25/05/2025
"An inspiring and energizing meetup was held yesterday at Vehari Gymkhana, organized by Vehari Freelancers Hub — a powerful step towards collaboration, growth, and digital excellence in Vehari!"
Hisham Sarwar
Rehan Allahwala
09/02/2025
الحمدللہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد دوست احباب مبارکباد کے لیے گھر تشریف لائے دوستوں کی محبتوں کا شکریہ
09/11/2023
*گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو*
گزشتہ دنوں ایک مشہور شاپنگ مال میں گھر کے لیے ضروری سامان خریدنے کے لیے جانا ہوا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کی عوام کے اسرائیلی پراڈکٹ کے مکمل بائیکاٹ مہم کے پیش نظر تقریباً ہر اسرائیلی پراڈکٹ پر بہترین رعایتی پرموشن لگائی ہوئی تھی اس پرکشش رعایتی آفر کے باوجود پاکستانی عوام نے اس کی طرف دیکھا بھی نہیں۔اس شعور اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اور اس رویے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مجھے دلی خوشی ہوئی کہ ہماری عوام میں شعور آگیا کہ وہ ہر پروڈکٹ کو اٹھا کر دیکھ رہے تھے کہ کہیں یہ اسرائیلی تو نہیں کچھ بزرگ اسپیشل عینک کا استعمال کر کے پراڈکٹ کی تفصیل چیک کر رہے تھے۔ آپ سب اس مہم کو جوش و خروش سے جاری رکھیں۔ جس حد تک احتجاج کر سکتے ہیں بھرپور انداز سے کریں۔ پاکستانی بالخصوص مقامی پراڈکٹس کو پروموٹ کریں۔ اس عمل سے بچت کے ساتھ روز محشر سرخروئی بھی ہو گی کہ ہم نے ظالم کا ساتھ نہیں دیا۔اس عمل سے بچت بھی ہےاور ثواب بھی۔
تحریر وقار عظیم