G.H.S Gogyal DIR UPPER

G.H.S Gogyal DIR UPPER This page is only for educational purpose.

03/05/2026

#اطلاع براے جماعت دھم

جن طلباء نے جماعت نہم کا امتحان دیا ہے، ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کلاس دہم کی ریگولر کلاسز 4 مئی 2026 بروز پیر سے ان شاءاللہ شروع ہو رہی ہیں۔
تمام طلباء وقت کی پابندی کے ساتھ سکول حاضر ہوں۔ والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بروقت سکول بھیجیں۔

شکریہ

ضروری اطلاع براے جماعت نہم جماعت نہم میں داخل شدہ طلبہ  بورڈ کے درج ذیل ہدایات کے مطابق اپنی ریجسٹریشن (Enrollment) کیلئ...
24/04/2026

ضروری اطلاع براے جماعت نہم

جماعت نہم میں داخل شدہ طلبہ بورڈ کے درج ذیل ہدایات کے مطابق اپنی ریجسٹریشن (Enrollment) کیلئے فارم بی مقررہ تاریخ سے پہلے بنوائیں

انتقال کی خبر گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال کے نہایت شریف النفس اور خوش اخلاق ملازم محمد اسحاق ولد بادشاہ رحمن ماسٹر ایک المن...
27/12/2025

انتقال کی خبر
گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال کے نہایت شریف النفس اور خوش اخلاق ملازم محمد اسحاق ولد بادشاہ رحمن ماسٹر ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ کل بروز اتوار صبح 10 بجے گوگیال میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم سکول ہذا کے کلاس فور ملازم تھے اور اپنی خوش مزاجی و خدمت گزاری کے باعث ہر دل عزیز تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و حوصلہ عطا کرے۔

سیکنڈ سمسٹر رزلٹ 2025گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال میں بزمِ ادب اور سیکنڈ سمسٹر ریزلٹ ڈے کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعق...
22/12/2025

سیکنڈ سمسٹر رزلٹ 2025
گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال میں بزمِ ادب اور سیکنڈ سمسٹر ریزلٹ ڈے کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کی علمی، ادبی اور نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کی چند جھلکیاں تصاویر کی صورت میں پیش کی جارہی ہیں، جن میں طلباء کی خوشی، اساتذہ کی شفقت اور تعلیمی ماحول کی خوبصورتی نمایاں ہے۔ اس تقریب کا مقصد طلباء میں خود اعتمادی، مقابلے کا جذبہ اور تعلیمی شوق کو فروغ دینا تھا-

الحمدللہ!  آج جی ایچ ایس گوگیال کے طلباء نے واڑی زون (بی) کی سطح پر اپنی محنت اور قابلیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔  انہوں نے...
01/11/2025

الحمدللہ!
آج جی ایچ ایس گوگیال کے طلباء نے واڑی زون (بی) کی سطح پر اپنی محنت اور قابلیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
انہوں نے اتھلیٹکس مقابلوں میں ڈسکس تھرو، جیولن تھرو، گولہ پھینک اور 200 میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن جبکہ 100 میٹر دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بچوں اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال  27 اکتوبر 2025  یومِ سیاہ برائے کشمیرآج ہمارے سکول میں یومِ سیاہ منایا گیا، تاکہ ہم کشمیر پر ب...
27/10/2025

گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال
27 اکتوبر 2025
یومِ سیاہ برائے کشمیر

آج ہمارے سکول میں یومِ سیاہ منایا گیا، تاکہ ہم کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت کریں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کریں۔
کشمیر — جنت نظیر وادی، جسے 1947 میں پاکستان یا بھارت کے ساتھ شامل ہونے کا اختیار دیا گیا۔
کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے تھے، مگر 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کر لیا۔

ہم آج بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰

23/10/2025

Welcome to our school, Sir Hazrat Younas! We are really happy to have you with us. Your knowledge and love for teaching will help our students learn and grow. Let us work together to make our school a great place where every student feels supported and can do their best.

فرسٹ سمسٹر رزلٹ 2025گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال میں بزمِ ادب اور فرسٹ سمسٹر ریزلٹ ڈے کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد...
30/09/2025

فرسٹ سمسٹر رزلٹ 2025
گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال میں بزمِ ادب اور فرسٹ سمسٹر ریزلٹ ڈے کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کی علمی، ادبی اور نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و اساتذہ کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کی چند جھلکیاں تصاویر کی صورت میں پیش کی جارہی ہیں، جن میں طلباء کی خوشی، اساتذہ کی شفقت اور تعلیمی ماحول کی خوبصورتی نمایاں ہے۔ اس تقریب کا مقصد طلباء میں خود اعتمادی، مقابلے کا جذبہ اور تعلیمی شوق کو فروغ دینا تھا-

اہم اطلاع برائے ونٹر زون اسکولز (خیبرپختونخوا)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق شدید بارشوں، سیلاب اور ل...
18/08/2025

اہم اطلاع برائے ونٹر زون اسکولز (خیبرپختونخوا)

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام ونٹر زون اسکولز (سرکاری و نجی) کو 19 اگست 2025 سے 25 اگست 2025 تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ طلباء، اساتذہ اور اسکول اسٹاف کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دعوت نامہ بسلسلہ جشن آزادیمحترم و مکرم ۔۔۔۔۔۔اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ کو...
13/08/2025

دعوت نامہ بسلسلہ جشن آزادی
محترم و مکرم ۔۔۔۔۔۔اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کل بروز جمعرات 14 اگست 2025 کو ملک کے طول و عرض میں یوم آزادی منایا جائے گا۔ اسی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول گوگیال میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں عمائدین قوم و مشران شرکت کریں گے۔ آپ حضرات سے استدعا ہے کہ شرکت فرما کر ہماری حوصلہ افزائی فرمائے۔
منجانب:- ہیڈ ماسٹر و جملہ اساتذہ کرام GHS گوگیال۔

Address

Gogyal
Warai

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923099756448

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.H.S Gogyal DIR UPPER posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to G.H.S Gogyal DIR UPPER:

Shortcuts

Share

Category