Govt boys degree college zhob official

Govt boys degree college zhob official education is the key to success

Heartiest Congratulations to our regular , talented and hard worker student.Government Boys Degree College Zhob proudly ...
19/08/2026

Heartiest Congratulations to our regular , talented and hard worker student.

Government Boys Degree College Zhob proudly extends its heartfelt congratulations to Irfanullah, son of Haji Stay Dad Kakar, on securing admission in Economics Department, Government College University Lahore (GCU Lahore).

We wish him continued success, excellence, and a bright future in the field of Economics. May he achieve even greater milestones in the years ahead.

Congratulations to Our Studentstudent of Government Boys Degree College Zhob has been awarded a scholarship for BS MIT (...
19/08/2026

Congratulations to Our Student

student of Government Boys Degree College Zhob has been awarded a scholarship for BS MIT (Medical Imaging Technology) at Al-Qassar Institute of Health Sciences, Dera Ismail Khan, affiliated with Khyber Medical College

Heartiest congratulations!.
We wish our student continued success and a bright future in the field of healthcare and medical technology.

16/08/2026

فزکس ڈیپارٹمنٹ میں بی ایس تھرڈ سمسٹر کے طلبہ کی پریزنٹیشن

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں بی ایس تھرڈ سمسٹر کے طلبہ کی جانب سے مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ پریزنٹیشنز کا انعقاد اور نگرانی فزکس ڈیپارٹمنٹ کے بی ایس پروگرام کے فوکل پرسن، پروفیسر حبیب الرحمان صاحب نے کی۔

اس موقع پر فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نوراللہ کاکڑ اور پروفیسر شمیل مندوخیل صاحب بھی موجود تھے۔ طلبہ نے مختلف موضوعات پر اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں اور اپنے علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اساتذہ نے طلبہ کی پریزنٹیشنز کا بغور جائزہ لیا، ان کی غلطیوں کی نشاندہی کی اور انہیں مزید بہتری کے لیے مفید مشورے دیے۔ طلبہ کی محنت اور اچھی کاوش کو سراہتے ہوئے اساتذہ نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزکس، پروفیسر نوراللہ کاکڑ نے پروفیسر حبیب الرحمان صاحب کو بی ایس پروگرام کے حوالے سے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں ان کے مثبت اور فعال کردار، طلبہ کی پریزنٹیشنز کی مؤثر نگرانی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی، تحقیق، مؤثر ابلاغ اور علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور بی ایس پروگرام کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

13/08/2026

*ڈگری کالج ژوب میں چار روزہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام *پذیر*

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والا چار روزہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام آج اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں ڈگری کالج ژوب کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

چار روزہ پروگرام کے دوران یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر رؤف اور ڈاکٹر عبدالغفار نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی اور طلباء کو مختلف اہم موضوعات پر مفید لیکچرز دیے۔ پروگرام کے انتظام و انصرام میں یوتھ افیئر آفیسر لقمان لائق صاحب اور ڈگری کالج ژوب کے پروفیسر عمران زاہد صاحب نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کے دوران طلباء کی شخصیت سازی اور عملی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے لیڈرشپ کوالٹیز، کمیونیکیشن اسکلز، کری ایٹو تھنکنگ، کری ایٹو رائٹنگ، CV Making، ویب سائٹ ڈویلپمنٹ اور Mock Interviews سمیت مختلف اہم موضوعات پر تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔ اس کے علاوہ طلباء سے مختلف گروپ ایکٹیویٹیز بھی کروائی گئیں، جن کا مقصد ان میں قائدانہ صلاحیتوں، خود اعتمادی، تخلیقی سوچ اور ٹیم ورک کو فروغ دینا تھا۔

اختتامی تقریب میں پرنسپل ڈگری کالج ژوب پروفیسر عبدالرحمن امین، BPLA ڈگری کالج ژوب یونٹ صدر پروفیسر نوراللہ کاکڑ، پروفیسر اجمل مندوخیل، پروفیسر مزمل، پروفیسر ، پروفیسر عبدالغفار شیرانی، پروفیسر حبیب رحمان پروفیسر شمیل،پروفیسر ضیا لحق شیرانی اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی اور طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج ژوب پروفیسر عبدالرحمن امین نے پروگرام کے انعقاد پر یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان، گیسٹ اسپیکرز اور تمام منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی عملی زندگی کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔

ڈگری کالج ژوب یونٹ کے صدر پروفیسر نوراللہ کاکڑ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام کالج کے طلباء کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ انہوں نے یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ضروری مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

تقریب سے شیخ اجمل مندوخیل، پروفیسر عبدالغفار شیرانی اور پروفیسر عمران زاہد نے بھی خطاب کیا اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، گیسٹ اسپیکرز اور تمام منتظمین کا اس مفید اور بامقصد پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کالج کی سطح پر اس طرح کے پروگرام طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، خود اعتمادی بڑھانے، قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے اور انہیں عملی زندگی کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

11/08/2026

🎓 ڈگری کالج ژوب میں 4 روزہ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام جاری
ھے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج ژوب میں طلبہ کی پیشہ ورانہ، قائدانہ اور عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے 4 روزہ Soft Skills Development Program کا انعقاد 10 سے 13 اگست 2026 تک جاری ہے۔

اس تربیتی پروگرام میں نامور ٹرینرز طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مختلف اہم موضوعات پر تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
🔹 پہلا روز:
Effective Communication

🔹 دوسرا روز:
📌 Leadership
📌 Critical Thinking
📌 Management Skills

🔹 تیسرا روز:
📌 Entrepreneurship
📌 Career Growth

🔹 چوتھا روز:
📌 CV Writing Skills
📌 Presentation Skills
📌 Mock Interviews

اس سیمینار کے Guest Speaker پروفیسر ڈاکٹر رؤف صاحب ھے جبکہ پروفیسر عمران زاہد بطور فوکل پرسن پروگرام میں شرکت کر رہا ھے۔
اور طلبہ وولنٹیرز میں نادر خان، نصرالدین شاہ، آرسلان خان، عصمت اللہ، نے سیمینار کے انتظامات اور انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کے سیشن میں پرنسپل ڈگری کالج ژوب پروفیسر عبدالرّحمان امین، یونٹ صدر پروفیسر نوراللہ کاکڑ، علی شیرانی، پروفیسر ضیاء الحق شیرانی،سپورٹس آفیسر امیر محمد کاکڑ، سیاسی رہنما مولوی مولاداد کاکڑ اور پروفیسر عبداللغفار شیرانی نے خصوصی شرکت کی۔

طلبہ نے گروپ ایکٹیویٹیز میں بھرپور حصہ لیا اور ماہر ٹرینرز سے سیکھنے کے عمل کو نہایت دلچسپ اور مفید انداز میں انجوائے کیا۔

ایسے تربیتی پروگرام طلبہ کو تعلیمی کامیابی کے ساتھ ساتھ عملی زندگی، روزگار اور مستقبل کے کیریئر کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔








10/08/2026

ڈگری کالج ژوب میں فزکس کے دوسرے چیپٹر کے اختتام پر فرسٹ ائیر کے طلبہ سے ایک تفصیلی تحریری ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ اس ٹیسٹ کا مقصد طلبہ کو آئندہ امتحانات کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا تھا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کالج میں تمام کلاسز باقاعدگی اور وقت کی پابندی کے ساتھ تسلسل سے جاری و ساری ہیں۔

09/08/2026

ڈگری کالج ژوب میں بی ایس ڈی ائی پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس آئی ٹی ہب کی تکمیل ہو چکی ہے۔
آئی ٹی ہب کے قیام کا مقصد طلبہ کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
اس آئی ٹی ہب کے ذریعے طلبہ کو مرحلہ وار آن لائن بزنس، ای کامرس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، نیٹ ورکنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور دیگر جدید کورسز کروائے جائیں گے۔
یہ اقدام طلبہ کے لیے نہ صرف جدید تعلیم اور ہنر کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ انہیں آن لائن روزگار اور کاروبار کے قابل بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈگری کالج ژوب میں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور اہم قدم۔
مزید دیکھیے نظربان کی اس رپورٹ میں

09/08/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں مون سون شجرکاری مہم کی مناسبت سے افتتاحی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا

ADMISSIONS OPEN – BS PROGRAMSAdmissions are now open for the following BS Programs:🔹 BS Botany🔹 BS English🔹 BS Statistic...
08/08/2026

ADMISSIONS OPEN – BS PROGRAMS
Admissions are now open for the following BS Programs:
🔹 BS Botany
🔹 BS English
🔹 BS Statistics
All eligible students are directed to apply online through the portal/link given in the poster.
Don’t wait until the last date!
Apply as soon as possible to avoid any inconvenience.
Secure your admission opportunity today!

میگا اسپورٹس ایونٹڈگری کالج ژوب میں ژوب ڈویژن کے مختلف کالجز کے طلبہ کے مابین کل بروز بدھ ایک روزہ کرکٹ اور فٹبال کے میگ...
04/08/2026

میگا اسپورٹس ایونٹ

ڈگری کالج ژوب میں ژوب ڈویژن کے مختلف کالجز کے طلبہ کے مابین کل بروز بدھ ایک روزہ کرکٹ اور فٹبال کے میگا اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ ایونٹ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ژوب پروفیسر عبد الرحمان امین کی سرپرستی اور کالج کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو صوبائی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

منتخب کھلاڑی 14 اگست کو کوئٹہ میں ہونے والے صوبائی مقابلوں میں ژوب ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر کے لیے نصابی (Curricular) سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی (Extra-Curricular) سرگرمیوں کا انعقاد بھی نہایت ضروری ہے۔ ایسی سرگرمیاں طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں، ان میں ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں، جو ان کی تعلیمی اور عملی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Address

Clloege
Zhob
ZHOB

Telephone

+923432221537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt boys degree college zhob official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category