگردی، فرقہ واریت اور انتشار کو جڑ سے ختم فرما 🔥

🇵🇰-•❂ اے اللُٰه ❂••🇵🇰
ہمارے حکمرانوں کو انصاف ⚖️، ایمان اور تقویٰ والا بنا دے
انہیں غریبوں کا درد اور وطن کی محبت عطا فرما
ظالموں کو ہدایت دے ۔
آمین

04/08/2026

*ہر فیصلہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہوتا، مگر اللہ کا ہر فیصلہ ہماری بہتری کے لیے ہوتا ہے۔*

کبھی جو راستہ بند ہوتا ہے، وہ ہمیں کسی بڑے نقصان سے بچا رہا ہوتا ہے۔ کبھی جو چیز ہمیں نہیں ملتی، اس کے پیچھے بھی کوئی حکمت چھپی ہوتی ہے۔

اپنے رب پر یقین رکھیں، شکر صرف آسانیوں کا نہیں بلکہ ان آزمائشوں کا بھی کریں جو ہمیں مضبوط بناتی ہیں۔

*اللہ کی رضا میں ہی سکون ہے۔

03/08/2026

*اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس میں غور و فکر کرنے میں کیا لطف اور کیا فائدے ہیں تو وہ ساری چیزوں کو چھوڑ کر قرآن میں مصروف ہو جائیں* ۔

30/07/2026

روح کی اصل پناہ اور دلوں کا حقیقی اطمینان صرف اور صرف اپنے ربّ کی یاد اور اس کے ذکر میں پوشیدہ ہے، جب پورا جہان مل کر بھی آپ کو تسلی نہ دے سکے، تب قرآن کا یہ ایک ایک لفظ ہر زخم پر مرہم بن جاتا ہے

01/07/2026

صبر صرف انتظار کا نام نہیں، بلکہ اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنے کا نام ہے۔ اور جو لوگ صبر کرتے ہیں وہ اللہ رب العالمین کے محبوب بندے بن جاتے ہیں۔ اس لیے حالات جیسے بھی ہوں، شکوے کے بجائے "الحمدللہ" کو اپنا شعار بنائیے، کیونکہ جو دل تکلیف میں بھی شکر کرتا ہے، اللہ اُس کے لیے رحمت کے ایسے دروازے کھول دیتا ہے جن کا وہ گمان بھی نہیں کر سکتا۔۔۔ 🌷🌸✨
کبھی کبھی آپ کی سب سے بڑی آزمائش ہی آپ کی سب سے بڑی نجات بن جاتی ہے۔

15/06/2026

آج یکم محرم 🕝⭐
اسلامی سال کا پہلا دن 📣
اور خوبصورت نصیحت
‏ *چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں:* 💡

🟣 *1-* اللہ تعالی کی عطا کردہ *نعمتوں پر شکر کرنا* نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے.

🟢 *لئن شكرتم لأزيدنكم*
( اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا )
(سورت إبراهيم :آیت 7)

🟣 *2-* *اللہ کا ذکر* کبھی نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے.

🟢*فاذکرونی أذكركم*
(تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا).
(سورت البقرة: آیت 152)

🟣 *3-* *دعا* کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے.

🟢 *أدعوني أستجب لكم*
(تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا)
(سورت غافر:آیت 60)

🟣*4-* *استغفار* نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے.

🟢 *" وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون "*
( اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں )
( سورت الأنفال :آیت 33 )

*الله تعالى آپ کی ہر صبح و شام خیر و برکت اور عافیت والی فرمائے اور آپ کو ڈھیروں خوشیوں و کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین اللھم آمین*
🤲💕

Address

Dammam

Telephone

+966546002988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Quran Tutor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category