24/09/2026
سکول پرنسپل کی سلیکشن کا معیار؟
اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ سکول کے لٸے پرنسپل کی سلیکشن کا کیا معیار ہونا چاہیٸے؟
پرنسپل کی سلیکشن کے لٸے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ کا سکول کونسے سٹیج پر ہے۔
اگر آپ کے سکول میں 300 سے کم بچے ہیں تو آپ کا سکول نقصان میں جارہا ہے یا کم فاٸدے میں ہے۔ یہاں آپ بچت یا یوٹیلٹی کے نکتہ نظر سے سکول کو دیکھتے ہیں۔ آپ کو ایسا پرنسپل چاہیٸے جو تین کام کرسکتا ہو۔
1۔ پہلا اور سب سے اہم کام یہ کہ پرنسپل مارکیٹنگ ایکسپرٹ ہونا چاہیٸے۔ یہاں پرنسپل کا اصل کام بچوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ اس کے بغیر آپ کا سکول زندہ نہیں رہ سکتا۔
2۔ پرنسپل کو اکاونٹس مینیج کرنا آنا چاہیٸے۔
3۔ تیسرا کام آپ کا پرنسپل بوقت ضرورت ایک دو کلاسز پڑھا سکتا ہو۔
یہ تینوں کام ہاٸی پروفاٸل بندہ نہیں کرسکتا۔ آپ کو نسبتاً کم پروفاٸل لیکن ٹیلنٹیڈ بندے کی ضرورت پڑے گی۔ اس لیول پر آپ کو میل پرنسپل ذیادہ سوٹ کرےگا۔
اگر سکول میں 500 تک بچے پڑھ رہے ہیں تو پھر آپ کو ایسا پرنسپل چاہیٸے جو سسٹم بنانا جانتا ہو۔ سسٹم سے مراد صرف پروفارما اور ڈاکیومنٹس نہیں بلکہ مکمل مینجمنٹ سسٹم بنا سکتا ہو۔ یہاں اکثر لوگ پھسل جاتے ہیں۔ 500 بچوں کو یادداشت یا ایک بندے کی قابلیت سے مینیج کرنا نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ یہ سکول کے لٸے سب سے رسکی پیرٸیڈ ہوتا ہے۔ یہاں پرنسپل کو مانیٹرنگ اور رپورٹنگ پر جانا پڑے گا۔
اگر سکول میں 1000 سے ذیادہ بچے پڑھ رہے ہیں اور آپ سکول کو دکان کی طرح چلا رہے ہیں تو آپ کو جلد مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہاں آپ کو ایک منظم اور مربوط نظام کی ضرورت ہے۔ آپ کو سسٹم بنانے کے لٸے ایک قابل انسان کی ضرورت ہے۔ آپ کے پرنسپل کو ایجوکیشن سٹینڈرڈز کا پتہ ہونا چاہیٸے۔ آپ کا پرنسپل KPIs بنانا جانتا ہو۔ پرنسپل کو سسٹم کی آپریشنز, مانیٹرنگ اور ایوالویشن کے سٹینڈرڈز کا پتہ ہونا چاہیٸے۔
اب آتے ہیں آخری سٹیج کے پرنسپل کی طرف۔
اگر بچوں کی تعداد 2000 کے قریب یا اس سے ذیادہ ہے تو آپ کو ایسا پرنسپل چاہیٸے جن میں اوپر ذکر کی گٸی تمام اوصاف کے ساتھ ساتھ ایک اور وصف بھی ہونی چاہیٸے۔
آپ کا پرنسپل ایک قدآور شخصیت ہونا چاہیٸے۔ ایک ایسا فرد جن کا پبلک امیج بہت مظبوط ہو۔ جن کی شخصیت میں کشش ہو۔ جو دفتر سے باہر نکلے تو پتہ چلے۔ جو بات کریں تو لوگ توجہ سے سنیں۔ جو نہ صرف ہاٸی پروفاٸل ہو بلکہ مستند اور Proven ریکارڈ کا حامل ہو۔ یہاں میں ذیادہ عمر کی بات نہیں کررہا۔ کسی فرد میں چالیس سال سے کم عمر میں بھی یہ سب کوالٹیز ہوسکتی ہیں۔
کچھ لوگ ریٹاٸرڈ لوگوں کو رکھتے ہیں۔ ریٹاٸرڈ لوگ ریٹاٸرڈ ہوچکے ہوتے ہیں۔
اگر آپ بطور اونر خود سکول مینیج کررہے ہیں تو آپ کو فیس کلیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پرنسپل کی سلیکشن کا معیار انٹرنٹ پر ڈھونڈھنے کی بجاۓ اپنے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
اگر خود پرنسپل ہیں تو آپ میں یہ تمام خوبیاں ہونی چاہیے
آپ کسی کا سکول سمجھ کر کام کرنے تاکہ غلطی کا احتمال کم سے کم ہو
مزمل شاہ صاحب کی وال سے