16/07/2025
اگر ہم آپ کے بچے کو پانچ ہزار فیس میں پڑھادیں تو اور کیا چاہئے؟۔۔
پرائیویٹ ادارے چار سے پانچ ہزار ماہانہ فیس لیتے ہیں، دو سے اڑھائی لاکھ لے کر بچے کو انٹر میڈیٹ کرواتے ہیں جبکہ ہم ایک سال کی صرف پانچ ہزار فیس لے کر پڑھارہے ہیں۔
مہنگائی کےاس طوفان میں کامرس کالج وہاڑی جیسے سرکاری اور معیاری تعلیمی ادارے ہم جیسے غریبوں کے لئے نعمت سے کم نہیں۔۔
آپ تشریف لائیں کالج دیکھیں، صفائی ستھرائی میں اپنی مثال آپ ہے ایسی صفائی ستھرائی آپ کو بہت کم دیکھنے کو ملے گی۔ دنگا فساد اور ہر قسم کی سیاسی اور فرقہ ورانہ سرگیوں سے پاک صاف اور پرسکون ماحول بچے کی تعلیم وتربیت کیلئے بہت ضروری ہے جو کہ اس کالج کی منفرد خصوصیت ہے۔
بچہ کالج میں صرف پڑہنے کیلئے آئے پڑھائی کے علاوہ اسے کسی کام سے واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔۔ کسی پارٹی بازی، تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں سے وابستگی تعلیم کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہاں آپ کو کوئی تنظیم سازی، گروہ بندی اور سیاسی سرگرمی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ آپ کا بچہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔۔ آپ کا ںچہ ہمارا اور آپ کا مستقبل ہے۔ آپ کا بچہ بہترین اساتذہ کے پاس تعلیم حاصل کرے گا۔۔
اس کے علاوہ طلباء وطالبات کیلئے اس سال سے ہم بس سروس بھی شروع کرنے جارہے ہیں بچوں کی آمد ورفت کی یہ مشکل بھی آسان ہوجائے گی۔
کامرس کالج وہاڑی نے میٹرک پاس بچوں کیلئے درج ذیل کلاسز کا اجراء کیا ہے۔ اشتہار ملاحظہ کیجئے۔ داخلہ کیلئے ہمہ وقت آفس کھلا رہے گا۔ محدود نشستیں ہیں جلد از جلد داخلہ کروائیں، اس سے پہلے کہ محدود داخلے ختم ہوجائیں
15/08/2024
26/07/2024
17/02/2024
09/12/2023