Al-Shees Qur'an Academy
"The Quran is a guide to humanity, illuminating the path to truth and enlightenment."
یا اللہ تو غزہ کے مسلمانوں کی مدد فرما آمین🤲
میرے چچا زاد بھائی کے بیٹے حافظ راجہ عبد المعز کی دستاربندی کے موقع پر تقریر💞
04/09/2023
اللہ تعالی ہماری خطاؤں سے درگزر فرمائے روحانی و جسمانی بیماریوں سے شفایاب فرمائے اپنی ناراضگی سے محفوظ فرمائے مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل فرمائے روز محشر رسول اللہﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے خاتمہ بالایمان فرمائے ہماری ان ٹوٹی پھوٹی دعاؤں اور التجاؤں کی قبولیت فرمائے۔
آمین ثم آمین یا ربی...!!🌹♥️🌹
باجا بجانے والوں کو اگر اپنے وہ دادا یا والد بتا دیں جو آگ اور خون کے دریا میں ڈوب کے یہاں تک پہنچے تھے کہ اس دن ان پر کتنی قیامتیں گزریں، کس طرح وہ محض ایک اعلان سے بھری کائنات میں بے بس مسافر ہوگئے، نسلوں اور فصلوں سے ان کا رابطہ یکایک کٹ گیا، جو سردار اور بادشاہ تھے، ایک ہی لمحے فقیر اور بے در ہوگئے۔ ان کا زیور ان کا نہ رہا، ان کے پالے ہوئے جانور ان کے نہ رہے، ان کے گھر اور جائیدادیں ان کی نہ رہیں، جہاں وہ مالکوں کی طرح پھرا کرتے تھے وہاں سے چوروں کی طرح نکلنے پر مجبور ہوگئے، وہ جتنے چلے تھے، راہ میں کٹ کٹ کے بالکل اتنے منزل تک نہ پہنچے، بہت سوں کے پیارے گاجر مولی کی طرح راہ میں کاٹ دئیے گئے، اتنے کہ جو بچے وہ لاشوں پر سے گزرتے رہے، کہیں بہت مرد مار دئیے گئے، کہیں بچے بالکل نہ بچے، کہیں خواتین پکڑ لی گئیں اور کہیں وہ اغیار کے ہاتھوں جانے کے ڈر سے اندھے کنوؤں میں کود گئیں، کچھ وہ لوگ تھے جو زندہ تو بچ گئے مگر زندگی ان کی موت سے بد تر رہی، وہ اپنوں سے بچھڑ گئے اور پھر زندگی بھر نہ ملے، خود میرے والد گرامی کی ایک بہن راہ میں کھو گئیں اور کس طرح زندگی بھر میرے والد ہماری اس ان دیکھی پھپھو کیلئے مضطرب اور متلاشی رہے، یہ ہم ہی جانتے ہیں، یہ دکھ بھرے واقعات اگر یہ نسل جان لے تو باجے بجانے کی بجائے گریبان چاک کر ڈالے اور ہر گھر میں ماتم بپا ہو جائے ، یہ دن صرف دو ہی طرح سے گزارنے کا ہونا چاہئے تھا، اگر ہم میں عقل اور علم ہوتا، اول اس درد میں ڈوب کے شہدائے پاکستان کیلئے دعا کرتے اور دوئم سجدوں میں گر کے تشکر بجا لاتے، یہ رویہ مگر کہیں نہیں ملتا، نہ قومی سطح پر نہ عوامی سطح پر، کہیں فاسقانہ راگ و رنگ ہے تو کہیں سڑکوں پر پاں پاں کرتے بے قابو جوانوں کی ہلڑ بازی، آدمی دکھ سے سوچتا ہے،کوئی بھلا اپنے بزرگوں کی اذیتناک ہجرت و قیامت کا یوں بھی تمسخر اڑاتا ہے؟
14/08/2023
خزاں بہار کا جھگڑا کھڑا نہ ہونے دیا
شجر لگایا بھی خود، خود ہرا نہ ہونے دیا
یوں فرض اپنا نبھاتے رہے طبیب سبھی
کسی کو تیرے مرض کی دوا نہ ہونے دیا
ہر ایک بار کئے وعدے جاں فزا تجھ سے
ہر ایک بار مگر کچھ نیا نہ ہونے دیا
قدم قدم پہ گرے سر کٹائے، اف بھی نہ کی
کسی شکاری کو ہم نے خفا نہ ہونے دیا
لٹا کے بیٹھے ہیں سب مال، جان و تن جن پر
انہیں گلہ ہے کہ ان کو خدا نہ ہونے دیا
ہماری قوم کو محسن کشی کی عادت ہے
کسی بھی لعل کا حق ہی ادا نہ ہونے دیا
ستم یہ ہے کہ 76برس کا ہو کے بھی
یہ بچہ پاؤں پہ ہم نے کھڑا نہ ہونے دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتباف ابرک...!!🌹♥️🌹
14 اگست 1947ء....14 اگست 2023
14/08/2023
*_میرے وطن کے اُداس لوگو۔۔۔_*
_نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو کہ کوئ تُم سے حساب مانگے۔۔۔۔_
*_نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو ،کہ کو کوئ اُٹھ کر کہے یہ تُم سے۔۔۔۔_*
_وفائیں اپنی ہمیں لُٹا دو،وطن یہ اپنا ہمیں تھما دو۔۔۔۔۔_
*_اُٹھو اور اُٹھ کر بتا دو اِنکو کہ ہم ہیں اہلِ ایمان سارے۔۔۔۔_*
_نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے،ہمارے دل میں بس اک خدا ہے۔۔۔۔_
*_جُھکے سروں کو اُٹھا کر دیکھو،قدم کو آگے بڑھا کر دیکھو۔۔۔_*
_یہ ایک طاقت تمھارے سر پر۔۔۔_
*_قدم قدم پر جو ساتھ دے گی،اگر گِرے تو سنبھال لے گئ۔۔۔۔_*
_میرے وطن کے اُداس لوگو۔۔۔۔_
_اُٹھو چلو اور وطن سنبھالو۔۔۔۔!!_
*_ʜᴀᴘᴘʏ ɪɴᴅᴇᴘᴇɴᴅᴇɴᴄᴇ ᴅᴀʏ ᴛᴏ ᴛʜᴇ ɢʀᴇᴀᴛ ɴᴀᴛɪᴏɴ ...!!🌹♥️🌹🇵🇰_*
_𝟷𝟺ᴛʜ ᴀᴜɢᴜsᴛ,𝟷𝟿𝟺𝟽_
_②⓪②③_
🌺 *تم میں سے بہتر کون؟*
🔹 *حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم سب میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید کو سیکھے اور سیکھلائے"*🔹
📗«صحیح بخاری -5027،
سنــن ابــو داٶد-1452 »
10/04/2023
Asalam o alikum,
We At Al-Shees Qur'an Academy ,provide online classes of the Quran. Bring your children towards success by giving education of the Quran. For more details send email or whatsapp messages mentioned on the page.
Jazakumulllah kharian
💥❤️❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Mohallah Bani Dongi Gali Street 07 Near Gulistan Colony
Wah