11/12/2025
Latif Civil Cadet School Talwara - Sohdra
Starting to promote education through our institution Latif school Talwara
To take part in the development of education in village we are now taking part
11/12/2025
10 ایسی چیزیں ۔۔۔ جو بچے کو ڈسپلن سکھانے سے زیادہ اہم ہیں۔۔!!
والدین اکثر اوقات ڈسپلن سکھانے پر ضرورت سے زیادہ توجہ دیتے ہیں اور باقی بنیادی چیزیں بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جبکہ پیرنٹنگ میں بہت سے ایسے عناصر ہیں جو ڈسپلن سکھانے کی تکنیکس اور میتھڈز سے کہیں زیادہ اثر رکھتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں وہ 10 چیزیں جو ڈسپلن سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔۔۔
1️⃣ بچے کے ساتھ والدین کا ریلیشن شپ اس کی پوری شخصیت کی بنیاد ہے۔
محبت، احترام، ہمدردی اور تحفظ پر مبنی رشتہ بچے میں اعتماد پیدا کرتا ہے اور اسے صحت مند تعلق قائم کرنا سکھاتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس، اگر رشتہ سختی، کنٹرول یا خوف پر قائم ہو تو بچہ والدین سے کنکٹ (connect) نہیں کر پاتا اور یہی رویّہ وہ آگے زندگی میں بھی دوہراتا ہے۔
👈 جس بچے کے دل میں والدین کے لیے محبت، احترام اور اعتماد ہو۔۔۔
وہ ان کی بات آسانی سے سنتا ہے، بہتر سمجھتا ہے اور عمل بھی کرتا ہے۔
🌟 بچے ہمارے رویّوں کا عکس ہوتے ہیں۔۔۔وہ ہمارے چھوٹے میررز (mirrors) ہیں۔
2️⃣ والدین کی سوچ اور نقطہ نظر بچوں کے لیے بہت اہم ہے۔
آپ اپنے بچے کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔ یہی نظر آپ کے رویّے کو طے کرتی ہے۔
👈 اگر آپ ہر بات میں منفی پہلو تلاش کریں جیسے ۔۔۔
"بچہ نافرمان ہے" یا "بچہ ہمیشہ مسئلہ پیدا کرتا ہے"، تو آپ کا رویّہ سخت اور سزا دینے والا ہو جائے گا۔
👈 لیکن اگر آپ بچے کو مثبت انداز میں دیکھیں جیسے ۔۔۔
"بچہ سیکھنے والا اور متجسس ہے"، تو آپ کا رویّہ نرم، سمجھدار اور رہنمائی پر مبنی ہوگا۔
🌟 بچے اپنے والدین کے سوچنے اور دیکھنے کے انداز کو اپنا آئینہ سمجھتے ہیں اور یہی نقطہ نظر ان کے روزمرہ رویّے اور خود اعتمادی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
3️⃣ والدین کے آپس کے تعلقات بچوں کے لیے معیار قائم کرتے ہیں۔
👈 اگر والدین کا تعلق محبت، تعاون اور احترام پر مبنی ہو، تو بچے بھی دوسروں کے ساتھ تعلق قائم کرنے میں اسی رویّے کی نقل کرتے ہیں۔
🌟 ایک مضبوط اور محبت بھرا تعلق صرف آپ دونوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کی بھی خوشی اور شخصیت کی بنیاد بنتا ہے۔
جو توانائی آپ اپنے رشتے میں لگاتے ہیں، وہ دس گنا بچوں کے ذریعے آپ کے پاس واپس آتی ہے۔
4️⃣ آپ کے گھر کا ماحول بچے کی شخصیت اور جذبات پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔
👈 اگر گھر میں محبت، احترام اور تحفظ ہو تو بچے خود کو محفوظ اور پُراعتماد محسوس کرتے ہیں۔
👈 اگر گھر میں جھگڑے، تناؤ یا غیر محفوظ رویّے ہوں تو بچے میں بھی اضطراب اور غیر یقینی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
🌟 گھر کو بچوں کے لیے ایک محفوظ، خوشگوار اور محبت بھرا مقام بنائیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں بچے سکون، اعتماد اور محبت سیکھتے ہیں اور یہ سب بچے زندگی بھر ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
5️⃣ والدین کا دوسروں کے ساتھ رویّہ بچوں کے لیے زندہ مثال ہے۔
👈 آپ کا اپنے ماں باپ کے ساتھ رویّہ، بہن بھائیوں کے ساتھ رویّہ، سسرالیوں کے ساتھ رویّہ، رشتے داروں کے ساتھ رویّہ، ہمسائیوں کے ساتھ رویّہ، اساتذہ کے ساتھ رویّہ۔۔۔ بچے آپ کے ہر رویّے کو نوٹ کرتے ہیں۔
👈 آپ کا احترام، صبر اور محبت بھرا رویّہ بچوں میں بھی انہی خصوصیات کو فروغ دیتا ہے۔
🌟یاد رکھیں۔۔۔
"مثال قائم کرنا دوسروں پر اثر انداز ہونے کا واحد طریقہ ہے۔"
یعنی آپ کے ہر عمل اور رویّے کا اثر براہِ راست بچوں کی شخصیت اور رویّوں پر پڑتا ہے۔
6️⃣ والدین کا مختلف کمیونٹیز کا حصہ بننا اور دوسروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا بچوں کے لیے بہت اہم ہے۔
👈 رضاکارانہ کام، ہمسائیوں اور مقامی کمیونٹی کی مدد، مسجد کے کاموں میں حصہ لینا، یا ضرورت مندوں کی مدد کرنا۔۔۔ یہ سب بچے کو سماجی ذمہ داری، ہمدردی اور دوسروں کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔
🌟 جب بچے آپ کو دوسروں کی مدد کرتے دیکھتے ہیں، تو وہ بھی اسی جذبے کو اپناتے ہیں اور احساسِ ذمہ داری، اخلاقی اقدار اور دوسروں کی قدر کرنا سیکھتے ہیں۔
7️⃣ بچوں کی تعلیم اور اسکول کا انتخاب ان کی شخصیت اور رویّے پر اثر انداز ہوتا ہے۔
👈 چاہے آپ پرائیویٹ اسکول، پبلک اسکول، ہوم اسکولنگ، یا انسکولنگ (unschooling) کا انتخاب کریں، یہ فیصلہ بچے کی سوچ اور سماجی تربیت پر اثر ڈالتا ہے۔
👈 اسکول فیلوز اور اساتذہ بھی بچے پر اثر انداز ہوتے ہیں، لیکن اگر والدین کا اپنے بچوں سے تعلق مضبوط اور مثبت ہو، تو والدین کا اثر ہمیشہ زیادہ گہرا رہتا ہے۔
🌟 بچے اسکول میں سیکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی رویّے، اچھے اخلاق اور دوسروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنا سیکھتے ہیں۔ صحیح اسکول کا انتخاب اور والدین اور اساتذہ کی رہنمائی بچے کی زندگی میں دیرپا مثبت اثر چھوڑتی ہے۔
8️⃣ والدین کی اپنی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت بچوں کی تربیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
👈 اگر آپ اپنا خیال رکھیں، خود کو وقت دیں اور سیلف گرمنگ پر فوکس کریں تو آپ زیادہ صبر، ہمدردی اور محبت کے ساتھ بچے کی تربیت کر پائیں گے۔
🌟 اپنے لیے وقت نکالنا، اپنے جسم اور ذہن کی دیکھ بھال کرنا والدین کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ بچوں کے لیے بہترین رول ماڈل بن سکیں۔
9️⃣ والدین کا ٹی وی، موبائل، ویڈیو گیمز اور سوشل میڈیا کا استعمال بچے پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔
👈 بچے جو کچھ آپ کو کرتا دیکھتے یا سنتے ہیں، وہی اصل میں ان کے خیالات، رویّے اور جذبات تشکیل دیتاہے۔ جب آپ خود متوازن اور سمجھدار طریقے سے یہ سب پلیٹ فارمز استعمال کریں گے تو بچہ بھی یہی سیکھے گا۔
👈 یہ ضروری نہیں کہ ہر میڈیا منفی ہو، لیکن والدین کو دھیان رکھنا چاہیے کہ بچہ کیا دیکھ رہا ہے اور اس سے کیا سیکھ رہا ہے۔
🌟 والدین کی رہنمائی سے بچے میڈیا کے اثرات کو صحیح طریقے سے سمجھ سکتے ہیں اور اپنی سوچ، رویّے اور جذبات کو بہتر انداز میں ڈھال سکتے ہیں۔
🔟 بچے کی صحت، نشوونما اور رویّے کے لیے ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا بہت اہم ہے۔
👈 مناسب غذا، نیند اور ورزش نہ صرف بچے کی جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ اس کا براہِ راست اثر ان کے رویّے اور ذہنی صحت پر بھی پڑتا ہے۔
👈 جب بچے جسمانی طور پر صحتمند اور توانائی سے بھرپور ہوں، تو وہ بہتر طریقے سےسیکھتے ہیں، جذبات پر قابو پاتے ہیں اور مثبت رویّے اپناتے ہیں۔
🌟 والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کریں، تاکہ بچے خوش، مطمئن اور متوازن شخصیت کے حامل بنیں۔
✍️
🤲 رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا 🤲
اے ہمارے رب! ہمیں ہمارے زوجین اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
#تعلیم
چھوٹے بچوں کو دعائیں، سورتیں اور اذکار سناتے رہیں تاکہ وہ الفاظ سے مانوس ہوں۔
روزمرہ کے کاموں میں عملی طور پر دعائیں سکھائیں، کیونکہ بچے سن کر اور دیکھ کر بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
*لطیف سول کیڈٹ سکول ۔ ~کردارسازی*
*بچوں کو رائے دینے سے روکنا ان کی خود اعتمادی کم کر سکتا ہے۔*
*حقیقت میں بچوں کی رائے کا احترام کرنا ان کی شخصیت اور سماجی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔*
*لطیف سول کیڈٹ
سکول~کردارسازی*
*بچوں کو یہ سمجھائیں کہ دوسروں کی مدد کرنا نہ صرف اخلاقی طور پر اہم ہے بلکہ ان کے دل کو سکون بھی دیتا ہے۔*
*لطیف سول کیڈٹ سکول~کردارسازی*
*مدد کرنا سیکھیں، فائدے کے بغیر۔ ملنا جلنا سیکھیں، مطلب کے بغیر۔ عاجزی سے چلنا سیکھیں غرور کے بغیر۔*
*زندگی جینا سیکھیں، دکھاوے کے بغیر۔*
*لطیف سول کیڈٹ سکول تلواڑہ ~کردارسازی*
*اس دنیا میں کوئی بھی شخص اتنا برا نہیں کہ وہ شیطان ہو اور کوئی بھی شخص اتنا اچھا نہیں کہ وہ فرشتہ ہو تو درگزر کرنا سیکھیں، محبت کرنا سیکھیں اور معاف کرنا سیکھیں۔*
*لطیف سول کیڈٹ سکول~کردارسازی*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Talwara_sohdra
Wazirabad
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 11:59 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |
17/05/2025