Wta Usta Muhammad

Directions

Wta Usta Muhammad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wta Usta Muhammad, Education Website, Usta Muhammad Balochistan, Usta Muhammad.

17/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیر آب...
15/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیر آباد کے ڈویژنل صدر محترم استاد قمر انجم نیچاری صاحب اور ضلعی چیئرمین ڈاکٹر عبدالکریم نیچاری صاحب کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع اوستہ محمد کی پوری قیادت اور کارکنان اس غم کی گھڑی میں قمر انجم نیچاری صاحب، ڈاکٹر عبدالکریم نیچاری صاحب اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

منجانب:
وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع اوستہ محمد

بلوچستان گرینڈ الائنس کے کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر عبد القدوس کاکڑ جاری ہے۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
09/06/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس کے کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر عبد القدوس کاکڑ جاری ہے۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

بلوچستان گرینڈ الائنس کے عہدیدار کی جبری ریٹائرمنٹ قابلِ مذمت اقدامبلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین سے کیے گئے وعدوں اور...
09/06/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس کے عہدیدار کی جبری ریٹائرمنٹ قابلِ مذمت اقدام

بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین سے کیے گئے وعدوں اور مطالبات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے کے بجائے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کو جبری ریٹائرمنٹ دینا نہ صرف افسوسناک بلکہ ملازمین کی جدوجہد کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ جب غیر جمہوری سوچ اور غیر سیاسی طرزِ عمل کو فروغ دیا جاتا ہے تو عوامی حقوق، آئینی آزادیوں اور ملازمین کے جائز مطالبات کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اقتدار عوام کی خدمت کا نام ہے، نہ کہ اختلافِ رائے کو سزا دینے کا ذریعہ۔

یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا دیگر صوبوں، خصوصاً پنجاب میں بھی ملازمین کے نمائندوں اور یونین رہنماؤں کے ساتھ ایسا ہی رویہ اختیار کیا جاتا ہے؟ اگر نہیں، تو بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے؟

بلوچستان گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کی جبری ریٹائرمنٹ دراصل حکومت کی بوکھلاہٹ اور ملازمین کی مضبوط و متحد آواز سے خوف کا اظہار ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ تو ملازمین کے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی جدوجہد کو روکا جا سکتا ہے۔

ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، انصاف اور جمہوری رویوں کو فروغ دے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے۔

بلوچستان کے محنت کش اور سرکاری ملازمین اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
#نصیراباد #تنخواہ

😭😭😭😭
09/06/2026

😭😭😭😭

نااہل اور فارم 47 حکمرانوں کی انتقامی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں  وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر رئیس ...
09/06/2026

نااہل اور فارم 47 حکمرانوں کی انتقامی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں
وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر رئیس در محمد لانگو اور گرینڈ الائنس کے دیگر قائدین کے خلاف کی جانے والی جبری ریٹائرمنٹ، تنخواہوں و مراعات کی بندش اور دیگر انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ملازمین کے جائز حقوق کی آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں بلکہ ایک آئینی اور جمہوری حق ہے۔ قائدین کو نشانہ بنا کر ملازمین کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش نہ صرف غیر جمہوری رویہ ہے بلکہ انصاف اور میرٹ کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔

ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام انتقامی اقدامات فوری طور پر واپس لیے جائیں، قائدین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے تسلیم کیا جائے۔

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیر آباد اپنے قائدین کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری و آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اتحاد • جدوجہد • کامیابی

منجانب:
وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن اوستہ محمد

سلام تیری جرت کو ✌
24/01/2026

سلام تیری جرت کو ✌

24/01/2026
عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام  کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے احتجاجی تحریک کے لئے بلائی گئی آل پارٹیز کا...
22/01/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے احتجاجی تحریک کے لئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس شروع۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی شرکت۔

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر درمحمد لانگو صاحب کی گرفتاری صوبائی حکومت کے ناکامی كامنہ بولتی ثبوت ہے...
22/01/2026

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر درمحمد لانگو صاحب کی گرفتاری صوبائی حکومت کے ناکامی كامنہ بولتی ثبوت ہے۔

Address

Usta Muhammad Balochistan
Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wta Usta Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share