07/09/2025
گزشتہ شب 12 ربیع الاول 1447ھ بمطابق ہفتہ بعد نمازِ مغرب جامع مسجد محمد مسکین میں 1500 سالہ جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔
اس روح پرور اجتماع میں پاکستان سنی تحریک شمالی پنجاب کے صدرحضرت علامہ مولانا قاری محمد طاہر اقبال چشتی صاحب نے نہایت ایمان افروز اور جامع خطاب فرمایا۔
محفل میں جید علماء کرام اور مشائخ عظام نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اس بابرکت موقع کو مزید رونق بخشی۔
میں دل کی گہرائیوں سے تمام معزز علماء و مشائخ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اللہ کریم ہم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں حقیقی اتباعِ رسول نصیب کرے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔