15/06/2026
بزمِ پیغام کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت پیغام محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء کے لیے ایک منفرد تربیتی کھیل “نور یا اندھیرا” متعارف کروایا گیا۔
یہ کھیل شاہین سیٹ کی معروف کتاب “نورپور” سے ماخوذ تھا، جس کا مقصد بچوں میں نورپور کے پیغام، مثبت سوچ، کردار سازی اور اچھائی و برائی کے فرق کو صرف الفاظ کے ذریعے نہیں بلکہ عملی سرگرمی اور جسمانی learning کے ذریعے اجاگر کرنا تھا۔
شرکاء نے بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ اس سرگرمی میں حصہ لیا، جس نے محفل کو مزید مؤثر، دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔
CharacterBuilding PhysicalLearning TarbiyatiActivity WahTaxila PositiveLearning YouthDevelopment