A+ Plus Science Academy Wahndo

A+ Plus Science Academy Wahndo Best Institute in Area Wahndo, whose purpose to serve the Nation with quality education..

ہمیں اختلاف سسٹم سے ہے سسٹم چلانے والوں سے ہے لیکن یہ سبز حلالی پرچم ہماری پہچان ہے اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہ...
14/08/2024

ہمیں اختلاف سسٹم سے ہے سسٹم چلانے والوں سے ہے لیکن یہ سبز حلالی پرچم ہماری پہچان ہے اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے🇵🇰

Alhamdulillah..🥰
09/07/2024

Alhamdulillah..🥰

22/05/2024

سکون کی تلاش میں آپ ، ایسی منزل پہ پہنچ گئے ہو ، جہاں سکون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔
اب ان منزلوں سے نکلنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ تھوڑا سا خاموش ہو جاؤ ،
ٹھہر جاؤ ، اس گھڑی کو نکلنے دو ،
آپ اپنے موجود عمل سے نجات پا لو ،
اور اپنے آپ کو ، اپنے موجود الجھاؤ سے الگ کر لو ۔
: یہ جو آپ کی پھیلنے کی خواہش ہے اگر یہ آپ کے اندر کوئی دقّت پیدا کر رہی ہے تو سمٹ جاؤ ، ٹھہر جاؤ ، اور رک جاؤ ۔
” تو آپ کو سکون مل جائے گا ۔ “

حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ

کتاب۔گفتگو 3

Set limits, not everyone deserves your vibe.😎
18/05/2024

Set limits, not everyone deserves your vibe.😎

18/04/2024

میٹرک والو۔۔۔۔۔۔۔

دور اندیشی بڑی چیز ہے اور اگر یہ دور اندیشی والدین میں آ جائے تو بچوں کے مستقبل سنور جائیں ۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کس معاملے میں دور اندیشی درکار ہے ؟ آپ کو یاد دہانی کراتا چلوں کہ بچے میٹرک کے امتحان سے فارغ ہو چکے ہیں اور اب سب سے اہم کام ان کے وقت کو مثبت استعمال میں لانا ہے ۔ اکثریت طلبا یقینا یہ سوچ رہے ہوں گے کہ تین چار مہینے آرام کرنے ، ہلہ گلہ کرنے اور ہوٹلنگ کرنے کا وقت ہے تو یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔
اساتذہ نے تو اپنا کام کردیا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ سکول سے سبکدوش ہونے والے بچوں کے فارغ وقت کا والدین کیسے مفید بناتے ہیں جو بچے نہ تو کوئی سمر کیمپ جائن کریں گے نہ ہی ٹیوشنز یا کسی وقت اس گولڈن وقت کسی طرح ضائع کرلیں وہ اس انجام سے بے خبر ہیں ۔ کہ پڑھائی میں طویل وقفہ آنے سے اور کتابوں سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد دوبارہ سلسلہ جوڑنا ان کے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے خاص طور پر وہ بچے جو اردو میڈیم سے انگلش میڈیم میں اتے ہیں ان کے لیے تو یہ مرحلہ نہایت ہی مشکل ہوتا ہے جبکہ جو بچے ان چار پانچ ماہ کو موبائل اور موویز دیکھنے پر لگا دیتے ہیں تو ان کے لیے انٹر کے مضامین پہاڑ لگنے لگتے ہیں ۔ کیونکہ میٹرک اور انٹر کے کانسپٹ ، طریقہ کار اور طریقہ تدریس میں بہت فرق ہے ، انٹر میٹرک کی نسبت گنجلک ہے ۔
بطور استاد میں یہی مشورہ دینا چاہوں گا کہ ان بچوں کے وقت کو ضائع مت کیجیے ، ان کو کم ازکم اس قابل تو بنائیں کہ اپنا چالیس سے پچاس فیصد کورس سیپتمبر تک مکمل کر لیں ، میتھ اور سائنس کے کلیے اور فارمولے سمجھ لیں ، انگریزی اور اردو کی ریڈنگ بہتر کرلیں ۔۔۔ اگر آپ کے بچے اس وقت میٹرک امتحان دے کر فارغ ہیں تو نتیجہ آنے تک ان کو شتر بے مہار چھوڑنا ان پر ظلم کرنے کے مترادف ہے ۔ جہاں نماز کی پابندی اور اخلاقی اقدار سے شناسائی پر توجہ دیں وہیں ان کی انٹر میڈیٹ کی تعلیم کا بھی فوری انتظام کریں ۔ کسی اچھی اکیڈمی یا ٹیوٹر سے رابطہ کرکے ان کا قیمتی وقت بچا لیں ۔
میرا اوڑھنا اور بچھونا ہی تعلیم و تدریس ہے ، میں اچھی طرح اندازہ لگا سکتا ہوں کہ بچے گندھی مٹی کی طرح ہوتے ہیں ان کو چاک پر رکھ کر جو شکل دینا چاہیں دے سکتے ہیں لیکن جب یہ پک کر تیار ہوجائیں تو انہیں توڑا تو جا سکتا ہے ۔۔ موڑا نہیں جا سکتا ۔
اس لیے اپنے کچے برتنوں کی حفاظت کریں ۔ ان کی ذہن سازی اور مستقبل سازی پر توجہ دیں ۔۔

31/03/2024

Address

Ashraf Marriage Hall Street, Near PTCL Exchange, Waleed Town Wahndo
Wahndo

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A+ Plus Science Academy Wahndo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category