Ikrash Online Quran Academy

Ikrash Online Quran Academy

Share

Online Quran Teacher
Learn Quraan With Professional Teacher
we Provide One to One Class on WhatsApp/Skype/Zoom. WhatsApp For More Details:
03472797799

07/12/2025
24/11/2025

ہم اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟

نیا ڈنر سیٹ خریدا ہے تو کھانا پرانے میں کیوں کھایا جائے؟
نئے کپڑے سلوائے ہیں تو اُنہیں عام حالات میں بھی پہننے میں کیا مضائقہ ہے؟
گھر میں ڈیڑھ لٹر والے کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلوں کے انبار لگتے جارہے ہیں لیکن پھینکنے کا حوصلہ نہیں پڑ رہا۔
نیا بلب خرید لیا ہے تو پرانے کو سٹور میں کیوں سنبھال کے رکھ دیا ہے؟
نئی بیڈ شیٹ کیوں سوٹ کیس میں پڑی پڑی پرانی ہوجاتی ہے؟
جہیز میں ملی نئی رضائیاں کیوں بیس سال سے استعمال میں نہیں آئیں؟
باہر سے آیا ہوا لوشن کیوں پڑا پڑا ایکسپائر ہوگیا ہے؟؟؟
دل چاہیے۔۔۔! نئی چیز استعمال کرنے کے لیے پہاڑ جتنا دل چاہیے ‘جو لوگ اس جھنجٹ سے نکل جاتے ہیں ان کی زندگیوں میں عجیب طرح کی طمانیت آجاتی ہے۔ یہ شرٹ خریدیں تو اگلے دن پورے اہتمام سے پہن لیتے ہیں۔

دن پہ دن گذرتے جاتے ہیں لیکن ہم نقل کی محبت میں اصل سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔
کسی کے گھر سے کیک آجائے تو خود کھانے کی بجائے سوچنے لگتے ہیں کہ آگے کہاں دیا جاسکتا ہے۔
ہر وہ کیک جس پر لگی ٹیپ تھوڑی سی اکھڑی ہوئی ہو‘اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل خانہ نے ڈبہ کھول کر چیک کیا ہے اور پھر اپنے تئیں کمال مہارت سے اسے دوبارہ پہلے والی حالت میں جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔پتانہیں کیوں ہم میں سے اکثر کو ایسا کیوں لگتاہے کہ اچھی چیز ہمارے لیے نہیں ہوسکتی۔

اور تو اور ہم بچے سے جوان ھو گئے مگر اپنے ناپ کے کپڑے اور جوتے نصیب نہ ھوئے ، جوتا احتیاطاً ایک دو نمبر بڑا لیا جاتا، لاکھ پہن کر رو کر بھی دکھایا کہ دیکھو اماں میری ایڑھی تو اس جوتے کی کمر تک جا رھی ھے مگر ایک ہی جواب کہ پاؤں بڑھ رھا ھے اگلے سال پورا ھو جائے گا اور قسم سے اگلا سال آیا بھی نہ ھوتا اور جوتا لیرو لیر ھو جاتا ، کپڑے ہمیشہ ایک بالشت بڑے رکھوانے ہیں تا کہ اگلے سال چھوٹے بھائی کو بھی پورے ھو جائیں ـ ،،
ہم ساری زندگی اچھے لباس کے میلا ہونے کے ڈر سے جیتے ہیں اور پھر ایک دن دودھ کی طرح اجلا لباس پہن کر مٹی میں اتر جاتے ہیں۔۔۔

'خوش رھیے اور خوشیاں بانٹیے .....!!
اپنی چیزوں کو وقت پر استعمال کریں زندگی کا ایک پل بھی بھروسہ نہیں ہے. سب کچھ ادھر ہی چھوڑ جانا ہے.
منقول

23/11/2025

*📖 "قرآن—صرف کتاب نہیں، زندگی کا پیغام ہے!"*

*کیا آپ جانتے ہیں؟*
قرآنِ مجید دنیا کی واحد کتاب ہے:
✅ جو *بغیر کسی تبدیلی* کے 1400 سال سے موجود ہے
✅ جو *ہر زمانے کی رہنمائی* فراہم کرتی ہے
✅ جو صرف پڑھنے کی نہیں، *سمجھنے اور عمل کرنے کی کتاب* ہے
🌟 *آئیے، خود سے ایک سوال کریں:*

*آخری بار ہم نے قرآن صرف تلاوت کے بجائے سمجھ کر کب پڑھا؟*
👇 کمنٹس میں "ان شاء اللّٰہ" لکھیں اگر آپ آج سے روزانہ 1 آیت سمجھنے کا ارادہ کرتے ہیں۔
📌 *دل سے دل تک:*
"یہ کتاب ایسی ہے، جس میں کوئی شک نہیں، ہدایت ہے پرہیزگاروں کے لیے۔"
(سورۃ البقرہ: 2)
🔁 *شیئر کریں تاکہ یہ پیغام کسی اور کے دل کو بھی چھو جائے!*
Ikrash Online Quran Academy
قرآن مجید راہ ہدایت #قران

17/10/2025

!السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
🌙 گھر بیٹھے قرآن سیکھیں! 🌙

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے یا آپ خود بہترین انداز میں قرآن پڑھ سکیں؟
تو عکراش آن لائن قرآن اکیڈمی آپ کے لیے حاضر ہے!

✅ نورانی قاعدہ
✅ ناظرہ قرآن
✅ حفظ القرآن
✅ مسنون دعائیں اور کلمے
✅ اسلامی آداب
✅ بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی کلاسز

💻 کلاسز اسکائپ، زوم اور واٹس ایپ پر

📞 ابھی ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں: [03472797799]

https://www.facebook.com/profile.php?id=61556330050525&mibextid=ZbWKwL
برائے مہربانی ہمارے پیج کو لائیک اور فالو کریں اور اپنے دوستوں کو آگے شیئر کریں ۔

Ikrash Online Quran Academy Online Quran Teacher
Learn Quraan With Professional Teacher
we Provide One to One Class on WhatsApp/Skype/Zoom.
WhatsApp For More Details:
03472797799

17/10/2025

📖✨ تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا کیوں ضروری ہے؟ ✨📖

قرآن مجید اللہ کا کلام ہے — اور جب ہم اللہ کا کلام پڑھتے ہیں تو اسے درست تلفظ، احترام اور خوبصورتی کے ساتھ پڑھنا ہمارا فرض ہے۔
اسی لیے تجوید سیکھنا ہر قاری کے لیے نہایت ضروری ہے۔

💫 تجوید کا مطلب ہے:
قرآن کے حروف کو ان کے صحیح مخرج (ادائیگی کے مقام) سے، درست آواز اور اصول کے ساتھ پڑھنا۔

🌿 فوائدِ تجوید:
✅ قرآن کے الفاظ اور معنی درست رہتے ہیں
✅ تلاوت میں حسن اور روحانیت بڑھتی ہے
✅ پڑھنے والے کو سکون اور اجرِ عظیم حاصل ہوتا ہے
✅ غلط تلفظ سے بچاؤ ہوتا ہے جو معنی بدل سکتا ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“قرآن کو عربی لہجے اور خوبصورتی سے پڑھو۔” (بیہقی)

آئیے! آج سے کوشش کریں کہ ہم قرآن صرف پڑھنے نہیں، تجوید کے ساتھ پڑھنے والے بنیں ❤️



Want your school to be the top-listed School/college in Wah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Wah

Category

Website

Address


Wah