Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا

  • Home
  • Pakistan
  • Wana
  • Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا

Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا یہاں پر بچوں کو عربی انگلش اردو کورس درس نظامی حفظ تجوید کمپیوٹرکورس میٹرک تک وغیرہ سکھائی جاتی ہے

02/06/2026

مدرسہ عربیہ عبیدیہ وان

القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا
ہمارے ہونہار طالبِ علم یحییٰ اس ویڈیو میں عربی زبان میں اپنا تعارف پیش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اپنی عربی تعلیم، تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے عزائم و شوق کے بارے میں بھی نہایت خوبصورت انداز میں اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔
مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا میں طلبہ کو عربی زبان کی تعلیم، گفتگو، تحریر، تقریر اور عملی مشقوں کے ذریعے اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ عربی زبان میں اپنی بات پیش کر سکیں۔
📚 سرپرستی و نگرانی: مہتمم: مولانا نورالرحمن صاحب
فاضل جامعہ عبیدیہ فیصل آباد، خادمِ خاص حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ
نائب مہتمم و ناظمِ تعلیمات:
شیخ مولانا مفتی قاری محبوب الرحمن صاحب
تلمیذِ رشید حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ، تخصص فی العربیہ، مدرسہ ابن عباس کراچی، شاگردِ شیخ موسیٰ العراقی صاحب
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو دینِ اسلام کا مخلص خادم، بہترین عالمِ دین اور عربی زبان کا ماہر بنائے۔ آمین۔

ہمارے مدرسے کا وٹسپ چینل ہے اسکو فالو کریں https://whatsapp.com/channel/0029Vb8bT57B4hdJlIfDnx1g
02/06/2026

ہمارے مدرسے کا وٹسپ چینل ہے
اسکو فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb8bT57B4hdJlIfDnx1g

Follow ‎Madrasa Arabia Ubaidia Wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا‎'s WhatsApp channel. ‎مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا۔القرآن ایجوکیشن سسٹم وانایہاں یتیم اور بے سہارا بچوں کی دینی و عصری تعلیم، عربی زبان، انگلش زبان، تجوید، حفظِ قرآن،درس نظامی طلباء کی سرگرمیوں اور مدرسے کی اہم اپ ڈیٹس کیلئے ہمارا چینل فالو کریں۔
00923037473741.‎ Join 17 followers for the latest updates.

31/05/2026

عربی نظم
مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا
ہمارے مدرسے کے طلباء کرام عربی زبان میں خوبصورت #نظم پیش کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ طلباء کی عربی زبان پر محنت، مشق اور اعتماد کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا میں عربی زبان کی ہر قسم کی مشق کرائی جاتی ہے، جس میں تکلم، نظم، مکالمہ، قراءت، تحریر اور قواعد شامل ہیں، تاکہ طلباء عربی زبان کو صحیح انداز میں سیکھ سکیں اور عملی طور پر استعمال کرسکیں۔
جنوبی وزیرستان وانا میں یہ ادارہ عربی زبان اور دینی و عصری تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کررہا ہے، جہاں طلباء کی علمی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
مہتمم: مولانا نورالرحمن صاحب
نائب مہتمم و ناظم تعلیمات: شیخ مولانا مفتی قاری محبوب الرحمن صاحب تلمیذِ خاص شیخ موسیٰ العراقی صاحب
پتہ: زیڑی نور کالونی، تورسلی روڈ، نزد جاوید سلطان کیمپ، مین انگوراڈہ روڈ، جنوبی وزیرستان وانا، خیبر پختونخوا، پاکستان
03037473741
اللہ تعالیٰ اس ادارے، اساتذہ کرام اور طلباء کو مزید ترقی، کامیابی اور اخلاص عطا فرمائے۔ آمین۔









#وانا










Huffaz Education System Pakistan Huffaz Education System Lahore

30/05/2026

مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا
عید الاضحیٰ کی بابرکت مناسبت سے ہمارے مدرسے کے طلباء کرام انگلش زبان میں خوبصورت مکالمہ پیش کررہے ہیں۔
الحمدللہ! یہاں طلباء کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور عملی ہر قسم کی بہترین تربیت کی جاتی ہے، تاکہ بچے مستقبل میں دین و ملت کے بہترین خادم بن سکیں۔
مدرسہ ہٰذا میں قرآن مجید، عربی زبان، انگلش اور عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
از طرف:
مہتمم مدرسہ
مولانا نورالرحمن صاحب
فاضل جامعہ عبیدیہ فیصل
نائب مہتمم و ناظمِ تعلیمات
شیخ مولانا مفتی قاری محبوب الرحمن صاحب
03037473741
زیڑی نور کالونی تورسلی روڈ نزد جاوید سلطان کیمپ مین انگوراڈہ روڈجنوبی وزیرستان وانا خیبرپختونخوا پاکستان
Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا

مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
29/05/2026

مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا
Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا

مختصر حالاتِ زندگیپیر  #طریقت  #رہبرِ  #شریعت حضرت مولانا  #قاری  #عبدالغفور وزیرستانی رحمۃ اللہ علیہسرپرستِ اعلیٰMadras...
28/05/2026

مختصر حالاتِ زندگی
پیر #طریقت #رہبرِ #شریعت حضرت مولانا #قاری #عبدالغفور وزیرستانی رحمۃ اللہ علیہ
سرپرستِ اعلیٰ

Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا
پیر طریقت، رہبرِ شریعت، ولی کامل حضرت مولانا قاری عبدالغفور وزیرستانی رحمۃ اللہ علیہ اپنے آبائی گاؤں خمرنگ، وانا وزیرستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم کا نام خان پاؤ رحمۃ اللہ علیہ تھا۔ آپ کا تعلق وزیر خاندان کی ذیلی شاخ خوجل خیل اور اس کی ذیلی شاخ سنی خیل سے تھا۔
تعلیم و تربیت
آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم میران شاہ میں حاصل کی۔ سن 1947ء میں بنوں کے ایک دینی مدرسہ میں درجہ اولیٰ میں داخل ہوئے۔ اسی دوران تقریباً چالیس دن تک اے پی فقیر رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں رہے اور ان سے حزب البحر کی اجازت بھی حاصل کی۔
بعد ازاں خیرالمدارس مردان میں داخلہ لیا، پھر مولانا غلام اللہ خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی میں دورۂ حدیث شیخ عبدالرحمان مینوی رحمۃ اللہ علیہ سے پڑھا۔ دورۂ حدیث سے فراغت کے بعد جامعہ اشرفیہ لاہور میں علمِ تجوید کے حصول کیلئے داخلہ لیا اور چار سال تک تجوید و سبعہ عشرہ میں مہارت حاصل کی۔
اساتذۂ کرام
آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ سے نسائی شریف پڑھی۔ دیگر ممتاز اساتذہ میں حضرت مفتی کفایت اللہ رحمۃ اللہ علیہ، مولانا ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ، مولانا رسول خان صاحب، شیخ عبدالرحمان مینوی رحمۃ اللہ علیہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالغنی المعروف صوابی مولوی صاحب، اور مولانا جمشید صاحب المعروف بزرگ صاحب مردان رحمہم اللہ شامل ہیں۔
جامعہ اشرفیہ لاہور میں زمانۂ طالب علمی کے دوران قاری طیب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ ہر سال امتحانات لینے تشریف لاتے تھے اور آپ سے بھی امتحان لیتے تھے۔
ہم سبق ساتھی
آپ کے معروف ہم سبق ساتھیوں میں:
شیخ الحدیث حضرت مولانا الطاف الرحمن صاحب دارالعلوم سرحد پشاور
شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحنان صاحب المعروف ملنگ صاحب پٹن کوہستان
شامل تھے۔
طریقت و خلافت
حضرت قاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے سب سے پہلے سلسلہ قادریہ میں حضرت مولانا سید عزیر گل شاہ رحمۃ اللہ علیہ (ماشوخیل کوہاٹ) سے بیعت کی اور خلافت حاصل کی۔
بعد ازاں شیخ المشائخ خواجہ عبدالمالک صدیقی رحمۃ اللہ علیہ ڈیرہ نواب صاحب، ضلع بہاولپور سے سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کی۔ مورخہ 24 جمادی الاول 1387ھ بوقتِ عشاء آپ کو خلافت عطا فرمائی گئی۔
اس کے بعد شیخ المشائخ مولانا ابوالحسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ (رانو گڑھی پشاور) سے سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت کی اور آپ کو سلسلہ چشتیہ، قادریہ، سہروردیہ، قلندریہ اور نقشبندیہ میں خلافت حاصل ہوئی۔
اسی طرح پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ خواجہ عبداللطیف صاحب رحمۃ اللہ علیہ (ڈانگ بابا مردان) سے بھی بیعت کی اور سلسلہ چشتیہ و قادریہ میں خلافت حاصل کی۔
مولانا ادریس انصاری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی 2 مئی 1971ء کو مقام ہوتی مردان میں آپ کو سلسلہ نقشبندیہ کی خلافت عطا فرمائی۔
تعلقات و صحبتیں

آپ کے #بھائی #ملا #محمدکریم رحمۃ اللہ علیہ، جو کہ 2004 میں وفات پاگئے حضرت شمس الحق افغانی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد تھے۔ ان کا خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمۃ اللہ علیہ کندیاں شریف، عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ
خانقاہ کربوغہ شریف والے
اور پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمتہ اللہ اور دیگر اکابر علماء و مشائخ سے گہرا تعلق تھا۔ وہ ہمیشہ بزرگوں کی صحبتوں اور دینی مجالس کا ذکر فرمایا کرتے تھے۔
قیام
آپ رحمۃ اللہ علیہ ضلع مردان کے گاؤں ملیانو کلے، فاطمہ روڈ میں مقیم تھے، جہاں آپ نے دین کی خدمت، اصلاحِ معاشرہ، تعلیم و تربیت، اور رشد و ہدایت کا عظیم فریضہ انجام دیا۔
اولاد
آپ رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان یہ ہیں:
1۔ مولانا حافظ پیر حبیب اللہ صاحب دامت برکاتہم
2۔ مولانا حافظ ولی اللہ صاحب
3۔ مولانا حافظ خلیل اللہ صاحب
4۔ مولانا حافظ رفیق اللہ صاحب
5۔ مولانا حافظ شفیق اللہ حقانی صاحب
6۔ مولانا حافظ عزیز اللہ صاحب
آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے تمام صاحبزادگان کو خلافت سے نوازا۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ ہر بیٹے کی پیدائش پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں تشریف لاکر ان کے نام تجویز فرماتے تھے۔
وصال
طویل علالت کے بعد پیر طریقت رہبرِ شریعت حضرت مولانا قاری عبدالغفور وزیرستانی رحمۃ اللہ علیہ بروز ہفتہ 23 مئی 2026ء کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ کو ضلع مردان، ملیانو کلے فاطمہ روڈ میں اپنی مسجد کے قریب سپردِ خاک کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور ان کے علمی و روحانی فیوض کو تا قیامت جاری و ساری رکھے۔ آمین۔
از طرف
مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
القرآن ایجوکیشن سسٹم وانا
مہتمم: مولانا نورالرحمن صاحب فاضل جامعہ عبیدیہ فیصل خادم خاص حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ
نائب مہتمم و ناظم تعلیمات: شیخ مولانا مفتی قاری محبوب الرحمن صاحب
فاضل جامعہ عبیدیہ فیصل آباد خادم تلمیذ رشید حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ
تخصص فی العربیہ
تلمیذ خاص شیخ موسیٰ العراقی صاحب کراچی
پتہ زیڑی نور کالونی تورسلی روڈ نزد جاوید سلطان کیمپ مین انگوراڈہ روڈجنوبی وزیرستان وانا خیبرپختونخوا پاکستان
03037473741
mofte Husain ahmad wazir Aziz Ullah Chishti Said Alam Umati Shafiq Ullah Haqqani JUI Digital Media Cell Lower Wazirestan Hammad Ullah Yousufzai JUI District Mardan الجامعة الاسلامية بابوزئى مردان Huffaz Education System Lahore Saif Ullah قاری حبیب الرحمن جامعہ دارالعلوم وزیرستان وانا #تصوف #حقانیہ #علماء #حقانی #دینی #وانا #وزیرستان Muhammad Afaq Khan

انا للہ وانا الیہ راجعونبڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ طویل علالت کے بعد:ہمارے دادا جان 🖤 پیر طریقت رہ...
24/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ طویل علالت کے بعد:
ہمارے دادا جان
🖤 پیر طریقت رہبر شریعت، حضرت مولانا قاری عبدالغفور وزیرستانی صاحب
خلیفہ مجاز حضرت مولانا عبد المالک صدیقی رحمتہ اللہ خانیوال
سرپرست اعلیٰ مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
اس فانی دنیا سے کوچ کر کے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شیء عندہ باجل مسمی۔
حضرت صاحب کی وفات ملت اسلامیہ، بالخصوص ہمارے علاقے کے لیے ایک بہت بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، قرآن پاک کی اشاعت اور شریعت و طریقت کی ترویج کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
🕒 نمازِ جنازہ کا شیڈول:
بروز: اتوار (آج، 24 مئی)
وقت: ٹھیک شام 5:00 بجے (بعد نمازِ عصر)
مقام: شاہ گئی گراؤنڈ، نزد رنگ روڈ، ملیانو کلے، فاطمہ روڈ مردان
خصوصی اپیل:
تمام محبین، مریدین، علماء کرام اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور حضرت صاحب کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔
منجانب:
انتظامیہ و پسماندگان، مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
مہتمم مولانا نورالرحمن صاحب
نائب مہتمم وناظم تعلیمات شیخ مولانا مفتی قاری محبوب الرحمن صاحب

23/05/2026

قرآن مجید
ہمارے مدرسے میں ہر طالب علم کیلئے تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید پڑھنا لازمی ہے
اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کہ طلباء کرام کس طرح تجوید کے ساتھ قرآن مجید پڑھ رہے ہیں
حالانکہ اس میں کچھ ابتدائی طلباء جنہوں نے قرآن مجید ناظرہ کے ساتھ مکمل نہیں کیا #قرآن #اسلام #حدیث #تجوید #حفظ

مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا
09/02/2026

مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا

Address

Angoor Adda Road Zari Noor Colony Near Javed Sultan Camp
Wana
29540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrasa arabia ubaidia wana مدرسہ عربیہ عبیدیہ وانا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category