𝙅𝙖𝙛𝙛𝙖𝙧𝙖𝙗𝙖𝙙 𝙏𝙚𝙖𝙘𝙝𝙚𝙧𝙨

𝙅𝙖𝙛𝙛𝙖𝙧𝙖𝙗𝙖𝙙 𝙏𝙚𝙖𝙘𝙝𝙚𝙧𝙨 > Pain is a teacher — learn from it.

تمام کنٹریکٹ اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اگر کسی کا پورٹل ابھی تک باقی ہے تو براہِ کرم اپنا پورٹل جلد از جلد مکمل (Fill) ...
23/07/2026

تمام کنٹریکٹ اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اگر کسی کا پورٹل ابھی تک باقی ہے تو براہِ کرم اپنا پورٹل جلد از جلد مکمل (Fill) کر لیں۔ یاد رہے کہ 26 جولائی آخری تاریخ ہے، اس لیے آخری وقت کا انتظار نہ کریں۔ شکریہ۔

تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اپنا پورٹل جلد از جلد مکمل (Fill) کر لیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا...
23/07/2026

تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اپنا پورٹل جلد از جلد مکمل (Fill) کر لیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شکریہ۔
@

🌹 دلی مبارکباد 🌹ہم اپنے قابلِ احترام استادِ محترمجناب حفیظ محمد کھوسہ صاحب کوBPS-17 میں ترقی پانے پردل کی اتھاہ گہرائیوں...
08/05/2026

🌹 دلی مبارکباد 🌹

ہم اپنے قابلِ احترام استادِ محترم
جناب حفیظ محمد کھوسہ صاحب کو
BPS-17 میں ترقی پانے پر
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں،
عزت، صحت و سلامتی اور
تعلیم کے میدان میں مزید خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ کی یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کا ثمر ہے۔

🌺 نیک تمناؤں کے ساتھ 🌺

🌹 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌹جی ٹی اے آئینی جعفرآباد کے نامزد امیدوارمحترم منظور احمد بہرانی صاحب کوبلا مقابلہ صدر منتخ...
08/05/2026

🌹 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌹

جی ٹی اے آئینی جعفرآباد کے نامزد امیدوار
محترم منظور احمد بہرانی صاحب کو
بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر
دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابیاں،
صحت و تندرستی اور خدمتِ اساتذہ کی بھرپور توفیق عطا فرمائے۔
دعا ہے کہ آپ کی مخلص، باصلاحیت اور مدبرانہ قیادت میں
تنظیم مزید مضبوط، فعال، منظم اور متحد ہو،
اور اساتذہ کے حقوق و مسائل کے حل کے لیے
آپ کی خدمات ہمیشہ یادگار رہیں۔

🌺 نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ 🌺

جناب شاہ بخش پندرانی صاحب ایک نہایت باصلاحیت، دیانتدار، فرض شناس اور تعلیم دوست آفیسر ہیں جنہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں...
08/05/2026

جناب شاہ بخش پندرانی صاحب ایک نہایت باصلاحیت، دیانتدار، فرض شناس اور تعلیم دوست آفیسر ہیں جنہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں ضلع اوستہ محمد کے تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری لانے کے لیے دن رات محنت کی۔ ان کی قیادت میں اسکولوں میں حاضری کا نظام بہتر ہوا، تعلیمی معیار میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اساتذہ کی کارکردگی مزید مؤثر ہوئی۔

شاہ بخش پندرانی صاحب ہمیشہ فیلڈ میں متحرک رہتے ہیں اور بالخصوص غریب و پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کی انتھک کاوشوں کی بدولت ضلع اوستہ محمد میں تعلیمی ماحول بہتر ہوا اور عوام میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی۔

ایسے مخلص، محنتی اور قابل آفیسر کا تبادلہ ایک پسماندہ ضلع کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرنے کے مترادف ہوگا۔ اوستہ محمد پہلے ہی تعلیمی سہولیات اور وسائل کی کمی کا شکار ہے، لہٰذا اس موقع پر ایک تجربہ کار اور عوام دوست آفیسر کا تبادلہ عوام کے ساتھ ناانصافی تصور کیا جائے گا۔

ہم اہلیانِ اوستہ محمد حکامِ بالا سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ جناب شاہ بخش پندرانی صاحب کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور انہیں اسی ضلع میں اپنی خدمات جاری رکھنے کا موقع دیا جائے تاکہ تعلیم کی بہتری کا یہ سفر جاری رہ سکے۔

22/04/2026

آج کے دور میں جہاں اکثر لوگ سہولیات نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، وہاں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول احسان پور مگسی کے SBK ٹیچر نور حسن صاحب کی محنت اور لگن قابلِ ستائش ہے۔

اسکول کے کمرے ناکارہ ہونے کے باوجود، آپ درخت کے نیچے اپنی کلاس کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ یہ صرف پڑھانا نہیں بلکہ تعلیم سے سچی لگن اور فرض شناسی کی ایک بہترین مثال ہے۔

ایسے اساتذہ ہی ہمارے معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں جو مشکل حالات میں بھی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کی محنت کو کامیابیوں میں بدل دے۔ 🌿📚
𝙅𝙖𝙛𝙛𝙖𝙧𝙖𝙗𝙖𝙙 𝙎𝘽𝙆 𝙏𝙚𝙖𝙘𝙝𝙚𝙧𝙨

افسوسناک خبر ایس بی کے استادعرفان الہی مغیری ولد شہید حافظ الہی بخش مغیری جو بختیار آباد سے بھاگ آتے ہوئے کچھ عرصہ پہلے ...
22/04/2026

افسوسناک خبر ایس بی کے استاد
عرفان الہی مغیری ولد شہید حافظ الہی بخش مغیری جو بختیار آباد سے بھاگ آتے ہوئے کچھ عرصہ پہلے چوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے آج وفات پاگئے ہیں اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😭😭😭

17/04/2026

"اپنے صدر کے کہنے پر، اُن کی یقین دہانی کے پیشِ نظر میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں، اس اُمید کے ساتھ کہ آئندہ ہمارے ساتھ اس طرح کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔"
Zahid Hussain

وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکولز نے ڈائریکٹر سکولز اور ڈویژنل ڈائریکٹر و ڈی ای اوز کو بلوچستان بھر کے سرکاری اسکولوں م...
10/04/2026

وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکولز نے ڈائریکٹر سکولز اور ڈویژنل ڈائریکٹر و ڈی ای اوز کو بلوچستان بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا
۔

Address

Cadet College Jaffarabad
Usta Muhammad
5025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙅𝙖𝙛𝙛𝙖𝙧𝙖𝙗𝙖𝙙 𝙏𝙚𝙖𝙘𝙝𝙚𝙧𝙨 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category