بچوں کی دسمبر کی چھٹیاں: والدین کے لیے رہنمائی
بچوں کو دسمبر کی چھٹیاں ہو چکی ہیں اور فطری طور پر یہ دن ان کے لیے خوشی، آزادی اور تازگی کے ہوتے ہیں۔ ایسے میں والدین کو چاہیے کہ بچوں کی خوشیوں پر اپنی انا یا غیر ضروری سختی کا پانی نہ پھیریں۔ انہیں کھیلنے دیں، ہنسنے دیں اور *انجوائے* کرنے دیں، البتہ سردی سے بچاؤ کا مناسب انتظام ضرور کریں۔ یہ چند دن بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے بے حد اہم ہوتے ہیں۔
بچے دسمبر کی چھٹیاں کیسے گزاریں؟ — چند مفید تجاویز
1. بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ سے بچائیں۔ اپنے غصے اور الجھن پر قابو رکھیں۔ یہ دو ہفتے بچے آپ کے پاس ہوں گے، لہٰذا محبت اور نرمی سے پیش آئیں۔ چند دن کے مہمان ہیں، پھر اسکول، مدرسہ اور ٹیوشن کی مصروفیات شروع ہو جائیں گی۔
2. بچوں کو دل کھول کر کھیلنے دیں، البتہ صبح 8 بجے تک اور شام 5 بجے کے بعد انہیں **ان ڈور گیمز** کی طرف راغب کریں۔
3. مختلف اور دلچسپ کہانیوں کی کتابیں لا کر دیں تاکہ بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا ہو۔
4. والد حضرات بچوں کو اپنے آفس، دکان یا ورکشاپ کا وزٹ کروائیں تاکہ انہیں عملی زندگی سے آگاہی ہو۔
5. بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، ان سے باتیں کریں اور اچھی باتیں سکھائیں۔
6. بچوں کے کلاس فیلوز کو گھر بلائیں، انہیں کھانا کھلائیں اور بچوں کو مل جل کر وقت گزارنے دیں۔
7. قریبی رشتہ داروں کے ہاں لے کر جائیں تاکہ رشتوں میں محبت اور اپنائیت بڑھے۔
8. کسی قریبی سیرگاہ کی سیر کروائیں اور واپس آ کر بچوں سے “آج کی سیر” کے عنوان سے مضمون یا کہانی لکھوائیں۔
9. بچوں کو ایک پیاری سی ڈائری اور چند رنگین پنسلیں لے کر دیں تاکہ وہ اپنی ڈائری لکھ سکیں، اس سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے ڈائری کے بجائے کلر بکس دیں۔
10. بچوں کی پسند کے کھانے بنا کر کھلائیں تاکہ وہ خوشی محسوس کریں۔
11. بچوں کو پیدل سیر کروائیں۔ خود بھی صبح یا شام کی سیر کریں اور بچوں کو ساتھ لے جائیں۔
12. گھر کے باہر چھوٹا سا باغیچہ بنائیں یا گملے لے دیں جن میں بچے پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔
13. بچوں کو معلوماتی، مزاحیہ، اسلامی اور اخلاقی تربیت سے متعلق ویڈیوز دکھائیں، جیسے مدنی چینل یا دیگر مفید تعلیمی سلسلے۔
14. بچیوں کو مائیں کھانا پکانا اور گھر کی صفائی سکھائیں، جبکہ بچوں کو برتن دھونا، کپڑے دھونا اور کمروں کی صفائی جیسے کام سکھائیں۔
15. بچوں کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے “دعوت، دعوت” کھیل کھیلائیں اور انہیں مہمان نوازی کے آداب سکھائیں تاکہ وہ میزبان اور مہمان بننے کا سلیقہ سیکھیں۔
16. بچوں کو ساتھ ملا کر مسجد، گلی محلے، جنازہ گاہ یا اپنے مرحومین کی قبروں کی صفائی کے لیے لے جائیں تاکہ خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا ہو۔
یہ چھٹیاں بچوں کے لیے صرف آرام کا وقت نہیں بلکہ تربیت، محبت اور یادگار لمحات دینے کا بہترین موقع ہیں۔ اگر والدین اس وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں تو بچے جسمانی، ذہنی اور اخلاقی طور پر مضبوط بن سکتے ہیں۔
Galaxy School Of Excellence
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Galaxy School Of Excellence, Wah cantt, Wah.
28/05/2025
“Tamam Ahl-e-Islam ko Zil Hajj Ka Chand Mubarak Ho".
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ
16/02/2025
🍊*Happy Orange Day!*🍊
Today, we celebrated the power of the color "*Orange*" in * School*. It is not just a color; it is a symbol of joy, creativity, and enthusiasm! ..
Winter days celebration ☃️ 🎉
filled with laughter , joy, and amazing 😉
Thank you to every student of GSE who joined us for this unforgettable day! 🎁✨ Until next year...❤️
gala 2025
# Galaxy Schools of Excellence
Memories
winter fun gala Celebration
Activity done by students of class play group
We make things little bit interesting for our little champions😍
30/11/2024
🍂🍂🍂🍂🍂🍂is the second spring when every leaf is a flower." Nature-based activities, such as collecting leaves, can inspire creativity and encourage children to develop their own ideas and interests.
"Galaxy school of excellence🌟
celebrated autumn in an intriguing way, spreading golden hues.
🌟Galaxy school of Excellence
Our Lovely student's enjoying their Eid Milan party 🥳
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Wah Cantt
Wah