JTi Nasirabad Balochistan

JTi Nasirabad Balochistan نصیرآباد بلوچستان

31/03/2019
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کا ترجمان ماهنامه عزم نو لاهور، طویل مدت کے بعد جنوری 2019ء سے دوباره اپنی اشاعت کا  آغاز کردی...
25/01/2019

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کا ترجمان ماهنامه عزم نو لاهور، طویل مدت کے بعد جنوری 2019ء سے دوباره اپنی اشاعت کا آغاز کردیا هے-
تمام کارکنان،ضلعی و مرکزی صوبائی ذمه داران، اهل فکر و قلم اس سے بھرپور تعاون فرمائیں تاکه اس کا تسلسل برقرار رهے-
رسالے اور رکنیت کے حصول کے لیے

ضلعی کنوینرنصیرآباد عبدالسلام پندرانی سے رابطہ کریں رابطه نمبر:03341227329

منجانب ۔حق نواز جتک ضلعی معاون کنوینر و نشرواشاعت نصیرآباد

جمیعت علماء اسلام نصیر آباد کے تحصیل ویونٹوں کے سیکریٹری اطلاعات کا اھم اجلاس زیرصدات صوبائی نائب امیر قائد نصیر آباد مو...
01/01/2018

جمیعت علماء اسلام نصیر آباد کے تحصیل ویونٹوں کے سیکریٹری اطلاعات کا اھم اجلاس زیرصدات صوبائی نائب امیر قائد نصیر آباد مولانا عبداللہ صاحب جتک کے صدارت میں ضلعی دفتر میں منعقد ھوا اجلاس میں جےیوآئی نصیر آباد میڈیا سیل کا قیام عمل میں لایا گیااورمیڈیاسیل کمیٹی بھی تشکیل دےدیاگیا جسکاچئیرمین ضلعی ترجمان حافظ سعیداحمدبنگلزئی ممبران مفتی حفیظ جتک ڈاکٹر عبدالقادر جتک مولنا نظام الدین لھڑی قاری بشیراحمد لانگو مولنا مولابخش پندرانی حافظ سعداللہ بنگلزئی حافظ غلام اللہ مولناعبدالمنان مدنی وناظم اطلاعات ڈیرھ مرادجمالی مفتی فداء حسین ھونگے باقی جمیعت علماء اسلام کے یا جمعیت نصیر آباد کے نام سے جتنے آئی ڈی چل رھے ھیں انسے جمیعت کاکوئی تعلق نھی ھے آئندہ کیلیئے جماعت کا پالیسی صرف اس آئی ڈی سے شائع ھوگا وھ جمیعت کاپالیسی ھوگا جمیعت علماء اسلام کے نام سے جس نے آئی ڈی کھولاھے وھ بند کریں اور وہ ساتھی جنہوں نے اپنے نام سے آئ ڈی کھولاھے لیکن آئ ڈی کے پروفائل میں جماعت کاجھنڈا مونوگرام یاقائدین میں سے کسی کاتصویر رکھاہواھے ان سے گزارش کی جاتی ھے کہ جماعت کے پالیسی مخالف کوئ پوسٹ یا کمنٹ وغیرہ سے گریز کرلیں ورنہ اپنے آی ڈی پروفائل پر اپنا ذاتی تصویر رکھ لیں ۔ آخر میں ضلعی امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتوں کوفعال اورپالیسی پروگرامات کو عام کرنے ولے ذمہ داران جماعتی اداروں کے شعبہ نشرو اشاعت کی ھے جو فیصلے جماعتی اداروں میں ہوتے ہے ان فیصلوں کو پبلک۔ اخبارات۔سوشل میڈیا ۔ پرنٹ میڈیا میں نشر کرنے والے یہی ذمہ داران ہوتے ہیں انہوں نے کہا ہم ایک دینی و مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اس کیلئے ھمآرے اوپر کچھ پابندیاں بھی عائد ھے کہ ہم اپنے مشن اورجماعتی کاز کوکس طرح اور کس دائرے کے تحت چلائیں اس کیلئے اللہ تعالی نے قانون بنایاھے کہ آپ جب دعوت دیں تو دعوت میں ضروری ھے کہ قرآن و حدیث کے مطابق اپنی دعوت کو پبلک کے سامنے پیش کرلیں اور دعوت نفرت فرقہ واریت سے ہٹ کر حکمت اخلاق انداز بیان محبت و نرمی اور شائستہ والاہو کیوں کہ جمیعت علماء اسلام ایک ایسی ملک گیر سیاسی جماعت ھے جو کہ ذاتی اور متعصبانہ سیاست سے ہٹ کر جمہوریت آئین کی بالادستی اور پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کررھاھے جس کی نمائندگی کا حق قائد ملت اسلامیہ امام انقلاب حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ اداکررھے آج تک پوری ملک کوکنٹرول کیاھے اور مغربی تہذیب کی ناپاک عزائم کو زمین بوس کیا ھے وہ صرف اپنے دلائل کی بنیاد پر۔ لہذاکارکن جذبات اور افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ اپنی جماعت کی پالیسی بنیاد پر محنت کوآگے بڑھانے اور دلیل و اخلاق کے دائرے میں رہ کر میدان عمل میں مصروف رھے جمیعت علماء اسلام نصیرآباد کے تمام ساتھی جماعت کے فیصلے پرعملدر آمد کریں
۔ ضلعی شعبہ اطلاعات جےیوآئی نصیر آباد

سانحہ مستونگ کے مناظر
19/05/2017

سانحہ مستونگ کے مناظر

19/05/2017
              {{دفعہ نمبر 1}}الف....طلباء کی اس تنظیم کانام ،،جمعیت طلباء اسلام پاکستان،،ہوگا ۔۔ب....جمعیت طلباءاسلام پا...
02/05/2017



{{دفعہ نمبر 1}}

الف....طلباء کی اس تنظیم کانام ،،جمعیت طلباء اسلام پاکستان،،ہوگا ۔۔
ب....جمعیت طلباءاسلام پاکستان کاپرچم سفیدرنگ کاجس کے درمیان میں سیاہ رنگ سے ،،للہ الامر،،لکھاہوگا۔۔۔
ج...”مونوگرام“کرہ ارض کے سیاہ نقشے پر سفید رنگ کاپرچم جس پر ”للہ الامر“تحریر ہوگا

{{{دفعہ نمبر 2:نصب العین}}}

جمعیت طلباءاسلام پاکستان کانصب العین رضاۓالہی کے حصولک کیلئے قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق علماء حق کی قیادت میں انفرادی اور اجتماعی زندگی کی تعمیر کرنا۔۔

{{دفعہ نمبر3:اغراض ومقاصد}}

١.....اسلام کے صحیح عقائدو نظریات کے تبلیغ واشاعت کرنا۔۔
٢...عقیدہ ختم نبوتؐ کاتحفظ کرنا۔۔۔
٣.....صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کےمعیار کو حق وصداقت سمجھنا ۔۔۔
٤....ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وصحابہؓ کاتحفظ کرنااور انکی عظیم دینی و ملی خدمات وسوانح حیات اور تاریخ سے طلباء کو آگاہی کرنا۔۔۔
٥....دینی اور فنی طلباءکےدرمیان فرنگی سامراج کی پیداکردہ تفریق کو ختم کرنا۔۔۔۔
٦....اسلامی نظام تعلیم کے نفاذکیلئے
جدوجہد کرنا۔۔
٧...طلباء میں جہادکا جزبہ پیدا کرنااور انہیں اسلامی نظریات اورملکی دفاع کے ساتھ
ملی اتحاد کیلئے تیار کرنا۔۔۔
٨....طلباء کی اخلاقی تربیت،اورفکری اصلاح کیلئے کوشش کرنااورحقیقی اسلامی معاشرہ کے قیام کیلئے راہگیر ہموار کرنا۔۔۔
٩....طلباء کےجائز تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا
نیزغریب طلباء کی اعانت کرنا۔۔۔۔
١٠.....اسلام کے خلاف مستشرقین کے گمراہ کن پروپیگنڈے ،الحاد،ارتداد ،بےدینی اور تحریک فی الدین کی تحاریک اور مخالف دین ازموں کاسدباب کرنا۔۔۔۔



”جمعیت طلباءاسلام پاکستان میں شمولیت کے دودرجے ہوں گے۔۔۔“
١....معاونت ٢......رکنیت

{{{{{{ شرائط معاونت }}}}}}}

ہرمسلمان طالب علم جمعیت طلباءاسلام پاکستان کاباقاعدہ معاون بن سکتاہے۔۔
(مسلمان کی تعریف یہ ہیکہ وہ اللہ تعالی کی وحدانیت،حضرت محمدﷺ کی رسالت ،معجزات،قرآن مجید واحادیث شریف اور تمام ضروریات دین کی تصديق کرتاہو)حضرت محمدﷺ کواس طرح خاتم النبیین مانتاہوکہ آنحضرت محمدﷺ کے بعد کسی شخص کوظلی،بروزی تبعی یامستقل کسی بھی قسم کی نبوت نہیں مل سکتی ۔اور کسی بھی مفہوم وتشریح کےساتھ مدعی نبوت دائرہ اسلام سے خارج ہے۔۔ہروہ نوجوان جس کی عمر٢١سال زائدنہ ہواوروہ کسی سطح کے تعلیمی ادارے کاطالب علم نہ ہو لیکن وہ جمعیتہ طلباءاسلام پاکستان کے نصب العین واغراض ومقاصد سے مکمل اتفاق اور دستور کی پابندی کاعہدکرتاہو۔جمعیتہ طلباءاسلام پاکستان کامعاون بن سکتا ہے بشرطیکہ وہ سرکاری ملازم اور کسی بھی سماجی وسیاسی تنظیم کارکن نہ ہو۔۔

{{شرائط رکنیت :}}

ہرشخص جمعیتہ طلباءاسلام
کارکن بن سکتا ہے
١....بشرطیکہ وہم مسلمان ہو
٢....باقاعدہ کسی تعلیمی ادارے کاطالب علم ہو
٣...جمعیت طلباءاسلام کےاغراض ومقاصد سے متفق ہو۔۔۔
٤....دستور کی پابندی کاعہد کرتاہو۔۔۔
٥.....کسی دوسری تنظیم کارکن نہ ہو۔۔
٦.....سرکاری ملازم نہ ہو۔۔۔
٧....کم ازکم دوسال تک معاون رہاہو۔۔
٨....متخب نصاب کامطالعہ کرچکاہو۔۔۔
٩...ارکان اسلام کی پابندی کرتاہو۔۔۔
١٠....کبائرسے اجتناب کاعہدکرے۔
(تلک عشرہ کاملہ)

{{دفعہ نمبر :5}}
رکنیت کیلئے طریقہ مقامی صدرکسی بھی معاون کودوسال کی مدت معاونت پوری کرنےپر رکنیت کارڈجاری کرےگااوراس کی اطلاع ایک ماہ کے اندراندربالائی تنظیموں کے توسط سے مرکزی صدرکودےگا۔۔۔۔

{{دفعہ نمبر :6}}
رکنیت سے خارج کرنے کی صورت میں جمعیت کے کسی رکن کااخراج حسب ذیل صورت میں ہوسکے گا۔۔۔۔
١...وہ اپنے عہدہ معاونت رکنیت سے قولاًوفعلاًانحراف کرے۔۔
٢...تنظیم میں انتشار و افتراق کاسبب بنے۔۔جمعیتہ طلباءاسلام کےاغراض ومقاصد اوررہنمااصولوں سے انکارکرے۔۔
٣...جمعیتہ کوکسی طریقے سے نقصان پہنچا نے کاسبب بنے۔۔ان تمام صورتوں میں متعلقہ تنظیم کاصدراپنی عاملہ کے مشورہ سے معاون رکن کومعطل کرسکتاہے۔۔اس کے بعد ہرسطح کی تنظیم اپنی بالائی سطح کی تنظیم کورپوٹ کرےگی۔۔ معاونت یارکنیت سے اخراج کاحق صرف مرکزی تنظیم کوحاصل ہوگا۔۔جب کہ معطل شدہ معاون رکن کو ٦٠دن کےاندراپنی صفائی کاموقع فراہم کیاجاۓگا۔۔۔
٤...تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے کے ایک سال بعد رکنیت سے خارج ہوجائے گا۔۔۔

{{دفعہ نمبر :7}}
جمعیت طلباءاسلام سے استعفیٰ کارطریقہ کار :معاون یارکن اگرجمعیت طلباءاسلام سے مستعفیٰ ہوناچاہے تووہ اپنااستعفیٰ تحریری طورپرمقامی صدرکوپیش کرےگا۔۔مقامی صدرعاملہ کےمشورے سے مکمل کیفیت لکھ کراستعفیٰ بالائی تنظیم کوبھیجے گا۔جبکہ مرکزی صدرکواپنی عاملہ کےمشورے سے استعفیٰ منظور کرنے یانہ کرنے کااختیارہوگا۔

{{دفعہ نمبر :8}}
جمعیت طلباءاسلام پاکستان کی ایک مرکزی تنظیم ہوگی جس کے تحت چاروں صوبائی تنظیمیں ہوں گی۔۔۔صوبائی تنظیم کےتحت درج ذیل تنظیمیں ہوں گی۔۔
١...ضلع جمعیت طلباءاسلام پاکستان
٢...مقامی جمعیت طلباءاسلام پاکستان

{{دفعہ نمبر:9}}
جمعیت طلباءاسلام کےعہدیداران حسب ذیل ہوں گے۔۔
صدر....١ ......نائب صدر.......٢
ناظم عمومی .....١ .....ناظم..........٢
ناظم اطلاعات..............١
ناظم مالیات....................١
اسکے علاوه ماتحت تنظیموں کیلئے نائب صدراورناظم کاعہدہ لازمی نہیں ہوگا۔۔

نوٹ:ہرسطح کےناظم دفتر کےتعین کے متعلق مجلس عاملہ طے کرے گی۔جس کاباقاعدہ رکن عاملہ ہوناضروری نہیں۔۔۔

{{دفعہ نمبر:10تعدادمجالس}}
جمعیت طلباءاسلام پاکستان کی تین مجالس ہوں گی۔۔
١...مجلس عمومی
٢...مجلس شوریٰ
٣...مجلس عاملہ

دفعہ نمبر :11مجلس عمومی کی تشکیل ،فرائض واختیارات
الف...تشکیل
١...جمعیت طلباءاسلام پاکستان کے تمام اراکین ومعاونین اپنی اپنی مقامی جمعیتہ کی مجلس عمومی کےنمائندےہوں گے۔۔
٢...جمعیت طلباءاسلام پاکستان کی مقامی مجلس عمومی کے ہردس اراکين ومعاونین پر ایک نمائندہ ضلع کیلئے ضلع کے مجلس عمومی کے ہردس اراکين ومعاونین پرایک نمائندہ صوبے کیلئے صوبائی مجلس عمومی کے ہرتین اراکين ومعاونین پر ایک نمائندہ مرکزی مجلس عمومی کیلئے منتخب ہوگا۔۔
ب.....فرائض واختیارات
١....ہرسطح کی مجلس عمومی جمعیت کی سب سےبڑی طاقت ہوگی۔۔۔
٢...ہرسطح کی مجلس عمومی کے سامنے تمام عہدیدار جوابدہ ہوں گے۔۔۔۔
٣....ہرمجلس عمومی کے فیصلے سب پرحاوی ہوں گے۔۔۔
٤....مرکزی مجلس عمومی ،اغراض ومقاصد کی انجام دہی کیلئے طریقہ کار متعینہ کرے گی اوردستور کی وضاحت کرنے اوران پرحاضرارکان کی دوتہائی اکثریت سے ترمیم وتوثیق کرنے کی مجاز ہوگا۔۔۔۔
٥....ہرسطح کی مجلس عمومی کے فیصلے کثرت راۓ سے ہوں گے۔۔۔
٦....ہرسطح کی مجلس عمومی اپنی سطح کی جمعیت کےعہدیداروں کا انتخاب بالائی سطح کی سرپرستی کرنے والی تنظیم کی نگرانی میں کرےگا۔۔۔۔
٧....صدر جب ضروری سمجھے مجلس عمومی کا اجلاس طلب کرسکتا ہے۔۔لیکن مرکزی اور صوبائی مجلس عمومی کااجلاس سال میں ایک مرتبہ ضلعی مجلس عمومی کااجلاس چار ماہ میں ایک مرتبہ بلاناضروری ہے۔۔۔
٨....اگرکسی سطح کی مجلس عمومی کے ایک تہائی ارکان اس مجلس عمومی کااجلاس طلب کرنے کاتحریری مطالبہ کریں تواس سطح کے صدر کیلئے مجلس عمومی کا اجلاس طلب کرناضروری ہوگا۔۔کسی رکن عمومی کوباہر مجبوری تبدیل کرناہوتوصدراپنی عاملہ کے مشورہ سے تبدیل کرسکتاہے۔۔۔

دفعہ :12مجلس شوریٰ کی تشکیل فرائض واختیارات

الف...تشکیل
١...مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کی تعدادبشمول عاملہ 36ہوگی۔۔جس میں چاروں صوبائی صدور ونظماء عمومی شامل ہونگے۔۔
٢...مرکزکے علاوہ ہر سطح کی مجلس شوریٰ کے ارکان کی تعداد 21ہوگا۔۔۔
٣...ہرسطح کی مجلس شوریٰ کے ایک تہائی ارکان کی نامزدگی اس سطح کے سرپرست کی صوابدید ہوگی۔۔۔
٤...مجلس شوریٰ کی مدت مجلس عاملہ کی مدت ہوگی۔۔البتہ مرکزی مجلس شوریٰ نۓ انتخابات تک برقرار رہے گی۔۔۔
٥...مجلس عاملہ اسی سطح کی مجلس شوریٰ کے سامنے جواب دہ ہوگا۔۔۔۔
٦...مجلس شوریٰ میزانیہ(بجٹ ) کی منظوری دے گی۔۔۔۔
٧....نصاب رکن ونصاب معاون کی تخصیص مرکزی مجلس شوریٰ کرے گی۔۔۔
٨...مجلس شوریٰ کے ارکان کیلئے ضروری ہیکہ وہ باقاعدہ مجلس شوریٰ کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے اگرکوئی رکن بھی مجلس شوریٰ کے مسلسل دواجلاسوں میں شریک نہیں ہوگاتوصدراس کوعزر پیشکرنے کاموقع فراہم کرے گا۔۔معقول عزرپیش نہ کرنے اورتیسری باراجلاس میں عدم شرکت کی صورت میں اسکی رکنیت خودبخود ختم ہوجائیگی اوراگروہ عہدیداربھی ہوگاتواسکاعہدہ بھی ختم ہوجائیگا۔۔
٩...مجلس شوریٰ کااجلاس صدرجب چاہے بلاسکے گا۔۔

دفعہ:13مجلس عاملہ کی تشکیل۔۔۔فرائض واختیارات۔۔۔۔
الف.............تشکیل
١....ہرسطح کی جمعیت کے عہدیدار اسی سطح کی جمعیت کی مجلس عاملہ کے نمائندے ہوں گے۔۔
ب...........فرائض واختیارات
١....جمعیتہ طلباءاسلام کی پالیسی اور پروگرام کی نگرانی کرنا۔۔۔۔
٢...ہرزیریں مجلس عاملہ،بالائی مجلس عاملہ کے فیصلوں اور ہدایت کو عملی جامہ پہنانے کی پابندہوگی۔۔۔۔
٣....نصاب رکن اور نصاب معاون کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جواب طلبی کرسکتی ہے۔۔
٤...مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس کم ازوائے کم تین ماہ میں ایک مرتبہ صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس کم ازکم دوماہ میں ایک مرتبہ،ضلعی مجلس عاملہ کااجلاس کم ازکم ایک ماہ میں ایک مرتبہ اور مقامی مجلس عاملہ کااجلاس پندرہ دن میں ایک مرتبہ بلانا ضروری ہے۔۔۔
٥....مجلس عاملہ کاکوئی رکن مجلس عاملہ کے مسلسل تین اجلاسوں میں شریک نہیں ہوگا توصدراس سے جواب طلبی کرےگا۔۔معقول عزرپیش نہ کرنے پراسکا عہدہ ختم ہوجائیگا۔۔۔

دفعہ نمبر :14مجالس کےاجلاس کیلئے کورم

براۓ اجلاس عمومی 2/3براۓ اجلاس شوریٰ1/2براۓاجلاس عاملہ1/2

نوٹ........
مزکورہ بالائی مجالس کے اجلاس کاکورم پورانہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردہ اجلاس کے بعد طلب کردہ اجلاس میں کورم کی شرط نہ ہوگی ۔۔لیکن دوبارہ طلب کردہ اجلاس اتنے عرصے کے بعد ہوکہ ارکین کودوبارہ دعوت نامے پہنچ سکیں۔۔تمام طلب کردہ اجلاسوں کاکورم اجلاس شروع ہونے پردیکھا جاۓگا،بعد میں کورم ٹوٹنے کااطلاق نہیں ہوگا۔۔

دفعہ نمبر:15عہدہ سے استعفےٰ کاطریقہ کار:
١...کسی بھی سطح کا عہدیدار اگر اپنے عہدےسے مستٰعفی ہوناچاہے۔۔۔تووہ متعلقہ صدرکواپنااستعفیٰ پیش کرےگا صدراپنی عاملہ کے مشورےسے استعفیٰ قبول کرنے یانہ کرنے کامجازہوگااستعفیٰ منظور کرنے کی صورت میں مستعفیٰ عہدیدار کی جگہ قائم مقام عہدیدار اس سطح کاصدرنامزد کرےگاجب کہ اس خالی عہدے کیلئے باقاعدہ انتخاب اسی سطح کی مجلس عمومی کے آئندہ ہونےوالے اجلاس میں گا۔۔جبکہ صدرکواپنی عاملہو کے مشورے سے منظور کرنے کایانہ کرنے کااختیارہوگا
٢...ہرسطح کاصدر اپنے عہدےسےاستعفیٰ بالائی سطح کی تنظیم کوبھیجے گا۔۔۔
٣...مرکزی صدر اگراپنے عہدےسے مستعفی ہوناچاہےتو وہم اپنااستعفی مرکزی مجلس شوریٰ کوپیش کرےگا۔۔۔جس کی منظوری کااختیارمرکزی مجلس شوریٰ کوہوگا۔۔

دفعہ نمبر:16مدت وطریقہءانتخاب
١....مرکزاورصوبہ کے انتخاب کی مدت تین سال جب کہ ضلع اورمقامی سطح کے انتخابات ایک ایک سال کیلئے ہوں گے۔۔۔
٢....ہرسطح کے انتخابات تین سالہ معاونت سازی کے اعتبار سے ہوں گے۔۔البتہ ضلعی اورمقامی تنظیم کے سالانہ انتخابات میں درمیانی مدت میں کی گئی معاونت سازی کوبھی شامل کیاجاۓ گا۔۔۔
٣...معاونت سازی کاکام کنویننگ باڈی کی ذمہ داری ہوگی۔۔۔جس کوزیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت میں مکمل کرناہوگا۔۔
٤....مرکزکے علاوہ کسی بھی سطح پرکام نہ ہونے کی صورت میں بالائی سطح کی تنظیم نویننگ باڈی تشکیل دے گی۔۔۔۔
٥....مرکزی سطح پرکام نہ ہونے کی صورت میں مرکزی مجلس شوریٰ مرکزی صدریااس کے قائم مقام کے مشورے سے مرکزی کابینہ توڑکر کنویننگ باڈی تشکیل دے سکتی ہے۔۔۔۔
٦...ہرسطح کی مجلس عمومی کےاراکین کاانتخابی اجلاس بالائی کنویننگ باڈی تنظیم کےزیر نگرانی ہوگا جس میں صدراور جنرل سیکرٹری کیلئے انتخاب عمل میں لایاجاۓ گا۔۔
٧....ہر سطح کے صدر کے انتخابی نتائج کے اعلان تک سابقہ عہدیدار برقرار سمجھیں جائیں گے مجلس عمومی کے انتخابی اجلاس میں غیرحاضر ممبر و عہدیدار منتخب کیاجاسکتاہے۔۔۔۔
٨.....ہر سطح کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب خفیہ راۓ شماری کے ذریعہ ہوگا جب کہ باقی عہدیدارں کاچناٶصدر اور جنرل سیکرٹری باہمی مشاورت سے کریں گے۔۔

دفعہ نمبر:17سرپرست کےفرائض اختیارات:

١....جمعیت علماء اسلام کی ہر سطح کی عاملہ اس سطح کی جمعیت طلباءاسلام کیلئے ایک سرپرست مقرر کرےگا۔۔۔
٢....ہر سطح کاسرپرست اس سطح کا مکمل نگران ہوگا اور کسی قسم کی شرعی،تنظیمی،مالیاتی بے قاعدگی پراس سطح کے عہدیداروں کے خلاف کاروائی اپنی مجلس عاملہ کی مشاورت سے کرسکتاہے جبکہ متاثرہ فریق کوبالائی جماعت سے اپیل کا حق ہوگا۔۔۔
٣....جمعیت طلباءاسلام کے ہر سطح کے صدر اور ناظم عمومی کے انتخاب سے قبل سرپرست پانچ ساتھیوں کے نام اسی سطح کے کنوینیئرسے مشورے کوبعددےگا۔۔
انہی پانچ ساتھیوں میں سے جمعیت طلباءاسلام کی مجلس عمومی انتخاب کرے گی۔۔۔

دفعہ نمبر:18صدرکےفرائض و اختیارات

١....جمعیت طلباءاسلام پاکستان کاصدر پوری تنظیم کاسربراہ اور ذمہ دارہوگا۔۔
٢....مجلس عمومی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرے گاجب کہ صدر غیر حاضری میں نائب صدر یہ فرائض انجام دیں گے۔۔صدریانائب صدرکی غیرموجودگی کی صورت میں(جب کہ اجلاس باضابطہ طورپرطلب کیاگیاہو)
مجلس کے حاضرارکان میں سے کسی کواجلاس کی صدارت کیلئے منتخب کیاجاسکتاہے۔۔مگر بعد میں فیصلوں کی توثیق صدرسے کراناہوگی۔۔۔۔
٣...صدر کے استعفیٰ یاکسی اوروجہ سے عہدہ صدارت خالی ہوجائے ۔۔تونائب صدرتاانتخاب،قائم مقام صدر،شمارہوگاجبکہ نۓ صدرکاانتخاب(60)دن کے اندر کراناضروری ہوگا۔۔۔
٤....صدراپنی مجلس عاملہ کے مشورے سے کام کرے گا۔۔اورفیصلہ کثرت راۓ کی بنیاد پرہوں گے۔۔۔۔
٥...مجلس شوریٰ کے اراکین کی نامزدگی اور اہم امور میں شوریٰ کے اجلاس میں غیرممبرماہرین وشخصیات کو دعوت دینا۔۔
٦....جو عہدیدار اپنی ذمہ داریوں کونہ نبھاتا ہو اس کواپنی عاملہ کے مشورے سے معزول کرنا۔۔
٧....صوبائی صدراپنی عاملہ کے مشورے سے کسی بھی بڑے تعلیمی ادارے کو انتظامی طورپرضلع کادرجہ دے سکتاہے۔۔مگر مجلس عمومی کی تشکیل میں وہ تعلیمی ادارہ متعلقہ ضلع کایونٹ تصورہوگا۔۔۔

دفعہ نمبر:19نائب صدرکےاختیارات
١....صدرکی جانب سے سپردشدہ امورکوانجام دینا۔۔۔
٢....صدرکی عدم موجودگی میں ان کا قائم مقام ہونا۔۔

دفعہ نمبر:20ناظم عمومی کےفرائض واختیارات
١....طے شدہ اورصدرکےجانب سے سپردکردہ امورکوانجام دینااورماتحت شاخوں کوان سے آگاہی کرنا۔۔۔
٢...تنظیم اوردفترکےتمام کاغذات اورثاثوں کی حفاظت کرنا۔۔۔
٣....مجالس کےاجلاس کیلئے صدرکی ہدایت کے مطابق پیش نامہ(ایجنڈا)اورہدایت نامہ
(سرکلر)جاری کرنا۔۔۔۔
٤....ماتحت مجالس کی نگرانی کرنااور اس سے صدرکوآگاہ کرنا۔۔۔
٥....نظماءمیں کام کی تقسيم اور مختلف شعبہ جات کی نگرانی کرنا۔۔۔۔

دفعہ نمبر:21ناظم کےفرائض واختیارات
١...سپرد شدہ امور کی انجام دہی کرنا۔۔۔
٢...ناظم عمومی کی عدم موجود گی میں اس کے فرائض انجام دینا۔۔۔

دفعہ نمبر:22ناظم مالیاتی کےفرائض واختیارات۔۔
١....بیت المال کی حفاظت کرنا۔۔
٢...آمدنی اوراخراجات کاتفصیلی حساب رکھنا۔۔۔
٣....شعبہ مالیات کےاستحقام کیلئے تجاویز مرتب کرکے مجلس عاملہ میں پیش کرنا۔۔۔

دفعہ نمبر:23ناظم اطلاعات ونشریات کے فرائض واختیارات۔
١...تنظیمی احکامات،ہدایات وخبروں کی وسیع پیمانے پر نشرواشاعت کرنا۔۔۔
٢...ملکی جرائدکو ہم نوابناکرتنظیم کے مقاصد میں ان کی حمایت حاصل کرنا۔۔۔
٣...مرکزی ناظم اطلاعات مرکزی صدرکے احکامات کے مطابق رسیدبکس،لیٹرپیڈدستوراور دیگر ضروری لٹریچرکی طباعت کااہتمام کرے گا۔۔۔۔

دفعہ نمبر:24 مالیاتی نظام
ہر سطح کی تنظیم کیلئے ایک بیت المال ہوگا۔۔

ذرائع آمدنی:
جمعیة کے معاونین واراکین و عہدیدار حسب ذیل شرح سے چندہ دیں گے۔۔۔۔

ابتدائی معاون.......کم ازکم........10روپے
ابتدائی رکن............کم ازکم........20روپے
مقامی عہدیدار .....کم ازکم.........25روپے
ضلعی عہدیدار .....کم ازکم.........30روپے
صوبائی عہدیدار ....کم ازکم......50روپے
مرکزی عہدیدار .....کم ازکم......100روپے
رکن صوبائی مجلس عمومی .....کم ازکم...50روپے
رکن مرکزی مجلس عمومی......کم ازکم......100روپے
١...ہر سطح کی شوریٰ کاممبر اس سطح کے عہدیدار کے برابرچندہ دے گا۔۔۔
٢...مطبوعات،اسٹیکر اور جمعیت کی دیگر اشیاء کی فروخت سے حاصل شدہ رقم۔۔۔۔۔
٣...عطیات اور ہنگامی سطح کے چندے۔۔۔۔۔
٤....ماتحت تنظیمیں اپنے بیت المال کی آمدنی کا1/3حصہ بالائی تنظیموں کواداکریں گی۔۔۔۔۔
ب....اخراجات ومصارف
١...ہرسطح کی تنظیم کواپنے بیت المال سے اپنے نصب العین وپروگرام کی تکمیل اور نظم کے قیام پرخرچ کااختیارہوگا۔۔۔
٢....کسی سطح کا کوئی عہدیدار ماتحت تنظیم کے حلقہ میں تنظیمی دورہ کرےتو اخراجات تنظیم کے اسی بیت المال سے اداکۓ جائیں گے۔۔۔
ج.....:اختیارات ومصارف
ہردرجہ کےصدراورناظم عمومی اپنی عاملہ کےمشورےسے تنظیمی اخراجات کرسکیں گے۔

دفعہ نمبر:25
ہر سطح کی تنظیم کےپاس حسابات کے اندراج اوردیگر ریکارڈکیلۓ درج ذیل رجسٹروں اورفائلوں کاہوناضروری ہے۔۔۔
١.......رجسٹرآمدوخرچ
٢.......رجسٹر اندراج ممبران
٣.......رجسٹر اندراج ماہانہ چندہ
٤.......رجسٹر اندراج خط وکتابت
٥......رجسٹر کاروائی مجالس
٦........فائل براۓنقول خط وکتابت
٧......رجسٹر براۓتراشہ اخبارات
٨.....رجسٹر براۓاندراج اثاثہ تنظیم
٩.....جاری کردہ اخباری بیانات کاریکارڈ
١٠.......فائل براۓ رسیدات اخراجات
١١......رجسٹر معائنہ مہمانان گرامی

دفعہ نمبر:26
حلف نامہ جمعت طلباءاسلام پاکستان

حلف نامہ تمام معاونین،ارکان،نمائندہ براۓ مجلس شوریٰ اور عاملہ کیلئے پُرکرکے اس پر دسخط کرنالازمی ہوں گے۔۔۔۔

حلف نامہ
میں........................................ولد.....................
بحیثیت..................حلفیہ اقرارکرتاہوں کہ
١......میں جمعیت طلباءاسلام پاکستان کے نصب العین،واغراض ومقاصدرہنمااصولوں سے پورے طورپرمتفق ہوں۔۔۔۔۔۔
٢.....میں وعدہ کرتاہوں کہ جمعیت طلباءاسلام پاکستان کی طرف سے عائدشدہ ذمہ داریوں کوجمعیت کےدستورکے مطابق پوری دیانتداری سے انجام دوں گا۔۔۔۔
٣.......میں وعدہ کرتاہوں کہ جمعیت طلباءاسلام پاکستان کےپروگرام اور پالیسیوں کاخلوص دل سےوفادارہوں گا۔۔۔
٤.......میری زندگی کااولین مقصدرضاالہی کےحصول کیلئے دین اسلام کوزندگی کے ہرشعبے میں اپنانااوردوسروں کواس پر چلنے کی ترغیب دینا ہوگا۔۔۔۔۔
اللہ تعالی مجھے اخلاص واستقامت کےساتھ علماء حق کی قیادت میں دین اسلام کی خدمت اورکبائرسےاجتناب توفیق عطافرماۓ۔
دستخط.....................دستخط صدر................
عہدہ...............تصدیق کنندہ...............تاریخ.....
خطوکتابت کاپتہ.............................................

تحریر کرہ بندہ ناچیز
حق نواز جتک ممبر مرکزی جنرل کونسل جمعیت طلباءاسلام پاکستان وسینئرنائب صدر جمعیت طلباءاسلام نصیرآبادبلوچستان

جمعیت کےاغراض ومقاصد*.....اسلام کے صحیح عقائدونظریات کی تبلیغ واشاعت کرنا*......عقیدہ ختم نبوتؐ کاتحفظ کرنا*....صحابہ کر...
30/04/2017

جمعیت کےاغراض ومقاصد

*.....اسلام کے صحیح عقائدونظریات کی تبلیغ واشاعت کرنا
*......عقیدہ ختم نبوتؐ کاتحفظ کرنا
*....صحابہ کرامؓ کومعیار حق وصداقت سمجھنا،ناموس صحابہ کاتحفظ کرنا،ان کی عظیم دینی وملی خدمات وسوانح حیات اور صحیح تاریخ اسلام سے طلباءکوواقف کرانا۔
*....اسلامی معاشرے کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرنا۔
*....اسلامی نظام تعلیم کےنفاذ کیلئے عملی کوشش کرنا۔
*....تعلیمی اداروں میں دینی فضاقائم کرنے،طلباءبرادری کی اخلاقی تربیت اور فکری اصلاح کیلئے جدوجہد کرنا۔
*....دینی اور عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلباءمیں فرنگی سامراج کی پیداکردہ تفریقی ختم کرنا۔۔
*....مسلم طلباء میں جھاداسلامی کاجذبہ پیداکرنااورانہیں ملکی دفاع اور ملی اتحاد کیلئے تیارکرنا۔۔۔
*....اسلام کے خلاف مستشرقین کے گمراہ کن پروپیگنڈ ے،الحادوارتداو،بےدینی اورتحریف فی الدین کی تحریکوں اوراسلام دشمن قوتوں کاسدباب کرنااوراسلام کی عظمت وفوقیت ثابت کرنا۔
*....طلباءبرادری کے جائزتعلیمی مسائل کوآئین وقانون اور ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوۓحل کرنے کی کوشش کرنا،نیزناداراور غریب طلباء کی مالی اعانت کرنا۔۔

ہمارانظریہ

*...ہمارے قائداعظم....محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
*...ہمارا پیغام.......اتباع مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
*...ہمارا میعار........اصحاب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
*...ہمارانصب العین .....اللہ تعالی کی رضا
*....ہمارانعرہ برملا......انقلاب مصطفیؐ
*...ہماری منزل........شرعیت مصطفیؐ
*...ہمارامقابلہ.......دشمنان دین مصطفیؐ
*...ہماری جدوجہد......نفاذاسلام مصطفیؐ
*...ہمارا ہدف.........فک کل نظام


جمعیت طلباءاسلام...ایک تعرف

جمعیت طلباءاسلام خالصتاًانقلابی ،نظریاتی اور دینی تحریک ہے جو ہرقسم کی غیر فطری تقسیموں (علاقائیت،لسانیت،برادری ازم،فرقہ واریت،عصبیت اور گروہی سیاست)سےبالاتررہتے ہوۓ اپنے مقاصد کیلئے پُرامن جدوجہد پر یقين رکھتی ہے۔۔جس کا بنیادی مقصد نظام کا خاتمہ اور عدل کا قیام ہے۔۔جمعیت طلباء اسلام نوجوان کی فکری اور نظریاتی تربیت اس اندازے سے کرنا چاھتی ہیکہ وہ ڈاکٹر،انجنیئر قانون دان ،ماہرتعلیم وغیرہ ہونے کےساتھ ساتھ محب وطن اوراسلام دوست (اسلام پسند اور اسلام پابند)شھری ہواور تعلیم سے فراغت کے بعد اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کوقران وسنت کے مطابق گزارسکے

کردارکی عظمت.........پرامن جدوجہد

جمعیت طلباءاسلام اپنا مخصوص عقیدہ ،نظریہ اور پروگرام رکھتی ہے جو یقیناً دیگر طلباء تنظیموں سے مختلف ہے اس کے حل کیلئے جے ٹی آئی کے کالجزاور یونیورسٹیز میں اسٹوڈنٹس یونینز کے الیکشن لڑے،جیتے بھی ہارے بھی ،مگر یوم تاسیس آج تک ڈھونڈنے سے ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی کہ جمعیت کے کارکنوں نے کسی طلباء تنظیم کے کارکن کواغواء کیاہو،ٹانگیں توڑی ہوں ،بندوق اور کلاشنکوف اسلحہ اٹھا ۓ مخالفین سے نمٹنے نکلے ہوں اور الحمد اللہ جمعیت طلباءاسلام کاماضی گواہ ہیکہ اسکے کارکنوں کادامن اپنے کسی بھی طالب علم بھائی کےخون ناحق سے دغدار نہیں ہے۔جمعیت طلباءاسلام نےکرداروعمل کے ایسے غازی پیدا کیے ہیں جن پرقوم بجاطورپرنازکرتی ہے

جمعتہ طلباءاسلام......جہدمسلسل

جمعیت طلباءاسلام پاکستان کی بنیاد19اکتوبر1969ء کولاہور میں رکھی گئی۔۔۔1970میں پاکستان کے نصف سے زائد کالجوں ،اسکولوں اوردینی مدارس میں پھیل گئی ۔۔۔72۔۔۔۔1971میں پورے ملک کےہربڑے تعلیمی ادارے میں جمعیتہ طلباءاسلام کی شاخیں قائم ہوگئیں۔۔۔۔1973ءکی تحریک بحالی جمہوریت میں لازوال قربانیاں پیش کیں۔۔اس میں1300سے زائد جمعیت طلباءاسلام کے کارکن پس دیوار زندان ہوۓ ۔۔۔جمعیتہ طلباءاسلام نے1974کے تحریک ختم نبوت میں بھرپور کردارادا کیا۔1977کے تحریک نظام مصطفی میں تمام طلبہ تنظیموں سے بڑھ کرکام کیا۔۔۔اس تحریک میں دوبرادراسلامی تحریک کے دوکارکن شہید اوردو ہزار سے زائد قیدی ہوۓ۔۔۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،پشاور یونیورسٹی میں جمعیت طلباءاسلام کی یونینز نےولی حکومت پاکستان کی طرف سے قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینے سے پہلے تمام قادیانی اساتذہ اور طلباء کاداخلہ ممنوع قراردلایااور حکومت کے اعلان سے پہلے جہاں جمعیتہ طلباءاسلام کی یونین جیتی تھی جمعہ کی چھٹی منظور کرائی ۔۔۔پشاور یونیورسٹی کی تمام شاہراہوں کو مشاہیراسلام کےناموں سے موسوم کرایا۔۔۔
ایگری کلچرکالج پشاور (زرعی یونیورسٹی پشاور)اور میڈیکل کالج پشاور میں جمعہ کی چھٹی منظور کرائی ۔پشاور یونیورسٹی کےاحاطہ(آغاخان آڈیٹوریم ہال)سےسینمابند کرایا۔۔قادیانی طلباء کواسٹوڈنٹس یونین میں ووٹ کے حق سے محروم کرایا۔۔تمام شعبوں میں ایم اے کے ساتھ اسلامیات کاسو(100)نمبر کاپرچہ شامل کرایا ایم اے کے داخلے کیلئے قران مجید ناظرہ اور نماز باترجمہ یادہونالازمی قراردلوایا۔۔۔جمعیت طلباءاسلام کےمرکزی آرگن ••عزم نو••نے ضخیم نظام تعلیم نبرشائع کرکے اسلامی نظام تعلیم کیلئے مسوده پیش کیا۔۔

ہماری دعوت

*•••نفرتوں کو ختم کیجیے•••••محبتوں کیلئے
*•••عصبیتوں سے بچیے........اتحادامت کیلئے
*...ظلم واستحال کومٹائیے.....امن واستحکام کیلئے
*...کفروشرک کوملیامیٹ کیجیے .....توحيد خالص کیلئے
*....اسوہ رسول کواپنائیے......کامیابی وکامرانی کیلئے
*....مسلسل جہاد کیجیے ......انقلاب مصطفی کیلئے
*....ہرقدم اٹھائیے.......رضاۓالہی کیلئے

تحریر کردہ
حق نواز جتک ممبر مرکزی جنرل کونسل جمعیت طلباءاسلام پاکستان و سینئرنائب صدر جمعیت طلباءاسلام نصیرآباد بلوچستان

Address

Usta Muhammad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTi Nasirabad Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to JTi Nasirabad Balochistan:

Shortcuts

Share

Category