My LOvEly Islam

My LOvEly Islam

Share

Allah | Hazrat Mohammad ﷺ | Islam
"Allah Is Only One"
"Islam is the best way of life"
"Allah" Islam is a monotheistic religion that originated in the Arabian.

The word "Islam" means submission to Allah's will, and a follower of Islam is called a Muslim. The central belief of Islam is the oneness of God, known as "Allah" in Arabic. Muslims believe that Allah is the only true God, and that Hazrat Mohammad (SAW) is his prophet and messenger. The teachings of Islam are recorded in the Quran, which is considered the holy book of Islam. Muslims believe that t

29/05/2026

سورۃ الفلق میں چار چیزوں سے اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے، اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں۔
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے، مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورۃ الفلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

اب غور کریں سورہ الفلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی، مگر اس کے آغاز میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی صرف ایک صفت کا وسیلہ پکڑا گیا۔
اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
"میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔"
ان چار چیزوں سے...
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب سورۃ الناس کو دیکھیں۔ اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی، مگر آغاز میں اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا:
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ
"میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی، تمام انسانوں کے بادشاہ کی، تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی۔"
صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خنّاس کا وسوسہ۔
اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ! اے تمام انسانوں کے معبود برحق! مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے۔
یہ خنّاس، یعنی چھپا ہوا دشمن، انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان۔
خنّاس اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔ اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے۔ چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے، یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے۔
بڑا خطرناک معاملہ ہے، بہت ہی خطرناک۔ دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے!
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی آتا ہے، ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی ایک کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہوجاتی ہے۔ دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں۔
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چغل خور آتا ہے، باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وایسا وسوسہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے۔
اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں، نظر نہیں آتے۔ آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین! 🤲

27/05/2026

آپ سب کو My LOvEly Islam کی طرف سے عید مبار ک ھو۔۔
🤲🤲

24/05/2026

23/05/2026

19/05/2026

اصل زندگی تو آخرت کی ھے یہ دنیا کھیلا تماشا ھے۔ یہ زندگی دھوکہ ھے۔۔
#زندگی #تماشا #آخرت

17/05/2026

پاکستان بھر میں ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائی جائے گی۔
آپ سب کو چاند بہت بہت مبارک ہو۔ 🌙✨

16/05/2026

یا اللہ ھماری قبر کی منزل آسان فرما ۔ آمین یارب العالمین
#قبرستان #قبر #اللہ

14/05/2026

صرف ایک فرقہ جنت میں جاۓ گا۔۔
😱 #جنت #فرقہ

08/05/2026

نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت کا سب سے بہترین انسان
#بیوی

13/04/2026

وہی منظر… وہی پیغام… اور ایک بار پھر دل دہل گئے مگر ایمان مضبوط ہو گیا
کچھ عرصہ پہلے بھی ایک پلازہ میں ایسا واقعہ سامنے آیا تھا جہاں ہر چیز متاثر ہو گئی تھی مگر مسجد میں موجود قرآنِ پاک محفوظ رہے تھے… اور کچھ عرصہ پہلے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے واقعے نے اسی حقیقت کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ جب ہر طرف نقصان کے آثار تھے، دھواں اور بکھری ہوئی چیزیں تھیں، تو اسی عمارت کی مسجد سے تمام قرآنِ مجید بالکل محفوظ حالت میں نکالے گئے۔ ریسکیو اہلکار جب اندر گئے تو انہوں نے نہایت ادب کے ساتھ ان مقدس قرآن کو اٹھایا—وہ لمحہ دیکھنے والوں کے لیے صرف حیرت نہیں بلکہ ایک پیغام تھا۔

یہ منظر ہمیں فوراً اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کی یاد دلاتا ہے:
“إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ” (سورۃ الحجر: 9)
“بے شک ہم نے ہی اس ذکر (قرآن) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔”

یہ صرف ایک آیت نہیں… بلکہ بار بار ظاہر ہونے والی حقیقت ہے۔ انسان کی بنائی ہوئی چیزیں متاثر ہو سکتی ہیں، مگر اللہ کا کلام اپنی حفاظت خود اپنے رب کے سپرد ہے۔ ایسے مناظر ہمیں جھنجھوڑتے ہیں، ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ قرآن صرف پڑھنے کی چیز نہیں… بلکہ سمجھنے، اپنانے اور اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے آیا ہے۔

یہ واقعہ ایک خاموش پیغام ہے… کہ اللہ جب چاہے اپنی نشانی دکھا دیتا ہے، تاکہ ہم غفلت سے جاگ جائیں اور اس کے کلام سے اپنا تعلق مضبوط کر لیں

Want your school to be the top-listed School/college in Vehari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Vehari